اکثر گھروں میں برتن دھو کر الٹے کیوں رکھے جاتے ہیں؟ روزمرہ کے ایسے کام جو فائدہ بھی دیں اور پیسے بھی بچائیں

پیسے بچانا اور چیزوں کو لمبے عرصے تک محفوظ رکھنا کون نہیں چاہتا؟ ہر کوئی ایسا چاہتا ہے لیکن کچھ ہی عقلمند اور سگھڑ افراد ایسے ہوتے ہیں جو روزمرہ کے معاملات میں نت نئے طریقوں پر عمل کر کے فائدہ حاصل کرتے ہیں جو کہ ان کو مایوسی سے بچا سکتے ہیں- تو آپ بھی اب ان بتائی گئی کمال کی تدبیروں پر عمل کریں اور فائدہ اٹھائیں

گھریلو استعمال کی عام اشیا کو لمبی زندگی دینے والے آسان ٹوٹکے

عام گھریلو اشیا کو خریدتے ہوئے ہر انسان کی یہی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اس کو مکمل طور پر استعمال کرے یا پھر اس کو جلد خراب نہ ہونے دے تاکہ بچت کر سکے ایسے ہی کچھ ٹوٹکے آج ہم آپ کو بتائيں گے-

پیپر ٹاول یا ٹوائلٹ رول کو پھٹنے اور ضائع ہونے سے بچائيں

ٹوائلٹ رول کا استعمال یا پیپر ٹاول کا استعمال ہر انسان روزمرہ کی زندگی کا حصہ بن چکا ہے۔ لیکن اگر ان کو نکالتے ہوئے پیپر ٹاول ایک دوسرے کے ساتھ چپک جائيں تو نکالتے ہوئے پھٹ جاتے ہیں- اس کے لیے اگر رول کو کھولنے سے پہلے تھوڑا سا دبا لیں تو اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ ہر پیپر علیحدہ سے ہو جائے گا اور ان کو نکالتے ہوئے رول نہیں پھٹیں گے-

نان اسٹک برتنوں کی عمر بڑھائيں

اگر آپ نان اسٹک برتن استعمال کرتے ہیں اور اس بات کے خواہشمند ہیں کہ آپ کے برتنوں کی عمر طویل ہو تو اس کے لیے آپ یہ طریقہ استعمال کر سکتے ہیں- نان اسٹک برتن کو صابن سے اچھی طرح دھولیں برتن کے اوپر عام پکانے کا تیل اس کی سطح پر لگا دیں اور ہلکی آنچ پر 60 سیکنڈ تک گرم کر لیں۔ اس کے بعد برتن کو ٹھنڈا ہونے دیں اس کے بعد اس آئل کو کسی پیپر سے صاف کر کے اس کو استعمال کرلیں اس طرح سے نان اسٹک برتنوں کی عمر بھی طویل ہو جائے گی-

تولیے دیر تک نرم اور نئے رکھنے کا طریقہ

عام طور پر تولیے دھلنے کے بعد سخت اور بد رنگ ہو جاتے ہیں۔ ان کے جذب کرنے کی صلاحیت میں کمی واقع ہو جاتی ہے اس وجہ سے تولیے دھوتے ہوئے کچھ باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہوتا ہے- مشین میں ایک وقت میں ایک یا دوسے زيادہ تولیے نہ ڈالیں۔ اس کے علاوہ ہمیشہ ایک جیسے رنگ کے تولیے مشین میں ڈالیں۔ زیادہ میلے تولیے علیحدہ سے دھوئيں۔ اس کے علاوہ تولیے اچھی طرح دھونے اور کھنگالنے کے بعد اس کو سوکھنے کے لیے تار پر ڈالنے سے قبل اچھی طرح سے جھاڑ لیں اس سے تولیے نرم ہو جائيں گے اور سوکھنے کے بعد ان کی جذب کرنے کی صلاحیت بھی بڑھ جاتی ہے-

میدے کو دیر تک تازہ رکھیں

میدے کا استعمال ہر گھر میں عام طور پر ہوتا ہے لیکن کچھ ہی عرصے میں یہ میدہ باسی ہو جاتا ہے اور اس میں گھٹلیاں سی بن جاتی ہیں جس کی وجہ سے اس کی لذت کم ہوتی جاتی ہے- اس وجہ سے اس کو محفوظ کرنے کے ان طریقوں کا استعمال کریں جس سے یہ دیر تک تازہ رہ سکتے ہیں- میدے کو ہمیشہ خشک اور ائير ٹائٹ برتن میں رکھیں اور اس برتن کو دو دن تک فریزر میں رکھ لیں اور اس کے بعد اس کو نکال کر فریج میں رکھ دیں- اس طرح سے اس میدے کو خراب کرنے والے تمام بیکٹیریا ہلاک ہو جاتے ہیں اور میدہ دیر تک ترو تازہ رہتا ہے-

برتن دھونے کے بعد الٹا رکھنا

برتن چاہے کانچ کے ہوں یا اسٹیل کے ان کو دھونے کے بعد ان کو الٹا کر کے رکھنا اس حوالے سے مفید ثابت ہو سکتا ہے کہ اس طرح سے ان کے اندر کا تمام پانی خشک ہو جاتا ہے اور ان کے اندر کسی قسم کا نشان یا دھبا نہیں بنتا ہے-

ڈبل روٹی کو کئی مہینوں تک تازہ رکھیں

ڈبل روٹی کو تازہ رکھنے کے لیے اکثر افراد فریج میں رکھ دیتے ہیں مگر ڈبل روٹی ایک ایسی چیز ہے جس میں کچھ ہی دنوں میں پھپھوندی لگ کر اس کی تازگی کو خراب کر دیتی ہے- اس وجہ سے اس ڈبل روٹی کو فریج میں رکھنے سے پہلے کسی ائير ٹائٹ برتن میں بند کر کے اس کو فریج میں رکھ دیں- اس طرح سے یہ ڈبل روٹی مہینوں تک تازہ رہ سکتی ہے اس کے علاوہ اس میں پھپھوندی بھی نہیں لگتی ہے-

Rozmara Ke Aisy Kaam Jo Ap Ko Faida Dain

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Rozmara Ke Aisy Kaam Jo Ap Ko Faida Dain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Rozmara Ke Aisy Kaam Jo Ap Ko Faida Dain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Ambreen  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   2324 Views   |   28 Oct 2022

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Ambreen is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Ambreen is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 24 November 2024)

اکثر گھروں میں برتن دھو کر الٹے کیوں رکھے جاتے ہیں؟ روزمرہ کے ایسے کام جو فائدہ بھی دیں اور پیسے بھی بچائیں

اکثر گھروں میں برتن دھو کر الٹے کیوں رکھے جاتے ہیں؟ روزمرہ کے ایسے کام جو فائدہ بھی دیں اور پیسے بھی بچائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اکثر گھروں میں برتن دھو کر الٹے کیوں رکھے جاتے ہیں؟ روزمرہ کے ایسے کام جو فائدہ بھی دیں اور پیسے بھی بچائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔