گرمی میں بھانپ کیوں لیں؟ ڈاکٹر بلقیس نے بتایا ایکنی، اینٹی ایجنگ اور نارمل اسکن کے لیئے اسٹیم لینے کے وہ طریقے جو چہرہ چمکا دے

اکثر خواتین یہ سوال کرتی ہیں کہ گرمی میں بھانپ لینا کیسا ہے؟ اور جب گرمی سے اتنا پسینہ نکل جاتا ہے تو پھر بھانپ کیوں لیں؟ تو ان سارے سوالوں کے جواب دیئے ہیں مشہور زمانہ ڈاکٹر بلقیس شیخ نے اور ساتھ ہی مختلف جلد کے حساب سے اسٹیم لینے کی ریمیڈیز بھی شئیر کی ہیں۔
اسٹیم لینے سے بلڈ سرکولیشن اچھی ہوتی ہے، جلد میں موجود گندگی باہر نکل جاتی ہے اور کھلے مسام بھی صاف ہو کے بند ہونے لگتے ہیں۔ اسلیئے گرمی ہو یا سردی اسٹیم ضرور لیں یہ آپ کے چہرے کو چمکا دے گی۔

ایکنی والی جلد کے لیئے:

ایک بڑے پیالے یا ٹب میں 2 چمچ پنک (گلابی) نمک لیں اور اس میں کھولتا ہوا گرم پانی ڈال کر اوپر سے تولیہ اوڑھ لیں اور چہرے پر اچھی طرح بھانپ لیں۔ بھانپ لینے کے بعد اسکن کو 2 سے 3 منٹ پرسکون ہونے دیں، پھر تولئیے کو نیم گرم پانی میں ڈبو کر چہرے کو اچھی طرح صاف کرلیں۔
اس سے آپ کے چہرے سے بلیک ہیڈز، وائٹ ہیڈز اور ایکنی وغیرہ ختم ہوجائے گی اور چہرہ بھی صاف ہوجائے گا۔

اینٹی ایجنگ جلد کے لیئے:

ایک بڑے پیالے میں 4 چمچ اوٹس/ جو/ بارلے (جو بھی مل جائے) اور 1 ٹماٹر (سلائس کر کے) ڈال کر مکس کریں پھر اس میں کھولتا ہوا گرم پانی شامل کر کے اسکی بھانپ لیں۔ بھانپ لینے کے بعد اسکن کو 2 سے 3 منٹ پرسکون ہونے دیں، پھر تولئیے کو نیم گرم پانی میں ڈبو کر چہرے کو اچھی طرح صاف کرلیں۔
یہ چہرے پر موجود جھریاں، جھائیاں، کھلے مسام اور بڑھتی عمر کے نمایاں اثرات کو کم کر کے جلد کو خوبصورت اور جوان بنانے میں آپ کی مدد کرے گا۔

نارمل جلد کے لیئے:

ایک بڑے پیالے یا ٹب میں 8 سے 10 پتے پودینہ، 1 چمچ گرین ٹی اور 1 لیموں (سلائس کر کے) ڈال کر مکس کریں پھر اس میں کھولتا ہوا گرم پانی شامل کر کے اسکی بھانپ لیں۔ بھانپ لینے کے بعد اسکن کو 2 سے 3 منٹ پرسکون ہونے دیں، پھر تولئیے کو نیم گرم پانی میں ڈبو کر چہرے کو اچھی طرح صاف کرلیں۔
اس سے آپ کی جلد میں موجود چکنائی، آلودگی اور مردہ خلیات باہر نکل جائیں گے اور آپ کا چہرہ بلکل چمک اٹھے گا۔

اسٹیم لینے کے بعد اگر چہرہ خشک ہوجائے تو؟

اسکے لیئے آپ عرقِ گلاب اور گلیسرین کو ہم وزن لے کر ایک اسپرے بوتل میں ڈالیں اور پھر اسکا اسپرے کریں، یہ خشک ہوتی جلد کے لیئے بہترین نسخہ ہے۔

Garmion Mein Bhap Lene Ke Fayde

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Garmion Mein Bhap Lene Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Garmion Mein Bhap Lene Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   2609 Views   |   20 Jun 2023
About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 28 April 2024)

گرمی میں بھانپ کیوں لیں؟ ڈاکٹر بلقیس نے بتایا ایکنی، اینٹی ایجنگ اور نارمل اسکن کے لیئے اسٹیم لینے کے وہ طریقے جو چہرہ چمکا دے

گرمی میں بھانپ کیوں لیں؟ ڈاکٹر بلقیس نے بتایا ایکنی، اینٹی ایجنگ اور نارمل اسکن کے لیئے اسٹیم لینے کے وہ طریقے جو چہرہ چمکا دے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گرمی میں بھانپ کیوں لیں؟ ڈاکٹر بلقیس نے بتایا ایکنی، اینٹی ایجنگ اور نارمل اسکن کے لیئے اسٹیم لینے کے وہ طریقے جو چہرہ چمکا دے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔