نومولود بچوں کے ساتھ بلی کو کیوں سلانا چاہیے؟ جانیے بلی کی پیدائش کے حوالے سے سائنس کا دلچسپ انکشاف

معصومانہ انداز اور آواز کی بدولت سب کی توجہ حاصل کرنے والی بلیاں آج کل ہر گلی کوچے میں دکھائی دیتی ہیں، کئی افراد تو صبح کے اوقات انہیں چھیچھڑے اور گوشت بھی ڈالتے دکھائی دیتے ہیں۔

لیکن کیا کبھی آپ نے سوچا ہے کہ بلی کی پدائش کیسے ہوئی؟ 1344 سے 1405 کے درمیان ایک ایسے ہی ماہر حیاتیات گزرے ہیں، جن کا تعلق مصر سے تھا۔

ال دامری اسی حوالے سے تحقیق کر رہے تھے کہ بلیاں اس دنیا میں کس طرح آئیں؟ مصری ماہر حیاتیات کی تحقیق کے مطابق جب حضرت نوح ؑ کی کشتی میں ہر جانور کے جوڑے موجود تھے تو اُن میں چوہے کی جوڑی بھی موجود تھی۔ چونکہ چوہے بچے زیادہ دیتے ہیں، تو اس طرح چوہوں کی تعداد بھی بڑھنے لگی۔

اس طرح چوہوں کی خوراک میں بھی اضافہ ہوا، غلا تو ختم کر ہی دیا تھا، اب چوہوں نے کشتی کو بھی کترنا شروع کیا، جس کے بعد صورتحال گھمبیر ہوئی۔

صورتحال کے پیش نظر حضرت نوح ؑ نے اللہ سے دعا کی، جس اللہ نے حضرت نوح کو شیر کے سر پر ہاتھ پھیرنے کا حکم دیا، ہاتھ پھیرتے ہی شیر چھینک مارتا ہے اور بلے اور بلی کی جوڑی پیدا ہوتی ہے۔ یہ جوڑی کشتی میں موجود تمام چوہے اور چوہوں کو کھا جاتی ہے۔

بلی کے حوالے سے سائنس بھی دلچسپ رائے رکھتی ہے۔ سائنس کے مطابق بلی انسان میں اسٹریس کو کم کر سکتی ہے، تحقیق کے مطابق بلی جب کبھی اپنے منہ سے دھیمی سی مدھم آواز نکالتی ہے تو اس سے اسٹریس کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

اسی طرح سائنس کے مطابق بلیاں رکھنے والے افراد میں دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ حیرت انگیز طور پر سائنس کے مطابق اگر نوزائیدہ بچے کو شروعاتی دنوں میں بلی کے قریب رکھا جائے تو اس کے مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔

حمل کے دوران ایک بلی اپنے بچوں کا بے حد خیال رکھتی ہے، اور جب بلی ماں بن جاتی ہے، تو اپنے بچوں کی حفاظت اور ان کی تربیت کے لیے مشکل ترین اور پُر خطر جگہوں کا انتخاب کرتی ہے۔

ایک وجہ یہ بھی ہے کہ بچوں کی اس طرح ٹریننگ ہو سکے، اور دوسری اہم وجہ یہ بھی ہے کہ بلی کو جب کبھی شک ہو کہ یہاں بچوں کی جان غیر محفوظ ہے، بلی فورا جگہ بدل لیتی ہے۔ پھر چاہے 7 گھر ہوں یا پھر 10 گھر، بلی جگہیں بدلنے میں دیر نہیں لگاتی ہے۔

Bachon Ky Sath Bili Ko Sulana

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Bachon Ky Sath Bili Ko Sulana and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bachon Ky Sath Bili Ko Sulana to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   3127 Views   |   27 Nov 2022
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

نومولود بچوں کے ساتھ بلی کو کیوں سلانا چاہیے؟ جانیے بلی کی پیدائش کے حوالے سے سائنس کا دلچسپ انکشاف

نومولود بچوں کے ساتھ بلی کو کیوں سلانا چاہیے؟ جانیے بلی کی پیدائش کے حوالے سے سائنس کا دلچسپ انکشاف ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ نومولود بچوں کے ساتھ بلی کو کیوں سلانا چاہیے؟ جانیے بلی کی پیدائش کے حوالے سے سائنس کا دلچسپ انکشاف سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔