7 Symptoms of Ill Health (Bimari ki Alamaat)

ہم اکثر بیمارہونے کے بعد سوچتے ہیں کہ آخر یہ بیماری کسی قسم کی علامات ظاہر کیے بغیر ہم پر حملہ آور کیسے ہوگئی جبکہ ہم تو بالکل صحت مند تھے؟ مگریہ سوچ ٹھیک نہیں کیونکہ ایسی متعدد علامات ہوتی ہیں جنھیں ہم معمولی سمجھ کر چھوڑ دیتے ہیں جو کہ درحقیقت ظاہر کررہی ہوتی ہیں کہ جسم کے اندر سب کچھ ٹھیک نہیں چل رہا، ایسی ہی چند علامات کے بارے میں جانیے جو آپ کو کسی سنگین مرض سے بچانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں ۔

ہونٹوں کا پھٹنا یا کریکس :
ہو سکتا ہے کہ ایسا موسم کی شدت کی وجہ سے ہو، مگر ہونٹوں کا پھٹنا خاص طور پر کونوں سے درحقیقت یہ ظاہر کرتا ہے کہ آپ کے اندر وٹامن B12کی کمی ہے ، اس وٹامن کی کمی متعدد طبی مسائل جیسے خون کی کمی کے مرض کا سبب بھی بن سکتی ہے ، اس وٹامن کی کمی سے قبل از وقت آگاہ ہو کر آپ خود کو کافی مسائل سے بچاسکتے ہیں ۔

جسمانی قد یا قامت میں کمی :
سننے میں ہو سکتا ہے کہ عجیب لگے مگر عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ ہمارا قد گھٹنے لگتا ہے ، مگر اس کی رفتار میں تیزی اس بات کا اشارہ ہوتی ہے کہ آپ کی ہڈیوں میں کچھ خرابی ضرور ہے ، یہ وہ آسٹیوپوروسز جیسے مرض کا شکار ہورہی ہیں ، ہڈیوں کے امراض کا مطلب یہ ہے کہ کسی بی وقت فریکچر کا خطرہ گرنے کی صورت میں سامنے آسکتا ہے ، تو اس کی قبل از وقت شناخت سے ہمیں اپنی غذا تبدیل کرکے صورتحال کو بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے ۔

زیادہ ٹھند لگنا :
اگر آپ کو کچھ زیادہ ہی سردی لگتی ہے تو یہ اس بات کا عندیہ ہوسکتا ہے کہ آپ کو اپنے جسمانی دفاعی نظام کو بڑھانے کی ضرورت ہے یا اس کو مسائل درپیش ہیں ۔ یہ علامات وٹامن سی کی کمی یا کسی وائرس کے حملے کی نشانی بھی ہو سکتی ہے جس سے آپ آگاہ نہ ہوتو ایسی صورت میں ایک خون کے ٹیست کے ذریعے خود کو مسائل سے قبل از وقت بچاسکتے ہیں اور اپنی عام صحت کو بہتر بنانے کی کوشش کر سکتے ہیں ۔

پیشاب زیادہ زرد ہونا :
یہ بہت اہمیت رکھتا ہے کہ آپ اپنے پیشاب کی رنگت پر توجہ دیں کیونکہ یہ ہماری عام صحت کے بارے میں آگاہ کرنے کا بہترین ذریعہ ہوتا ہے ، اگر آپ کے جسم میں پانی مناسب مقدار میں ہوتو اس کی رنگت لگ بھگ شفاف ہوتی ہے ، تاہم اگر اس کی رنگت زیادہ زرد یا پیلی ہے تو یہ اس بات کی علامت ہوسکتی ہے کہ گردوں میں کوئی مسئلہ ہے اور وہاں جمع ہونے والا کچرا مناسب طریقے سے پراسس نہیں ہورہا ۔

جلد میں مسائل :
اگر آپ کو بار بار جلدمیں خارش یا کسی اور قسم کے مسئلے کا سامنا ہوتا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ الرجی کا ردعمل ہے یا آپ کا جسم آپ کو بتانے کی کوشش کر رہا ہے کہ آپ بہت زیادہ تناؤ کا شکار ہیں اور حالات کو سست کرنے کی ضرورت ہے ۔ ہماری جلد جسم کا سب سے بڑا عضو ہوتا ہے تو اس کی بات سننا بہت ضروری ہوتا ہے کیونکہ جسم اکثر اسے مدد کی پکار کے لیے استعمال کرتا ہے ۔

معمول کی نیند سے محرومی:
اگر آپ کو معلوم ہو کہ آپ کی نینس مسائل کا شکار ہے اور آپ کو بے خوابی کی شکایت ہورہی ہے تو یہ جسم اور ذہن کے تناؤ کا شکار ہونے کی علامت بھی ہو سکتا ہے ۔ جب ہم سوتے ہیں تو ہمار جسم تناؤ کا سبب بننے والے ہارمون کو رٹیسول کی شرح کو کم کردیتا ہے مگر جب ہم تناؤ کا شکار ہوتے ہیں تو ایسا نہیں ہوتا اور بے خوابی کی شکایت ہوتی ہے ، ایساہونے سے جسم اپنی مرمت خود کرنے سے قاصر ہوتا ہے اور متعدد امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔

مناسب نیند کے باوجود تھکن :
اگر آپ مناسب نیند لینے کے باوجود دِن میں خود کو تھکن کا شکار محسوس کررہے ہیں تو یہ آپ کے تھائی رائیڈ میں مسئلے کا اشارہ بھی ہو سکتی ہے ، میٹا بولز کی شرح کو کنٹرول کرنے والی اس بے نالی غدود میں خرابی کا مطلب یہ ہے کہ آپ کا جسم بغیر کسی ضرورت کے بھی تمام تر توانائی ایک ساتھ استعمال کررہا ہے ، یہ مسئلہ آپ کو جسم کو گرانے کا سبب بن سکتا ہے کیونکہ اس کی وجہ سے معمول کا کام کرنا بھی مشکل ہوجاتا ہے ۔

Explore 7 symptoms of ill health in Urdu (bimari ki alamaat) and tackle them before it leads to big problem.

Fitness is life. If you are not fit, you wouldn't enjoy the life at all!

How would you tell that you are not healthy?

No idea?

No worries.

KFoods.com shares 7 signs to determine problems to health in Urdu. These 7 tips would tell you various problems to your health and what you should do.

Here are the tips to detect unhealthy body.

Tags: Bimari Ki Alamat Symptoms of Unhealthy Body Causes of Ill Health

Ill Health Symptoms Bimari Ki Alamaat

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Ill Health Symptoms Bimari Ki Alamaat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ill Health Symptoms Bimari Ki Alamaat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humayun  |   In Health and Fitness  |   1 Comments   |   11193 Views   |   23 Sep 2016
About the Author:

Humayun is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humayun is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 14 December 2024)

May Allah keep us protected from all kinds of diseases.

  • Shani,

7 Symptoms of Ill Health (Bimari ki Alamaat)

7 Symptoms of Ill Health (Bimari ki Alamaat) ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ 7 Symptoms of Ill Health (Bimari ki Alamaat) سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔