بیٹوں کو پڑھا لکھا کر بڑا افسر بنایا مگر آج وہ کہاں ہیں کچھ نہیں پتہ ۔۔ بوڑھی اکیلی ماں کی دلخراش داستان جن کی اولاد نے انہیں تنہا چھوڑ دیا

بدقسمت ہے وہ اولاد جو اپنے والدین کی دعاؤں اور پیار سے محروم ہے۔ والدین آپ کے لیے دن رات کی تکلیف برداشت کرتے ہیں ، باپ اکیلا باہر صبح سے شام محنت کرتا ہے جبکہ ماں سارا دن گھر کی دیکھ بھال صفائی، کھانا اور دیگر کاموں میں مصروف رہتی ہے یہ سب کچھ اولاد کی خاطر کرتے ہیں مگر اس سب کے باجود اولاد نافرمانی پر اتر آئے تو ان سے زیادہ بد کردار اور کوئی نہیں ہوسکتا۔

یہ ایک پرانا واقعہ ہے جو سوشل میڈیا پر ایک 80 سالہ بزرگ خاتون کی کہانی کو بیان کررہا ہے۔ اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی جسے دیکھ کر صارفین غمزدہ ہوگئے۔ خاتون کا نام ممتاز بیگم ہے جو اپنی درد بھری داستان سناتے ہوئے بتاتی ہیں کہ 40 سال قبل ان کے شوہر کا انتقال ہوا تو اولاد نے گھر اور جائیداد فروخت کرنے کے بعد ایسے منہ پھیرا کہ دوبارہ کبھی مُڑ کر بھی مجھے نہیں دیکھا۔

تین چار روز قبل مذکورہ خاتون سخت سردی میں بازار میں سوئی ہوئی پائی گئیں تو ایک شخص انہیں اپنے گھر لے آیا، جنہوں نے ان کی پوری کہانی کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی۔ ویڈیو میں 80 سالہ ادھیڑ عمر خاتون نے بتایا کہ ہم فیصل آباد میں رہائش پزیر تھے اور وہیں ہم نے اپنی کوٹھی بھی بنائی تھی۔ لیکن اُس کے بعد میرے شوہر کا اسلام آباد میں تبادلہ ہوگیا۔

اپنی اولاد سے متعلق بتاتے ہوئے خاتون نے بتایا کہ مجھے اپنے بیٹوں کا کچھ علم نہیں ہے کہ وہ کہاں ہیں۔ میرے ایک بیٹے کا نام توقیر، ایک کا نام توصیف اور تیسرے بیٹے کا نام نوید ہے۔ خاتون نے بتایا کہ میرے سارے بیٹے شادی شدہ ہیں اور ان کے بچے بھی ہیں لیکن میں نے اپنا کوئی پوتا یا پوتی نہیں دیکھی۔

میرے شوہر کا چالیس سال قبل انتقال ہوگیا تھا جس کے بعد میں نے اپنے بچوں کو سنبھالا اور انہیں پڑھایا لکھایا۔ میرا ایک بیٹا انجینئیر، ایک ڈاکٹر اور ایک پروفیسر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میرا خالہ زاد بھائی جس کا نام صفدر ہے، وہ پی آئی اے میں کیپٹن ہے۔

ویڈیو میں موجود ایک شخص نے بتایا کہ خاتون کا بارہ مرلے کا ایک تین منزلہ گھر تھا، جس کے نیچے دکانیں تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ خاتون کا ایک بیٹا کینیڈا میں ہے۔

ان کا داماد پوسٹ آفس میں اچھے عہدے پر تعینات ہے ، ایک مرتبہ میں ان کے داماد اور بیٹی کو زبردستی یہاں ان کے پاس لایا تھا، انہوں نے کہا کہ ہم کچھ کریں گے لیکن وہ پھر بھاگ گئے اور دوبارہ کبھی واپس نہیں آئے۔

ان کا ایک بیٹا سعودی عرب میں بھی ہے۔ خاتون نے بتایا کہ میرے سارے بیٹے میری جائیداد بیچ کر باہر چلے گئے، مجھے تو اتنا بھی پتہ نہیں ہے کہ وہ کہاں ہیں۔

خاتون سے عمر کے بارے میں دریافت کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ جب پاکستان بنا اس وقت میری عمر دس برس تھی۔

Boorhi Maan Ki Dilkharash Dastaan

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Boorhi Maan Ki Dilkharash Dastaan and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Boorhi Maan Ki Dilkharash Dastaan to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   3017 Views   |   28 Nov 2022
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

بیٹوں کو پڑھا لکھا کر بڑا افسر بنایا مگر آج وہ کہاں ہیں کچھ نہیں پتہ ۔۔ بوڑھی اکیلی ماں کی دلخراش داستان جن کی اولاد نے انہیں تنہا چھوڑ دیا

بیٹوں کو پڑھا لکھا کر بڑا افسر بنایا مگر آج وہ کہاں ہیں کچھ نہیں پتہ ۔۔ بوڑھی اکیلی ماں کی دلخراش داستان جن کی اولاد نے انہیں تنہا چھوڑ دیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بیٹوں کو پڑھا لکھا کر بڑا افسر بنایا مگر آج وہ کہاں ہیں کچھ نہیں پتہ ۔۔ بوڑھی اکیلی ماں کی دلخراش داستان جن کی اولاد نے انہیں تنہا چھوڑ دیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔