دمے کے مرض میں سرسوں کا تیل کیسے استعمال کریں؟ سرسوں کے تیل کے 3 حیرت انگیز استعمال جو کئی بیماریوں میں مفید ہیں

سرسوں برصغیر پاک و ہند میں کثرت سے پایا جاتا ہے۔ اس کا تیل ذائقے میں ہلکی کڑواہٹ لئے ہوتا ہے لیکن فائدوں سے بھرپور سرسوں کا تیل کھانا پکانے سے لے کر جسم کی مالش تک میں استعمال کیا جاتا ہے۔ آج ہم آپ کو اسی عام سے تیل کے مزید استعمال بتائیں گے جن سے آپ کئی مشکلات حل کرسکتے ہیں۔

دمے کا حملہ

دمے کے اٹیک کے وقت انسان کو سانس لینے میں اتنی دقت ہوتی کے اکثر جان بھی چلی جاتی ہے۔ خاص طور پر سردی کا موسم دمے کے مریضوں کے لئے خطرناک ہوتا ہے۔ اس موسم میں سونے سے پہلے سرسوں کا تیل گرم کرکے مریض کے سینے پر مالش ضرور کریں۔ یہ پھیپڑوں سے سانس کی گزر کو آسان بنائے گا اور جسم کو گرمائش دے گا۔ ایک چائے کا چمچ نیم گرم سرسوں کا تیل شہد ملا کر کھانے سے بھی افاقہ ہوتا ہے مگر کوئی بھی چیز کھانے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کرلیں۔

مسوڑھے اور دانت کا درد

آدھا چائے کا چمچ سرسوں کا تیل لیں، ایک چٹکی ہلدی اور ایک چٹکی نمک ملا کر دانت اور مسوڑھے پر اچھی طرح لگائیں اور انگلیوں سے مل کر تھوڑی دیر چھوڑ دیں۔ کچھ دیر گزرنے کے بعد کلی کر لیں۔ اس سے منہ کے اندر کا انفیکشن، سوجن اور دانت کا درد کم ہونے میں مدد ملتی ہے۔

نزلہ اور زکام

سرسوں کے تیل میں چھلا ہوا لہسن اور لونگ ڈال کر ہلکی آنچ پر کچھ دیر پکائیں اور بغیر چھانے محفوظ کرلیں۔ اس آمیزے کو روزانہ سونے سے پہلے ہلگا گرم کرلیں اور تلوے پر مساج کریں۔ کچھ دن اس کے استعمال سے نزلہ اور زکام سے جان چھوٹ جائے گی۔

Sarson Ke Tail Ke Fayde In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Sarson Ke Tail Ke Fayde In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sarson Ke Tail Ke Fayde In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2814 Views   |   02 Feb 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

دمے کے مرض میں سرسوں کا تیل کیسے استعمال کریں؟ سرسوں کے تیل کے 3 حیرت انگیز استعمال جو کئی بیماریوں میں مفید ہیں

دمے کے مرض میں سرسوں کا تیل کیسے استعمال کریں؟ سرسوں کے تیل کے 3 حیرت انگیز استعمال جو کئی بیماریوں میں مفید ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ دمے کے مرض میں سرسوں کا تیل کیسے استعمال کریں؟ سرسوں کے تیل کے 3 حیرت انگیز استعمال جو کئی بیماریوں میں مفید ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔