“غصے میں بھنوئیں اڑا دیں کیوں کہ میری بھنوئیں بہت ہلکی ہیں۔ ابھی تک پینسل کا استعمال کررہی تھی لیکن آج کو ایسا ٹوٹکا بتا رہی ہوں جس سے فوری طور پر آپ بھی اپنی بھنوئیں خوبصورت، چمکدار اور گھنی کرسکتے ہیں“
یہ کہنا ہے معروف ہربلسٹ ڈاکٹر بلقیس کا جنھوں نے اپنے یوٹیوب کے نئے وی لاگ میں بھنوئیں گھنی کرنے اور دوبارہ اگانے کے لئے نہایت آسان اور کارآمد ٹوٹکا بتایا ہے۔ جو ہم اپنے قارئین کی دلچسپی کے لئے یہاں شئیر کررہے ہیں۔
ڈاکٹر بلقیس نے کہا کہا کہ تھوڑی سی السی کو اتنا ابالیں کہ اس کا لیس بن جائے۔ اس لیس میں سے بیج کو الگ کر کے تازہ الوویرا کا گودا ہم وزن لے کر اس میں مکس کردیں۔ اسے گرائینڈ یا بلینڈ نہیں کرنا۔ اس میں ایک قطرہ کیسٹر آئل بھی ڈالیں۔ اب اس آمیزے کو بھنوؤں کی جگہ پر کسی بھی کاٹن سواب سے لگائیں۔ سوتے ہوئے لگائیں تو چند دن میں بہترین نتائج سامنے آئیں گے۔