السی کے بیج صرف 1 چمچ لیں اور۔۔ وٹامنز اور معدنیات سے بھرپور السی کے بیج کیسے استعمال کریں؟ طبی ماہرین نے نئے طریقے بتادیے

زمانوں سے مختلف اقسام کے بیجوں کو اچھی صحت کے حصول اور حسن نکھارنے کے لئے دواؤں اور کھانوں میں ڈال کر استعمال کیا جارہا ہے۔ ان ہی میں سے ایک السی کے بیج ہیں جن کا ذائقہ قدرے روغنی ہوتا ہے کیونکہ یہ تیل سے بھرپور ہوتے ہیں۔ اگرچہ السی کے تیل کے بھی ان گنت فائدے ہیں لیکن اس آرٹیکل میں ہم آپ کو طبی ماہرین کے بتائے گئے صرف ایک چمچ السی کے بیج کے فائدے بیان کریں گے۔

السی کے بیج کی غذائی اہمیت

السی کے بیج کو فلیکس سیڈز کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ یہ قابل ذکر غذائیت کے حامل ہیں۔ السی کے بیج ضروری اومیگا 3 فیٹی ایسڈ سے بھرپور ہوتے ہیں، دل کی صحت کو فروغ دیتے ہیں اور سوزش کو کم کرتے ہیں۔ یہ بیج غذائی ریشہ کا ایک بہترین ذریعہ ہیں، عمل انہضام میں مدد کرتے ہیں اور وزن کم رکھنے میں معاون ہیں۔ طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرے، السی کے بیج ممکنہ انسداد کینسر خصوصیات اور ہارمون کو تواز میں رکھنے میں کارآمد ہیں۔ اس کے علاوہ وہ پودوں سے ملنے والے پروٹین، وٹامن بی کی مکمل رینج، میگنیشیم، اور مینگنیج کی کافی مقدار فراہم کرتے ہیں۔

السی کے بیج کے بارے میں طبی ماہرین کی رائے

بھارتی ہیلتھ ویب سائٹ پر شائع ہونے والی رپورٹ میں ممبئی کی مشہور ڈائیٹیشن ڈاکٹر ریچا آنند کا کہنا ہے کہ السی کے بیج اومیگا تھری فیٹی ایسڈ سے بھرپور ہونے کی وجہ سے بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کو اعتدال میں رکھنے میں مددگار ہوتے ہیں۔

صرف ایک چمچ السی کے بیج استعمال کرنے کے چند طریقے

السی کے بیجوں کو ہلکا سے بھون کر سلاد پر چھڑک کر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

پانی کے علاوہ السی کے بیجوں کو ملک شیک اور اسموتھی میں ڈال کر پیا جاسکتا ہے۔

ایک چمچ السی کے بیج کو پانی کے ساتھ نہار منہ کھانے سے دن بھر قوت مدافعت بہتر رہتی ہے اور ہاضمہ بھی اچھا رہتا ہے۔

اگر کسی کے بال گررہے ہوں تو ڈیڑھ کپ السی کے بیجوں کو پانی میں اتنا ابالیں کہ آًیزہ چپچپانے لگے۔ اسے چھان لیں اور اس میں ڈیڑھ بڑے چمچ ایلوویرا کا گودا اور ویک وٹامن کیپسول مکس کر کے محفوظ کرلیں اور اسے بالوں پر ہئیر پیک کی طرح لگائیں۔ یہ منفرد ہئیر پیک بالوں کو لمبا، گھنا اور مضبوط بنائے گا اور بال جھڑنا بھی رک جائیں گے۔

Rozana Alsi Ke Beej Istemal Kerne Ke Fayde

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Rozana Alsi Ke Beej Istemal Kerne Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Rozana Alsi Ke Beej Istemal Kerne Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   3328 Views   |   31 Aug 2023

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 28 April 2024)

السی کے بیج صرف 1 چمچ لیں اور۔۔ وٹامنز اور معدنیات سے بھرپور السی کے بیج کیسے استعمال کریں؟ طبی ماہرین نے نئے طریقے بتادیے

السی کے بیج صرف 1 چمچ لیں اور۔۔ وٹامنز اور معدنیات سے بھرپور السی کے بیج کیسے استعمال کریں؟ طبی ماہرین نے نئے طریقے بتادیے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ السی کے بیج صرف 1 چمچ لیں اور۔۔ وٹامنز اور معدنیات سے بھرپور السی کے بیج کیسے استعمال کریں؟ طبی ماہرین نے نئے طریقے بتادیے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔