کالے انگور کے فوائد - انگور کھائیں شفا پائیں ۔ جانیئے کالے انگور خون کی کمی کو پورا کرنے کے علاوہ اور کون کون سے بڑے فوائد رکھتے ہیں؟

انگور ایک نہایت خوش ذائقہ پھل ہے جس کی بہت سی اقسام ہیں ان میں سرخ، کالے، سبز اور بغیر بیج کے انگور زیادہ معروف ہیں۔ہرے اور گلابی انگور کے برعکس سیاہ انگور ان علاقوں میں لگائے جاتے ہیں جہاں صنعتی وائن میکنگ ہوتی ہے۔
لیکن کیونکہ اب کلائمیٹ جینجنگ ہو گئی اس لئے آپ کالے انگور کی کچھ اقسام ملک کے اکثر علاقوں میں دیکھ سکتے ہیں۔ کالے انگوروں میں بہت زیادہ غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں، تازہ کالے انگور خون کی نالیوں، خون کی کمی، قوت مدافعت اور بینائی بینائی کے لیے بہت مفید ہیں۔

ابتدائی درمیانے کالے انگور:

کالے انگور کی اقسام لگ بھگ ایک جیسی نظر آتی ہیںا ن میں موٹے بلوبیری رنگ کے گول انگور، ایک دم سیاہ رنگ کے انگور ہیں، جبکہ دونوں اقسام کے پھلوں کے سائز چھوٹے سے بڑے ہوتے ہیں تاہم مشہور کالے انگور اگست سے اکتوبر تک پکتے ہیں۔

بلیک ڈیلائیٹ انگور:

بلیک ڈیلائٹ انگوت کی ایک ایسی قسم ہے جو خوشگوار میٹھے ذائقے، انگور کا لچھا گھنا، اور گودے دار ہوتا ہے اس کا پودا پودے لگانے کے دوسرے سال سے وافر مقدار میں پھل دیتا ہے۔

کالے انگوروں کی غذائیت:

انگور لذیذ ہونے کے ساتھ غذائی فوائد سے بھی مالامال ہوتے ہیں، ان میں کیلشیئم، پروٹین، فاسفورس، فولاد، وٹامن سی، اے اور بی 6 کے علاوہ گلوکوز، پوٹاشیم، میگنیشم، سوڈیم، فلیونائیڈز اور فائبر پائے جاتے ہیں۔
چوتھی صدی سے اطباءاور حکماء انگور کو مختلف ادویات میں استعمال کر رہے ہیں، کالے انگور کو تازہ اور خشک دونوں حالتوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ منقیٰ، عناب اور کشمش انگور کی ہی مختلف اقسام کو خشک کر کے بنائے جاتے ہیں، اس طرح ان کی غذائیت میں کمی کے بجائے اضافہ ہوتا ہے اور ان کی طبی افادیت کو میڈیکل سائنس بھی تسلیم کرتی ہے۔ آئیے آپ کو ان کے چند فوائد بھی بتاتے ہیں۔ کالے انگور کے حیرت انگیز فوائد:

خون کی کمی دور کرے:

کالے انگور میں موجود فولاد خون کی کمی کو پورا کرتا ہے، خون کی کمی میں اس کا استعمال انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے، ماہرین صحت اس ہی لئے حاملہ خواتین کو انگور کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں ساتھ ہی ہر وہ شخص جسے خون کی کمی ہو اس کا استعمال کر سکتا ہے۔

امراضِ قلب میں مفید:

دل کی تکالیف میں انگور کا استعمال انتہائی بہترین ثابت ہوا ہے، یہ کولیسٹرول نہیں بڑھنے دیتا اور خون کو گاڑھا ہونے سے روکتا ہے، بلند فشار خون اور کولسٹرول کو متوازن رکھنے کی وجہ سے یہ دل کے دورے کے خطرے کو بھی کم کرتا ہے۔

سر درد میں مفید:

ماہرین کے مطابق آدھے سر کے درد میں بھی انگور کا استعمال شفاء بخش ثابت ہو سکتا ہے، اس میں موجود گلوکوز جسم کو فوری توانائی فراہم کر کے سستی کو دور کرتے ہیں اور دماغ کو سکون پہنچاتے ہیں۔

قوتِ مدافعت بڑھائے:

انگور کا استعمال قوت مدافعت میں اضافہ کر کے مختلف بیماریوں سے دور رکھنے میں مدد کرتا ہے، انگور کا استعمال پھیپڑوں کو بھی طاقت بخشتا ہے، طبی ماہرین دمے (asthma) کے مریضوں کو انگور استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

بینائی کے لیے بہتریں:

کالے انگوروں میں وافر مقدار میں وٹامن اے پایا جاتا ہے، اس میں موجود وٹامن اے کمزور بصارت کو قوت بخشتا ہے اس کے مستقل استعمال سے آنکھوں کی بینائی تیز ہوتی ہے۔

کینسر کے خلاف حفاظت کرے:

ماہرین کے مطابق کالے انگوروں میں سرطان اور ٹیومر کے خلاف لڑنے والے اجزاء پائے جاتے ہیں خصوصاً سینے کے سرطان میں ان کا استعمال مفید ثابت ہوتا ہے، یہ معدہے اور آنتوں کو صحت مند بناتے ہیں اور نظام ہاضمہ کو ٹھیک کرتے ہیں۔ کالے انگوروں میں موجود ریشہ قبض کے مریضوں کے لئے بے حد مفید ہے۔

گردوں کے افعال کے لئے بہترین:

انگور میں وافر مقدار میں پوٹاشیم (potassium) موجود ہوتا یے جو گردوں کے افعال کو درست رکھتا ہے تازہ اور پکے ہوئے انگور اگر خوب کھائے جائیں تو گردے کی پتھری توڑنے میں مؤثر کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق گر دے اور مثانے کی پتھری انگور کے پتوں کا رس پینے یا انہیں پکا کر کھانے سے بھی نکل جاتی ہے

انگور کب اور کیسے استعمال کئے جائیں؟

کالے انگور ایک کثیر الغذاء پھل ہے اس میں غذائیت اور توانائی کے بھر پور خزانے چھپے ہیں تھوڑے سے پکے ہوئے انگور ناشتے میں اور کھانے کے بعد کھائے جائیں تو یہ گوشت، اعلیٰ ترین پروٹینز اور وٹامنز والی غذاﺅں کا متبادل ہو سکتے ہیں، تو پھر آج ہی سے اس کا استعمال شروع کر دیں تاکہ آپ بھی ان سے بھرپور فائدہ اُٹھا سکیں۔

Kale Angor Khane Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Kale Angor Khane Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kale Angor Khane Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   6383 Views   |   16 Oct 2023
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

کالے انگور کے فوائد - انگور کھائیں شفا پائیں ۔ جانیئے کالے انگور خون کی کمی کو پورا کرنے کے علاوہ اور کون کون سے بڑے فوائد رکھتے ہیں؟

کالے انگور کے فوائد - انگور کھائیں شفا پائیں ۔ جانیئے کالے انگور خون کی کمی کو پورا کرنے کے علاوہ اور کون کون سے بڑے فوائد رکھتے ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کالے انگور کے فوائد - انگور کھائیں شفا پائیں ۔ جانیئے کالے انگور خون کی کمی کو پورا کرنے کے علاوہ اور کون کون سے بڑے فوائد رکھتے ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔