اگر آپ بھی نہار منہ چائے یا کافی پیتے ہیں تو ٹھہریں۔۔۔۔ کیونکہ ماہرین کے خبردار کردیا

اکثر لوگ چائے یا کافی کا ایک گھونٹ جب تک نہ لیں تو ان کی صبح ہی نہیں ہوتی اور روزانہ منہ دھونے کے بعد چائے پینے سے ان کے دن کا آغاز ہوتا ہے لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ کہیں آپ کوئی غلطی تو نہیں رہے اور یہ آپ کی صحت کے لئے نقصان دہ تو نہیں؟
آپ کو ایسا کیوں نہیں کرنا چاہیئے اس کی پیچھے کیا وجوہات ہیں اور یہ آپ کو کیا نقصان پہنچا سکتا ہے آیئے آج ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

نہار منہ چائے یا کافی پینا کیسا ہے؟

چائے اور کافی کی تیزابیت والی تاثیر ہوتی ہے اور ان کو خالی پیٹ پینے سے آپ کے معدے میں تیزابیت کی کیفیت پیدا ہو سکتی ہے یا آپ کو بدہضمی ہو سکتی ہے، بے شک آپ کو نہار منہ چائے یا کافی سے جاگنے میں مدد ملتی ہوگی مگر اس کا سو کر اُٹھنے کے بعد خالی پیٹ استعمال کرنا آپ کے لئے پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔
تو چلیں تحریر کو آخر تک پڑھیں تاکہ آپ جان سکیں کہ آپ کو چائے اور کافی کا کس وقت استعمال کرنا چاہیئے اور خالی پیٹ پینے سے پرہیز کیوں کرنا چاہیئے۔
صبح سویرے خالی پیٹ چائے یا کافی پینے سے آپ کے منہ میں موجود بیکٹریا چینی کو جذب کر لیں گے اور اس کی وجہ سے آپ کے دانتوں میں کیڑے لگنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اکثر لوگ خالی پیٹ میں چائے یا کافی پینے کے بعد اپکائی محسوس کرتے ہیں۔

تو پھر چائے یا کافی کس وقت استعمال کریں؟

چائے یا کافی پینے کا صحیح وقت کچھ کھانے کے 1 سے 2 گھنٹے بعد ہے جب آپ کے معدے میں پہلے سے غذائی اجزاء موجود ہوں ساتھ ہی دوپہر کے کھانے کے بعد یعنی شام کے وقت چائے اور کافی کے ساتھ کوئی ناشتہ کرنا بھی بہتر آپشن ہے، ورزش سے پہلے کافی کا استعمال کرنے کا مشورہ ماہرین خود دیتے ہیں کیونکہ یہ آپ کی طاقت اور قوتِ مدافعت میں اضافہ کرتی ہے لیکن رات میں سونے سے بلکل پہلے کافی کا استعمال آپ کی نیند خراب کر سکتا ہے اور بار بار آپ کی آنکھ کھلنے کی وجہ بھی بن سکتا ہے۔

تو پھر صبح نہار منہ کیا پیا جائے؟

سب سے آسان اور سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ صبح چائے یا کافی کے بجائے نہار منہ پانی ابال کر اس میں شہد اور لیموں نچوڑ کر پی لیا جائے یہ بہترین بوسٹنگ ڈرنک ہے اور اس کے استعمال سے آپ کا وزن بھی تیزی سے کم ہو سکتا ہے۔

Nehar Moun Coffee Peena Kesa Hai

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Nehar Moun Coffee Peena Kesa Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Nehar Moun Coffee Peena Kesa Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4586 Views   |   25 Jun 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

اگر آپ بھی نہار منہ چائے یا کافی پیتے ہیں تو ٹھہریں۔۔۔۔ کیونکہ ماہرین کے خبردار کردیا

اگر آپ بھی نہار منہ چائے یا کافی پیتے ہیں تو ٹھہریں۔۔۔۔ کیونکہ ماہرین کے خبردار کردیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اگر آپ بھی نہار منہ چائے یا کافی پیتے ہیں تو ٹھہریں۔۔۔۔ کیونکہ ماہرین کے خبردار کردیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔