گھر کی سجاوٹ میں پودوں کو نظر انداز نہ کریں

سبزہ جہاں کہیں بھی ہوآنکھوں کو راحت پہنچاتا ہے اور یہ گھر میں ہو تو اس کی خوبصورتی کو بڑھا کر اس میں چار چاند لگا دیتا ہے ۔ ہم اکثر اوقات گھر کی سجاوٹ کے لئے بہت کچھ خرید لیتے ہیں لیکن ان تمام خریداری میں پودوں کوجگہ نہیں ملتی ۔ یہ نہ صرف گھر کی سجاوٹ میں ایک بہترین کردار ادا کرتے ہیں بلکہ ساتھ ہی آکسیجن کے لیول کو بڑھاتے ہیں اس طرح ہ میں گھر ہی میں صاف اور تازہ ہوامیسر آتی ہے ۔ جانتے ہیں کہ وہ کون سے پودے ہیں جنہیں گھر کی زینت بنایا جاسکتا ہے اور ان کی دیکھ بھال کے لئے کن احتیاط کو مد نظر رکھنا ضروری ہے کیونکہ گھر میں پودوں کو باہر کی طرح کھلی ہوا اور دھوپ میسر نہیں ہو پاتی اسی بنا پر گھر میں رکھے جانے والے پودوں کی الگ فہرست ہے جنہیں نہ صرف زیادہ د ھوپ کی ضرورت ہوتی ہے بلکہ وہ کم پانی میں بھی بہتر نشوونما پاتے ہیں ۔

منی پلانٹ

گھر میں رکھے جانے والے پودوں کی فہرست میں منی پلانٹ سر فہرست ہے اس کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ ہے کہ اسے کسی گملے میں کھاد کے ساتھ بھی اور اس کے بغیر صرف پانی میں بھی رکھا جاسکتا ہے یہ دونوں طرح سے بہترین نشوونما پاتا ہے اس میں پھول نہیں ہوتے مگر اس کے پتے بے حد خوبصورت ہوتے ہیں ۔ اسے گھر کے اند ر کسی بوتل یا خوبصورت پیالے میں پانی ڈال رکھا جا سکتا ہے یہ ایک بیل کی طرح پروان چڑھتاہے گھر کے کسی بھی حصے میں اسے رکھ سکتے ہیں یہ ہر جگہ کے حسن کو بڑھاتا ہے اور ساتھ ہی گھر کی ہوا سے مضر صحت کیمیکلز کو صاف کر کے اس کے معیار بڑھتا ہے ۔

ایلوویرا

ایلوویراکے نام سے کون واقف نہیں ۔ یہ گھر میں رکھا جانے والا بہترین پودا ہے اور آسانی سے پروان چڑھتا ہے ۔ یہ سورج کی کم روشنی میں بھی بہتر نشوونما پاتا ہے ۔ یہ نہ صرف گھر کی فضا کو بہتر بناتا ہے بلکہ اپنے خوبصورت پتوں کی بنا پر گھر کے حسن میں بھی اضافہ کرتا ہے ۔ اسے گھر میں رکھنے میں کئی فائدوں میں ایک یہ بھی ہے کہ ایلوویرہ کا جیل کسی مرہم کی طرح جلد کے کئی مسائل حل کو کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ گھر میں موجود ہونے کی بنا پر اس کا جیل فوری استعمال میں لا یا جاسکتا ہے ۔

گل داءودی

جیسا کہ نام سے ظاہر ہے یہ ایک پھول دار پودا ہے اس کی کئی اقسام ہیں اور ہر قسم پھول کا مختلف رنگ لئے ہوئے ہے ۔ اس کے پتے چھوٹے اور پھول بڑے اور بہت بھلے لگتے ہیں ۔ آپ اپنے من پسندرنگ کے پھول کا پودا گھر میں لگائیں ۔ اسے گیلری یا بالکونی میں رکھیں کیونکہ اسے سورج کی روشنی کی ضرورت ہوتی ہے ۔

ربر پلانٹ

دہمی روشنی اور کم پانی اس پودے کے لئے بہترین تصور کی جاتی ہے ۔ یہ گھر میں پروان چڑھنے والا ایک خوبصورت پودا ہے اس کے پتے قدرے موٹے ، بڑے اور بہت چمکدار ہوتے ہیں ۔ کبھی کبھی یہ پتے اپنا رنگ گہرا کاسنی یاہلکا بادامی کر لیتے ہیں ۔ یہ گھر کی ہوا کو صاف کرنے کے ساتھ اس کو دلفریب بھی بناتا ہے ۔

پیس لی لی

اگر آپ کم محنت طلب اور خوشنما پودے کو گھر میں رکھنا چاہتے ہیں تو پیس لی لی ایک بہترین انتخاب ہے ۔ یہ سفید پھولوں سے بھرا ایک بے حد حسین پودا ہے ۔ یہ گھر کی سجاوٹ میں اپنا خاص مقام رکھتا ہے ۔ یہ تیز درجہ حرارت میں نہیں رہ سکتا اسی لئے اسے کمرے کے اندر رکھیں اور صاف ہوا کے ساتھ کمرے کو خوشگوار ماحول دیں ۔

بمبو پام

یہ بمبو کی طرح سیدھا اوپر کی جانب بڑھتا ہے ۔ یہ کمرے میں بآسانی رکھا جاسکتا ہے جہاں سورج کی روشنی براہ راست نہ بھی ہو صرف اس کا اجالا ہو کافی ہے ۔ اس کی بہتر نشوونما کے لئے روز پانی دیناضروری ہے ۔ یہ چھوٹے چھوٹے لیکن قدرے لمبے پتوں سے بھرا ہوتا ہے یہ کئی طرح کے کیمیکل کو ہواسے صاف کر کے گھر کی فضا میں آکسیجن کے معیار کو بہتر بناتاہے ۔

Ghar Ki Sajawat Main Podon Ko Nazar Andaz Na Krain

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Ghar Ki Sajawat Main Podon Ko Nazar Andaz Na Krain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ghar Ki Sajawat Main Podon Ko Nazar Andaz Na Krain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hina  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   2878 Views   |   02 Oct 2021

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Hina is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hina is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

گھر کی سجاوٹ میں پودوں کو نظر انداز نہ کریں

گھر کی سجاوٹ میں پودوں کو نظر انداز نہ کریں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گھر کی سجاوٹ میں پودوں کو نظر انداز نہ کریں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔