پیشاب کی کون سی رنگت کس بیماری کو ظاہر کرتی ہے جس کے بعد ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے؟

کچھ بیماریوں کا فوری طور پر پتہ نہیں چل پاتا کیونکہ سب کی الگ الگ علامات ہوتی ہیں اور یہ ضروری نہیں علامات سے ہی بیماری کے بارے میں پتہ لگایا جاسکتا ہو۔ ہم جو کچھ کھاتے ہیں اس کا اخراج جسم سے ضرور ہوتا ہے اور بعض دفعہ دیکھا یہ گیا ہے کہ پیشاب کی رنگت سے بیماری کا معلوم چلتا ہے اسی لئے ڈاکٹر بھی اکثر آپ کو یورین ٹیسٹ لکھ کر دیتے ہوں گے۔ مکمل طور پر تو شاید بتانا ممکن نہیں لیکن ماہرین بتاتے ہیں اگر آپ کو پیشاب میں ایسی رنگت نظر آنے لگے تو ڈاکٹروں سے رابطہ لازمی کریں۔

• صاف رنگت:

اگر پیشاب کی رنگت بالکل صاف یا سفید رنگ کی ہو تو جان لیں آپ یا تو ضرورت سے زیادہ پانی پی رہے ہیں جو ایک اچھی بات بھی ہے مگر زیادہ پانی کی وجہ سے جسم میں نمکیات کا توازن بگڑ کر الیکٹرولائٹس متاثر ہوتے ہیں۔ اگر ہمیشہ ایسی رنگت ہو تو ضرور ڈاکٹر سے رجوع کریں کیونکہ یہ مثانے میں انفیکشن کی وجہ سے بھی ہوتی ہے مگر کبھی کبھار ہو تو فکر مند نہ ہوں۔

• گولڈن:

پیشاب کی یہ رنگت وٹامنز کا بہت زیادہ استعمال کرنے کی وجہ سے ہوتی ہے یہ کوئی پریشانی والی بات نہیں ہے مگر اگر جلن کی شکایت ہونے لگے تو ڈاکٹر سے لازمی رجوع کریں۔

• لال:

پیشاب کی رنگت لال بھی ہوسکتی ہے جو چقندر، بلیو بیریز وغیرہ کھانے کی وجہ سے ہوسکتی ہے لیکن اگر آپ نے ایسی کوئی غذا استعمال نہیں کی ہے تو مثانے پھول جانے، مثانے اور گردے میں رسولی اور گردوں میں پتھری وغیرہ کی شکایت ہوسکتی ہے۔

• نارنجی:

اگر پیشاب کی رنگت نارنجی ہے تو جسم میں پانی کی کمی یا ڈی ہائیڈریشن ہے، اس کے علاوہ یرقان بھی ہوسکتا ہے۔

• نیلا یا ہرا:

پیشاب کے یہ دونوں رنگ کھانوں کے رنگ کی وجہ سے ہوتے ہیں لیکن معمول میں ایسا پیشاب آئے تو گردوں یا مثانے کا بیکٹریل انفیکشن بھی ہوسکتا ہے۔

• بھورا رنگ:

اگر پیشاب کی رنگت میں بھورا رنگ گہرا ہو تو یہ جگر کے امراض کی علامت ہو سکتی ہے۔

• جھاگ:

پیشاب میں جھاگ کی وجہ اس کی نالی میں سوزش کی بھی ہوسکتی ہے۔

ڈاکٹر سے رجوع:

اگر پیشاب میں خون آئے یا اس کی رنگت نارمل سے مختلف (نارنگی، لال یا ہری) ہو تو لازمی ڈاکٹر سے رجوع کرلیں تاکہ سنگین امراض سے بچ سکیں۔

Colours Of Urine And Their Meaning

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Colours Of Urine And Their Meaning and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Colours Of Urine And Their Meaning to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hazim  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   5082 Views   |   01 Jan 2022
About the Author:

Hazim is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hazim is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

پیشاب کی کون سی رنگت کس بیماری کو ظاہر کرتی ہے جس کے بعد ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے؟

پیشاب کی کون سی رنگت کس بیماری کو ظاہر کرتی ہے جس کے بعد ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پیشاب کی کون سی رنگت کس بیماری کو ظاہر کرتی ہے جس کے بعد ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔