اب بیسن کھائیں بھی اور لگائیں بھی۔۔ جانیں بیسن میں چھپے صحت اور خوبصورتی کے حیرت انگیز فوائد جو بنائیں آپ کو صحت مند اور رکھے جوان

بیسن ہمارے باورچی خانے میں موجود ایک ایسی غذا ہے جس کا استعمال صدیوں سے صحت اور خبصؤرتی میں اضافے کے لئے کیا جا رہا ہے، بیسن کھانے اور چہرے پر لگانے دونوں ہی طرح سے استعمال کرنے کے لئے بے حد مفید ہے، لیکن اب تک بہت سے لوگ بیسن کے کرشماتی فوائد سے ناواقف ہیں۔
اس لئے آج ہم آپ کے لئے لے کر آئے ہیں ایک ایسی تحریر جس میں ہم آپ کو ہمیشہ کی طرح آج بیسن کھانے اور اس کو خوبصورتی میں اضافے کے لئے استعمال کرنے کے فوائد اور طریقہ کار بتائیں گے تاکہ آپ بھی کر سکیں گھر بیٹھے اپنی جلد کو خوبصورت اور نکھرا ہوا اور رہیں ایک دم تندرست و توانا۔

ماہرین کیا کہتے ہیں؟

ماہرین کے مطابق چنوں سے حاصل کیا جانے والا یہ بیسن آپ کی صحت کے لئے اس قدر فائدے مند ہے کہ اس کے استعمال سے آپ کو بھرپور غذائیت حاصل ہوتی ہے، بیسن وٹامنز اور منرلز سے بھرپور ہوتا ہے اس میں آئرن، پوٹاشیم، زنک، میگنیز، کیلشئیم، وٹامن بی 6 اور فائبر کی وافر مقدار پائی جاتی ہے، جبکہ بیسن میں کولسیٹرول اور کیلوریز بہت ہی کم ہوتا ہے۔

بیسن کھانے کے کرشماتی فوائد

بیسن کے آٹے کی روٹی بنا کر استعمال کرنے سے بےشمار فوائد حاصل ہوتے ہیں، اس میں کولیسٹرول گھٹانے اور وزن کم کرنے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے، شوگر کے مریض اس کی بنی روٹی بنا کسی خوف کھا سکتے ہیں اور اس کا روزانہ استعمال بھی کر سکتے ہیں، بیسن کے آٹے کی روٹی فائبر سے بھر پور ہوتی ہے اس لیے یہ کھانے کے بعد تا دیر بھوک محسوس نہیں ہو تی، ماہرینِ صحت تھائی رائیڈز کے لیے بھی بیسن کی روٹی تجویز کرتے ہیں۔
غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ بیسن کے استعمال جسم میں موجو وٹامنز اور منرلز کی کمی دور ہوتی ہے، اور کیونکہ بیسن آئرن سے بھر پور ہوتا ہے اس لئے اس سے بنی روٹی کھانے سے جسم میں خون کی کمی دور ہوتی ہے اور جسم میں تازہ خون پیدا ہوتا ہے، اس لئے بیسن کا استعمال کرنا چاہیئے اور اگر کسی کو ٹھنڈ لگ جائے تو بیسن کی روٹی پر گھی لگا کر کھائے اسے آرام آئے گا اس کے علاوہ بیسن سے بنی روٹی ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے انتہائی مفید ہے، اگر ہائی بلڈ پریشر کے مریض ناشتے میں بیسن کی روٹی کا استعمال کریں تو پورا دن بلڈ پریشر کنٹرول میں رہتا ہے اور یہ کولیسٹرول کو بھی بڑھنے نہیں دیتا۔

وزن کے لئے بیسن کا استعمال

غذائی ماہرین کے مطابق بیسن کی روٹی مسلسل ایک مہینے تک روزانہ کی بنیاد پر استعمال کرنے سے وزن چار سے پانچ کلو تک کم کیا جا سکتا ہے، یہ نظامِ ہاضمہ درست کرتی ہے اور معدے کے مسائل بھی ختم کرتی ہے ساتھ ہی اس میں موجود کیلشیم دانتوں اور ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے۔

خوبصورتی بڑھانے کے لئے بیسن کا استعمال

بیسن کا استعمال صحت کے ساتھ ساتھ خوبصورتی بڑھانے کے لئے بھی کیا جاتا ہے، بیسن کے استعمال سے چہر ے پر نکھار آتا ہے، بیسن کو صدیوں سے رنگ گورا کرنے کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے، اور ہر گھر میں یہ با آسانی دستیاب ہوتا ہے اس لئے آپ روزانہ کی بنیاد پر اسے چہرے پر بھی استعمال کر سکتی ہیں اس کا طریقہ استعمال کیا ہے چلیں ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

بیسن استعمال کرنے کا طریقہ

• روزانہ بیسن کو پانی میں ملا کر چہرے، بازوؤں اور کہنیوں پر لگائیں اور 5 سے 10 منٹ ہلکا ہلکا مساج کریں، اس سے چہرے کی رنگت نکھر جائے گی۔
• چکنی جلد سے نجات چاہتی ہیں تو اس کے لیے بیسن میں عرق گلاب مکس کرکے چہرے پر لگائیں، جب ماسک خشک ہو جائے تو ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو لیں۔
• داغ دھبے ختم رنگت گوری اور جلد کو ترو تازہ کرنے کے لئے ایلوویرا کا گودا ایک چمچ، دودھ ایک چمچ اور بیسن آدھا چمچ ایک پیالی میں ڈال کر ان سب کو اچھی طرح مکس کر لیں، اب اس پیسٹ کو چہرے پر لگا کر 1 منٹ مساج کریں اور 20 منٹ بعد پانی سے چہرہ دھو لیں، اس کو ہفتے میں دو بار استعمال کریں بہترین نتائج پائیں گے۔
• دن میں دو بار بیسن میں لیموں کا عرق مکس کر چہرہ دھونے سے رنگت نکھر جاتی ہے اور ایکنی کے داغ دھبے چند ہی دنوں میں صاف ہوجاتے ہیں۔

Besan Khayen Bhi Aur Lagayen Bhi

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Besan Khayen Bhi Aur Lagayen Bhi and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Besan Khayen Bhi Aur Lagayen Bhi to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   6161 Views   |   10 Jan 2023
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 19 November 2024)

اب بیسن کھائیں بھی اور لگائیں بھی۔۔ جانیں بیسن میں چھپے صحت اور خوبصورتی کے حیرت انگیز فوائد جو بنائیں آپ کو صحت مند اور رکھے جوان

اب بیسن کھائیں بھی اور لگائیں بھی۔۔ جانیں بیسن میں چھپے صحت اور خوبصورتی کے حیرت انگیز فوائد جو بنائیں آپ کو صحت مند اور رکھے جوان ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اب بیسن کھائیں بھی اور لگائیں بھی۔۔ جانیں بیسن میں چھپے صحت اور خوبصورتی کے حیرت انگیز فوائد جو بنائیں آپ کو صحت مند اور رکھے جوان سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔