کستِ شیریں کیا ہے اور اس کا استعمال کس طرح کیا جاتا ہے؟ جانیئے چند صدیوں پرانے گھریلو علاج

کستِ شیریں کو گھریلو علاج میں استعمال کیا جاتا ہے یہ ایک قدرتی جڑی بوٹی ہے کستِ شیریں کی جڑ اور اس کی جڑ کے تیل کو ادویات کی تیاری میں استعمال کیا جاتا ہے۔
یہ بہترین جڑی بوٹی قدرتی فوائد کا خزانہ رکھتی ہے اس کو آپ باآسانی پنسار سے خرید سکتے ہیں، یہ نہ صرف صحت کے لئے بلکہ خوشبو بنانے اور بالوں کی صحت کے لئے بھی بےحد فائدے مند ہے، آیئے اس کی افادیت پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

کستِ شیریں کا استعمال اور حیرت انگیز فوائد

• اینٹی انفیکشن

کستِ شیریں اینٹی انفیکشن اور اینٹی فنگل خصوصیات کا حامل ہوتی ہے جسم میں کہیں بھی کوئی انفیکشن ہو یا زخم میں کیڑا لگ گیا ہو تو کستِ شیریں کے استعمال سے اس کو ختم کیا جا سکتا ہے۔ • دمہ اور کھانسی میں مفید

وہ لوگ جنہیں کھانسی رہتی ہو یا دمہ کی شکایت ہو تو کستِ شیریں کی جڑ کے تیل کا استعمال کریں اس کی جڑ کا پاؤڈر بنا کر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

• نظامِ ہاضمہ کے لئے مفید

کستِ شیریں کے پاؤڈر کو پانی کے ساتھ استعمال کرنے سے نظامِ ہاضمہ کے مسائل جیسے گیس کا مسئلہ، پیچس وغیرہ دور کیا جا سکتا ہے یہ ہیضہ دور کرنے کے لئے بھی بہترین ہے اسے ٹانک کے طور پر نظامِ ہاضمہ کی درستگی کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

• آنتوں کے لئے مفید

کستِ شیریں کا استعمال چھوٹی بڑی آنتوں کی صحت کے لئے بھی بہترین ہے اس کے استعمال سے آنتوں کی بیماری، آنتوں کی سوزش آنتوں میں انفیکشن اور آنتوں کی مختلف بیماریوں سے نجات ممکن ہے البتہ ایسے پیچیدہ مسائل کے لئے حکیم یا ماہر ہربلسٹ کی ہدایت کے مطابق کستِ شیریں کا استعمال کریں۔

• کھانوں اور مشروبات میں استعمال

کیونکہ اس جڑ کا ذائقہ میٹھاس بھرا ہوتا ہے اس لئے اس کو مختلف کھانوں اور مشروبات میں ذائقے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔

• کاسمیٹک میں استعمال

صرف صحت سے جڑے مسائل میں ہی نہیں بلکہ کستِ شیریں کا تیل خوشبو بنانے اور کاسمیٹک مصنوعات میں قدرتی خوشبو پیدا کرنے کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

کستِ شیریں کیسے کام کرتی ہے؟

کستِ شیریں میں قدرت کی طرف سے انفیکشن اور جراثیم کش خصوصیات موجود ہوتی ہیں اس کے استعمال سے جلد پر ہونے سے انفیکشن، کیچوا وغیرہ باآسانی دور ہو جاتا ہے، کچھ ماہرین کا یہ بھی ماننا ہے کہ کستِ شیریں کا تیل ہماری وئیر ویز یعنی سانس کی نالی کو تنگ ہونے سے روکتا ہے اور اس کا یہ اثر بلڈ پریشر کو بھی کم کر سکتا ہے۔
کستِ شیریں کا استعمال صحت کے لئے بہترین ہے ساتھ ہی یہ بالوں کی نشونما کے لئے بھی بہترین سمجھا جاتا ہے کستِ شیریں کا استعمال اپنے معالج کی ہدایت کے مطابق کریں۔

Kuste Shireen Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Kuste Shireen Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kuste Shireen Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   5859 Views   |   11 Jul 2023
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

کستِ شیریں کیا ہے اور اس کا استعمال کس طرح کیا جاتا ہے؟ جانیئے چند صدیوں پرانے گھریلو علاج

کستِ شیریں کیا ہے اور اس کا استعمال کس طرح کیا جاتا ہے؟ جانیئے چند صدیوں پرانے گھریلو علاج ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کستِ شیریں کیا ہے اور اس کا استعمال کس طرح کیا جاتا ہے؟ جانیئے چند صدیوں پرانے گھریلو علاج سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔