کڑی پتے کا مستقل استعمال آپ کو کن کن بیماریوں سے بچا سکتا ہے؟یہ سادہ اورکم قیمت پودا آپ کی زندگی بدل سکتا ہے

کڑی پتہ کا استعمال ہمارے برصغیر پاک و ہند میں بہت زیادہ ہے، عام طور پر کھانے میں اس کی منفرد خوشبو اور ذائقہ بھی کھانوں کو انوکھی لذت بخش دیتا ہے۔ لیکن کیا آپ کو پتہ ہے کہ اس سادہ اور بے انتہا سستے سے پتّے میں کتنے ڈھیر سارے فوائد چھپے ہوئے ہیں۔ اس میں کاربوہائیڈریٹ، فائبر، کیلشئیم، فاسفورس، آئرن، اور وٹامن سی اور ای موجود ہوتے ہیں۔ یہاں ہم کڑی پتے کے چند فوائد پیش کرتے ہیں جو کہ صحت پر اپنے اثرات مرتب کرتے ہیں۔

اینیمیا کو بڑھنے سے روکتا ہے:

کڑی پتہ آئرن اور فولک ایسڈ حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ فولک ایسڈ جسم میں آئرن جذب کرنے میں مدد کرتا ہے، اور کڑی پتہ ان دونوں چیزوں کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے۔ یہ اینیمیا کو شکست دینے کے لئے بہترین قدرتی علاج ہے۔

ذیابیطس میں فائدہ پہنچاتا ہے:

کڑی پتہ نہ صرف بلڈ شوگر لیول کو کم کرتا ہے بلکہ اس کے استعمال کے کچھ دن بعد تک بھی اس کو قابو میں رکھتا ہے۔ یہ آپ کے جسم میں انسولین کے عمل کو موثر بناکر بلڈ شوگر لیول کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اس کے علاوہ پتوں میں موجود فائبر خون میں موجودگلوکوزکو نارمل رکھنے میں مدد کرتا ہے۔ اس لئے اگر آپ ذیابیطس کے مریض ہیں، تو کڑی پتہ بہترین قدرتی طریقہ ہے جو کہ آپ کے بلڈ شوگر لیول کو اعتدال میں رکھتا ہے۔ کڑی پتہ قدرتی طور پر انسولین بننے کے عمل کو تیز کرتا ہے جس سے شوگر لیول اور کولیسٹرول لیول متوازن رہتا ہے اور مصنوعی انسولین کی ضرورت بھی نہیں رہتی ۔

نظامِ انہظام کو بہتر بناتا ہے:

کڑی پتہ نظامِ ہاضمہ کو اچھا کرنے کے لئے مشہور ہے، اور یہ آپ کے جسم میں چکنائی کو جذب ہونے سے روکتاہے اور آپ کے وزن کو بڑھنے سے روکتا ہے۔ وزن کا بڑھنا ذیابیطس کے مرض کا سب سے بڑا سبب ہوتا ہے۔ کڑی پتہ مسئلے کو جڑ سے پکڑ کر اس کا علاج کرتا ہے۔

کولیسٹرول کم ،بلڈ شوگر لیول متوازن کرتا ہے:

بے شمار ریسرچز سے یہ بات پتہ چلی ہے کہ کڑی پتے میں ایسے اجزاء شامل ہیں جو کہ خون میں کولیسٹرول لیول کو کم کرتے ہیں ۔ یہ آپ کے جسم کو مختلف بیماریوں مثلاًدل کی بیماری اورشریانوں کے سکڑنے وغیرہ سے بچاتا ہے۔ ان پتوں میں اینٹی آکسیڈینٹس کافی مقدار میں پائے جاتے ہیں اسی لئے کولیسٹرول کی آکسیڈیشن کو روکتے ہیں۔ اس سے بلڈ شوگر لیول متوازن ہو جاتا ہے، اس میں موجود ’فلاوونائیڈ ‘ جز سے غذا میں موجود اسٹارچ گلوکوز میں بدل جاتا ہے جس سے شوگر لیول کی مقدار متوازن رہتی ہے ۔

بالوں کو سفید ہونے سے بچاتا ہے:

کڑی پتہ بالوں کو سفید ہونے سے بچاتا ہے۔ یہ بالوں کو خراب ہونے سے بھی روکتا ہے، بے جان بالوں میں جان ڈالتا ہے، بال گرنے سے روکتا ہے، خشکی سکری سے بھی بچاتا ہے۔ کڑی پتہ استعمال کرنے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس کو کھانے سے بال خوبصورت ہوتے ہیں اور آپ اس کو اپنے سر پر بھی لگا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ بالوں کو گھنا اور چمکدار بھی بناتے ہیں اس کے لئے کڑی پتے کھائے بھی جا سکتے ہیں اور ان کا پیسٹ بنا کر بالوں پر لیپ بھی کیا جا سکتا ہے۔

Curry Leaves Benefits In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Curry Leaves Benefits In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Curry Leaves Benefits In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   5148 Views   |   10 Feb 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

کڑی پتے کا مستقل استعمال آپ کو کن کن بیماریوں سے بچا سکتا ہے؟یہ سادہ اورکم قیمت پودا آپ کی زندگی بدل سکتا ہے

کڑی پتے کا مستقل استعمال آپ کو کن کن بیماریوں سے بچا سکتا ہے؟یہ سادہ اورکم قیمت پودا آپ کی زندگی بدل سکتا ہے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کڑی پتے کا مستقل استعمال آپ کو کن کن بیماریوں سے بچا سکتا ہے؟یہ سادہ اورکم قیمت پودا آپ کی زندگی بدل سکتا ہے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔