اگر آپ بھی روزانہ مرغی کا گوشت استعمال کرتے ہیں تو رُکیں۔۔ جانیئے مرغی کا گوشت استعمال کرنے کہ 4 بڑے نقصانات

مرغی کا گوشت سب ہی کو بہت پسند ہوتا ہے کیونکہ اس سے مزے مزے کے پکوان اور جنک فوڈ وغیرہ تیار کئے جاتے ہیں، سوپ سے لے کر کھانے کے مین کورس تک زیادہ تر پکوانوں میں مرغی کا گوشت ہی استعمال کیا جاتا ہے اس کی ایک اور وجہ یہ بھی ہے کہ یہ گائے اور بکرے کے گوشت کے مقابلے میں سستا ہوتا ہے۔
لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ مرغی کے گوشت کا مسلسل استعمال ہماری صحت کے لئے کتنا نقصان دہ ہے؟ آج ہم آپ کو بتائیں گے مرغی کا گوشت روزانہ کھانے کے وہ مضر اثرات جو جان کر آپ بھی ایسا کرنا چھوڑ دیں گے۔

مرغی کا گوشت استعمال کرنے کے نقصانات

کولیسٹرول بڑھاتا ہے

اگر مرغی کا گوشت بھی گائے اور بکرے کے گوشت کی طرح اعتدال پسندی سے استعمال کیا جائے تو اتنا نقصان دہ نہیں ہوگا لیکن اگر آپ نے روزانہ مرغی کا گوشت کھانے کی عادت ڈال رکھی ہے تو یہ جان لیں کہ یہ آپ کا کولیسٹرول بڑھانے کی سب سے بڑی وجہ ہے، کیونکہ آپ اسے ڈیپ فرائی کر کے استعمال کرتے ہیں اور برگر وغیرہ میں بھی اسے ڈیپ فرائی کر کے شامل کیا جاتا ہے۔

گرم تاثیر

یہ بات آپ نے کبھی غور نہیں کی مگر یہ یاد رکھیں کہ مرغی کی تاثیر گرم ہوتی ہے اور یہ ہائی ہیٹ فوڈ کہلاتی ہے، اس کے ضرورت سے زیادہ استعمال سے آپ کے جسم کا درجہ حرارت بڑھ سکتا ہے اس لئے اگر مرغی کھانی ہی ہے تو کچھ دن کا وقفہ دے کر کھائیں تاکہ اس کا کوئی منفی اثر نہ ہو۔

وزن بڑھائے

مرغی کے روزانہ استعمال کا ایک اور بڑا نقصان یہ ہے کہ یہ وزن بڑھاتی ہے، جی ہاں اگر آپ روزانہ کی بنیاد پر مرغی کے بنے پکوان یا جنک فوڈ استعمال کرتے ہیں تو یہ آپ کے وزن بڑھنے کی سب سے اہم وجہ ہو سکتی ہے جیسے چکن بریانی، بٹر چکن، چکن کڑائی، چکن برگر، زنگر وغیرہ یہ تمام کھانے بہت زیادہ کیلوریز والے اور کولیسٹرول کے ساتھ ساتھ جسم میں اضافی چربی پیدا کرنے والے کھانے ہیں ان سے گریز کریں۔

پیشاب کی نالی میں انفیکشن

مرغی کے گوشت سے بنے کئی قسم کے پکوان آپ کو پیشاب کی نالی میں ہونے والے انفیکشن میں مبتلا کر سکتے ہیں، مرغی کے گوشت میں بہت سے انجیکشن بھی لگے ہوتے ہیں تاکہ مرغی وقت سے پہلے بڑی اور گوشت زیادہ ہو جائے وہ انجیکشن بھی انسانی جسم پر اثر کرتے ہیں جب آپ مرغی کا گوشت استعمال کرتے ہیں اور اس سے بھی سے نقصانات سامنے آتے ہیں۔
اس لئے مرغی کا گوشت اگر استعمال کرنا ہے تو اسے اُبال کر کھانوں میں شامل کریں اسے اچھی طرح دھوئیں اور ہفتے میں صرف ایک سے دو مرتبہ اس کا استعمال کریں تاکہ آپ اس کے مضر اثرات سے محفوظ رہ سکیں۔

Rozana Murghi Khane Ke Nuqsanat

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Rozana Murghi Khane Ke Nuqsanat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Rozana Murghi Khane Ke Nuqsanat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   6460 Views   |   25 Aug 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 27 December 2024)

اگر آپ بھی روزانہ مرغی کا گوشت استعمال کرتے ہیں تو رُکیں۔۔ جانیئے مرغی کا گوشت استعمال کرنے کہ 4 بڑے نقصانات

اگر آپ بھی روزانہ مرغی کا گوشت استعمال کرتے ہیں تو رُکیں۔۔ جانیئے مرغی کا گوشت استعمال کرنے کہ 4 بڑے نقصانات ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اگر آپ بھی روزانہ مرغی کا گوشت استعمال کرتے ہیں تو رُکیں۔۔ جانیئے مرغی کا گوشت استعمال کرنے کہ 4 بڑے نقصانات سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔