میری موت کے بعد میرے بیٹے کا کیا ہوگا ۔۔ ایک بچے کی ماں معمولی تل کی وجہ سے بد ترین کینسر کے مرض میں کیسے مبتلہ ہوئی؟

کہتے ہیں بیماری بتا کے نہیں آتی، کبھی کبھی معمولی دکھنے والی چیز ہی زندگی کے سب سے بڑے نقصان کا سبب بن جاتی ہے، ایسا ہی کچھ اس خاتون کے ساتھ ہوا۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں

ستائیس سالہ کاسیڈی پیرسن کی عمر جب صرف اٹھارہ سال تھی تو ان کی ٹانگ پر موجود ایک تل جس کو وہ بچپن سے دیکھتی آرہی تھیں اس میں اچانک تبدیلیاں واقع ہونا شروع ہو گئيں۔ اس تل کے سائز، شکل اور ساخت بدلنے لگی۔ یہ تل اچانک بہت خشک ہو گیا اور اس میں ہونے والی خارش اتنی زیادہ تھی کہ بعض اوقات اس میں سے خون بھی نکلنے لگتا تھا-

کاسیڈی اس حقیقت سے بے خبر تھی کہ یہ تمام علامات درحقیقت جلد کے کینسر کی ایک قسم میلا نوما کے سبب ہیں۔ اُس وقت کاسیڈی حاملہ بھی تھیں، اس وجہ سے ان حالات میں ان کی جلد پر موجود ایک معمولی سا تل ان کی پہلی ترجیح نہیں تھا-

ایک بیٹے کی ماں بننے کے بعد انہوں نے اس بات کا انتظار کیا کہ ان کی عمر 21 سال ہو جائے تاکہ ان کو ہیلتھ انشورنش کی سہولت حاصل ہو جائے اس کے بعد ماہر جلد سے اس تل کا معائنہ کروانے کا فیصلہ کیا-

ماہر جلد نے اس کی بائیوپسی کی اور اس کی رپورٹ دو ہفتوں کے بعد آنی تھی۔ دو ہفتوں کے بعد کاسیڈی کو ان کے ڈاکٹر کی جانب سے ایک فون کال موصول ہوئی جس میں انہوں نے کاسیڈی کو بتایا کہ وہ جلد کے کینسر میں مبتلا ہیں جس کو میلا نوما کہا جاتا ہے جو کہ جلد کے کینسر کی بد ترین قسم ہے اور جان لیوا بھی ہے-

کاسیڈی کا کینسر 3 اسٹیج تک پہنچ چکا تھا پہلے سال کے علاج کے بعد کاسیڈی کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں کو شدید مایوسی ہوئی کہ کاسیڈی کا کینسر تیزی سے بڑھ کر پورے جسم میں پھیلتا جا رہا تھا اور اسٹیج 4 میں تبدیل ہو گیا-

علاج کے اس مرحلے پر ڈاکٹروں نے ان کی تل والی جگہ کے کچھ حصے اور پھیپھڑوں کے کچھ حصوں کو کینسر کے سبب آپریشن کر کے جدا کر دیے گئے کینسر کا مقابلہ کرنے کے لیے ڈاکٹروں نے امیونو تھراپی، کیموتھراپی ہر ہر حیلہ استعمال کر کے دیکھ لیا مگر ہر کوشش ناکامی سے دوچار ہوئی-

کاسیڈی اور کینسر کے درمیان یہ جنگ گزشتہ چھ سالوں سے جاری ہے۔ اور اب ڈاکٹروں نے اس جنگ میں ہتھیار ڈال دیے ہیں- ان کا یہ کہنا ہے کہ کاسیڈی کے پورے جسم میں کینسر پھیل چکا ہے اور اب میڈیکل سائنس میں اس کا کوئی بھی علاج موجود نہیں ہے-

ان حالات میں کاسیڈی نے جس بہادری کا ثبوت دیا وہ ایک مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نہیں جانتی کہ میں کب مر جاؤں گی مگر ان کی نظر میں سب سے اہم کام اپنے بیٹے ہنٹر کو اس بات کے لیے تیار کرنا ہے کہ اس کی ماں جلد ہی اس سے ہمیشہ کے لیے بچھڑ جائے گی-

کاسیڈی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بیٹے کے لیے خط لکھ رہی ہیں تصویریں لے رہی ہیں اور ویڈیوز بنا رہی ہیں جو اس وقت میرے بیٹے کے ساتھ ہوں گی جب کہ میں اس سے ہمیشہ کے لیے جدا ہو جاؤں گی-

اس موقع پر کاسیڈی نے ٹک ٹاک ویڈیوز کے ذریعے میلانوما کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کرنے کی ویڈیوز بنانے کا سلسلہ بھی شروع کر رکھا ہے- ان کا یہ ماننا ہے کہ ٹک ٹاک کے ذریعے وہ ان تمام لوگوں کو اس کینسر کے بارے میں آگاہ کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جو کہ ایک تل کو معمولی سمجھ کر اس پر توجہ نہیں دیتے ہیں-

اس کے ساتھ ساتھ کاسیڈی کے مطابق انہوں نے مرنے سے قبل ان تمام خواہشات کو پورا کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو ان کی خواہش ہے کہ ادھوری نہ رہیں۔ اس وجہ سے انہوں نے اپنی تدفین کے انتطامات بھی مکمل کر لیے ہیں-

کاسیڈی جیسے بہادر لوگ ایک مثال ہوتے ہیں۔ جن کی زندگی کے ساتھ ساتھ ان کی موت بھی رہتی دنیا تک کے لوگوں کے لیے ہمت و حوصلے کا سبب بن جاتی ہے-

Meri Moud Ke Baad Mere Bete Ka Kia Hoga

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Meri Moud Ke Baad Mere Bete Ka Kia Hoga and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Meri Moud Ke Baad Mere Bete Ka Kia Hoga to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Ambreen  |   In News  |   0 Comments   |   1893 Views   |   02 Nov 2022
About the Author:

Ambreen is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Ambreen is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

میری موت کے بعد میرے بیٹے کا کیا ہوگا ۔۔ ایک بچے کی ماں معمولی تل کی وجہ سے بد ترین کینسر کے مرض میں کیسے مبتلہ ہوئی؟

میری موت کے بعد میرے بیٹے کا کیا ہوگا ۔۔ ایک بچے کی ماں معمولی تل کی وجہ سے بد ترین کینسر کے مرض میں کیسے مبتلہ ہوئی؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میری موت کے بعد میرے بیٹے کا کیا ہوگا ۔۔ ایک بچے کی ماں معمولی تل کی وجہ سے بد ترین کینسر کے مرض میں کیسے مبتلہ ہوئی؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔