شہزادہ ہیری کی لکھی گئی کتاب آدھی رات کو ہی بکنا شروع ہوگئی ہے۔ اس کتاب نے نہ صڑف شاہی محل کی دیواریں ہلا دی ہیں بلکہ شاہی خاندان کے افراد کی زندگیوں کو بھی متاثر کیا ہے۔ ہیرہ اس کتاب میں کیا انکشاف کررہے ہیں؟ آپ بھی پڑھیں
"ماں کی روح کا پیغام تھا کہ تم وہ زندگی جی رہے ہو جو میں جینا چاہتی تھی مگر نہیں جی سکی۔ تم وہ زندگی جی رہے ہو جو میں تمھارے لئے چاہتی تھی۔"
یہ کہنا ہے برطانیہ کے چھوٹے شہزادے ہیری کا جنھوں نے شاہی زندگی پر ایک عام شخص کی زندگی کو ترجیح دی اور تخت و تاج چھوڑ کر عام شہری کی طرح زندگی بسر کررہے ہیں۔ شہزادہ ہیری نے حال ہی میں کتاب" اسپئیر" لکھی ہے جس میں ان کا دعویٰ ہے کہ ان کی مرحومہ ماں شہزادی ڈیانا کی روح نے ایک عامل عورت کے زریعے انھیں پیغام بھجوایا ہے۔ شہزادہ ہیری نے اس کتاب میں اپنی نجی زندگی کے بارے میں ایسے انکشافات کیے ہیں جنھوں نے شاہی محل کے در و دیوار کو ہلا ڈالا ہے۔
باپ نے ہی مجھے فالتو قرار دیا
شہزادہ ہیری نے اپنی کتاب کا نام "اسپئیر" یعنی بے کار رکھا ہے اور اس بارے میں لکھا ہے کہ جب وہ 20 برس کے ہوئے تو انھیں پتا چلا کہ ان کی پیدائش پر والد چارلس نے ڈیانا سے کہا تھا کہ "بہت اچھے تم نے مجھے ایک وارث اور ایک فالتو دیا ہے۔ تمھارا جو کام تھا وہ تم نے کردیا"
والد سے کہا دوسری شادی نہ کریں
شہزادہ ہیری کی یہ کتاب تلخیوں سے بھرپور ہے جس میں انھوں نے کھلے الفاظ میں اپنے خاندان کی اپنے لئے نفرت کو بیان کیا ہے۔ ایک جگہ وہ لکھتے ہیں کہ موجودہ بادشاہ چارلس سے ہیری اور ولیم نے منت کی تھی کہ وہ کمیلا سے دوسری شادی نہ کریں کیونکہ وہ اچھی سوتیلی ماں ثابت نہیں ہوں گی۔ ان کے والد نے ڈیانا کی موت پر بچوں کو گلے تک نہیں لگایا تھا اس وقت وہ صرف 12 برس کے تھے۔
بھائی نے مار کر مجھے گرادیا
ہیری کا کہنا ہے کہ ان کے بھائی کو ہیری کی بیوی میگھن پسند نہیں تھی اور ان کے درمیان کافی مار پیٹ ہوئی یہاں تک کہ ولیم نے انھیں مار کر زمین پر گرادیا اور ہیری کتے کے برتن پر گرے۔ انھیں بھائی کہ اس رویے پر دکھ ہے پھر وہ وہاں سے چلے گئے۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Baap Ko Dosri Shadi Se Mana Kia and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Baap Ko Dosri Shadi Se Mana Kia to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.