کیلے کے چھلکے کو پانی میں 20 منٹ کے لیے بھگوئیں اور کمال دیکھیں۔۔۔ فائدہ اور وجہ ایسی کہ آپ دنگ رہ جائیں گے

کیلے ہر موسم میں آنے والا پھل ہے جس کو بچے اور بڑے سب ہی کھاتے ہیں، او کھانے کے بعد بچے تو بڑے مزے سے اس کے چھلکوں کو گھر کے باہر سڑک پر پھینک دیتے ہیں، تاکہ شرارت کرکے کسی کو اس کیلے کے چھلکے کے پھسلا کر گرایا جا سکے، یہ تو شاید آپ نے بھی کیا ہوگا، لیکن ایسا ہر گز نہ کریں بلکہ کیلے کے چھلکوں کا ایک نیا استعمال اور 5 بڑے فائدے آج جانیئے کے فوڈز سے جہاں روزانہ ہی آپ کے فائدے کے لئے آسان اور کارآمد ٹپس بتائی جاتی ہیں۔

ٹپس:

٭ کیلے کے چھلکوں کو پھینکیں نہیں بلکہ ان کو دو کپ پانی میں بھگو کر آدھے گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔
٭ خیال رہے کہ چھلکوں کو ایک مرتبہ پانی سے اچھی طرح دھو کر صاف کرلیں او پھر بھگوئیں تاکہ گندگی یا دھول مٹی نہ رہے۔

فائدے:

اس ٹپ سے آپ کو 5 بڑے فائدے ہوں گے جو کہ آپ کی روزمرہ کی ضرورت ہیں:

صاف پانی :

٭ کیلے کے چھلکوں میں بھیگا ہوا پانی ایک دم صاف شفاف اور خالص ہوتا ہے، اس لئے اگر گھر کے ٹینک میں گندگی جمع ہو گئی ہو یا پانی صاف نہ ہو رہا ہو تو یہ کیلے کے چھلکوں کا پانی ٹینک میں ڈال دیں، سارا پانی صاف ہو جائے گا۔

وزن کم:

٭ وزن کم کرنے کے لئے مختلف قسم کی چائے پیتے رہتے ہیں، مگر آج کیلے کی چھلکوں کی چائے بنانا سیکھیں اور 3 ماہ میں جسم کی چربی کو پگھلانے کی خاص ٹپ آپ بھی استعمال کریں۔

ٹپ:

وہ پانی جس میں کیلے کے چھلکے بھیگے ہوئے ہیں، اس پانی کو اُبالیں اور ایک چٹکی سونٹھ کا پاؤڈر ڈال کر اس کو دن میں دو مرتبہ روزانہ استعمال کریں۔

چہرے اور جلد پر ہونے والے نشانات:

٭ چہرے اور جلد پر ہونے والے نشانات کو ختم کرنے کے لئے کئی کریمیں اور ٹوٹکے استعمال کر چکی ہیں تو اب کیلوں کے چھلکوں کا یہ پانی استعمال کریں اور پائیں صاف شفاف جلد۔

ٹپ:

٭ وہ پانی جس میں چھلکے بھگوئیں ہوئے ہیں اس میں ایک چمچ سوڈا اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کریں ارو اس کو چہرے پر اس جگہ لگائیں جہاں نشان ہیں اور پھر 15 منٹ کے لئے چھوڑ دیں اس کے بعد آپ روئی کو پانی میں بھگوئیں اور اس سے چہرے کو صاف کریں۔ اس ٹپ وک رات کے وقت استعمال کرنا زیادہ فائدہ مند ہے، کیونکہ دن بھر کی تھکان کے بعد جلد کو بھی رات کو سکون چاہیئے ہوتا ہے اور اس وقت یہ نمک اور کیلے کا آئرن والا پانی جلد کی ریلیکسیشن کا کام کرتی ہے۔

کلینر:

٭کیلے میں چونکے آئرن کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے اس لئے یہ صاف صفائی اچھی طرح کرنے میں کام آتا ہے۔ وہ برتن جن پر جمی میل کچیل ڈیٹرجنٹ سے بھی صاف نہ ہو تو کیلے کے چھلکوں کا یہ بھیگا ہوا پانی اس میں ڈال کر 15 منٹ ہلکی آنچ پر پکائیں اور پھر نیم ٹھنڈا ہونے پر ایک کپڑے سے صاف کرلیں، اس سے ہر قسم کے گندے برتن اور گندے کنٹینر صاف ہو جاتے ہیں۔

ناخنوں میں فنگس:

٭ کچھ لوگوں کے ناخنوں میں فنگس لگ جاتی ہے اور اس میں پس نکلنے لگتی ہے، جس کے لئے آپ مختلف قسم کی دوائیاں تو استعمال کرتے ہوں گے تو اب کیلے کی یہ ٹپ استعمال کریں اور پائیں بہترین فائدہ۔

استعمال: :

٭ کیلے کے چھلکوں کا پانی لیں اور اس میں ایک چمچ ادرک کا پاؤڈر جسے سونٹھ کہتے ہیں، اس کو مکس کریں اور اس کو اس فنگس والے ناخنوں پر لگا کر پٹی باندھ لیں اور 15 منٹ کے بعد اس کو گلاب کے عرق سے صاف کریں۔ اس ٹپ کو روزانہ استعمال کریں، اس سے آپ کے ناخنوں میں لگی ہوئی فنگس آہستہ آہستہ ختم ہو جائے گی اور ناخن بلکل صاف ستھرے ہو جائیں گے۔

Kele Ke Chilkay Waly Pani Ke Fayde

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Kele Ke Chilkay Waly Pani Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kele Ke Chilkay Waly Pani Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Rimsha  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   28204 Views   |   29 Jan 2022

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Rimsha is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Rimsha is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

کیلے کے چھلکے کو پانی میں 20 منٹ کے لیے بھگوئیں اور کمال دیکھیں۔۔۔ فائدہ اور وجہ ایسی کہ آپ دنگ رہ جائیں گے

کیلے کے چھلکے کو پانی میں 20 منٹ کے لیے بھگوئیں اور کمال دیکھیں۔۔۔ فائدہ اور وجہ ایسی کہ آپ دنگ رہ جائیں گے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیلے کے چھلکے کو پانی میں 20 منٹ کے لیے بھگوئیں اور کمال دیکھیں۔۔۔ فائدہ اور وجہ ایسی کہ آپ دنگ رہ جائیں گے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔