شکرقندی پر لیموں نچوڑ کر کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ شکرقندی اور لیموں کو ایک ساتھ ملا کر کھانے کے زبردست فائدے

سردی کے موسم کی ایک لذیذ سوغات شکر قندیاں بھی ہوتی ہیں جنھیں بچے، بوڑھے سمیت سب ہی شوق سے کھاتے ہیں۔ شکر قندی بنانا بھی بہت آسان ہے۔ صرف ابال کر نمک، چاٹ مصالحہ اور لیموں نچوڑ کر کھانے سے اس کا لطف دوبالا ہوجاتا ہے۔ آج کے اس آرٹیکل میں آپ کو شکر قندی پر لیموں ڈال کر کھانے اور شکر قندی کی غذائی اہمیت کے بارے میں بتایا جائے گا۔

شکر قندی کی غذائی اہمیت

شکرقندی میں فائبر اور اینٹی آکسیڈینٹس بھاری مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ یہ صرف معدے کے لئے نہیں بلکہ دماغ کے لئے بھی فائدہ مند ہوتی ہے۔ شکرقندی میں موجود بیٹا کیروٹین، وٹامن اے کو قوت مدافعت اور بصارت تیز کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ شکرقندی میں وٹامن سی، وٹامن بی 6، آئرن، میگنیشیم، پوٹاشیم، گڈ کاربز اور پروٹین پایا جاتا ہے۔

شکرقندی میں لیموں ڈال کر کھانے کا فائدہ

لیموں نچوڑنے سے ابلی ہوئی شکرقندی کا ذائقہ تو دوبالا ہوتا ہی ہے لیکن لیموں اس کے فائدوں کو بھی دگنا کردیتا ہے۔ لیموں کے عرق میں شامل اینٹی آکسیڈینٹس شکرقندی کے ساتھ مل کر زہریلے مادوں کا خراج تیز کردیتے ہیں۔ لیموں ترش ہوتا ہے جس کی وجہ سے شکرقندی کی مٹھاس جسم میں توازن خراب نہیں کرتی اس کے علاوہ لیموں بھاری پن کم کرتا ہے اور کھانا جلدی ہضم کرنے میں مددگار ہوتا ہے۔

شکرقندی کے بے شمار فائدے

شکرقندی میں موجود وٹامن بی 6 دل کی بہت سی بیماریوں کی وجہ بننے والے ہوموسیٹین کا لیول کم کرتا ہے، شریانوں کو لچکدار بناتا ہے اور آنکھوں کی روشنی کے لئے بہت مفید ہے۔ شکرقندی میں پایا جانے والا وٹامن اے کینسر سے بچاؤ میں مدد گار ہے کیوں کہ اس میں کیروٹینائیڈ پایا جاتا ہے جو پھیپھڑوں کے کینسر کا خطرہ 33 فیصد تک کم کردیتا ہے۔

شکرقندی اندرونی صحت کے ساتھ حسن میں اضافے کا سبب بھی ہے۔ مختلف وٹامنز جلد کو چمکدار بناتے ہیں۔ خون کی روانی بہتر ہوتی ہے جس سے رنگت نکھر اٹھتی ہے۔ معدے کو صاف کرتا ہے اور السر کا خطرہ کم کرتا ہے۔

Shakar Qandi Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Shakar Qandi Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Shakar Qandi Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3012 Views   |   14 Dec 2022
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

شکرقندی پر لیموں نچوڑ کر کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ شکرقندی اور لیموں کو ایک ساتھ ملا کر کھانے کے زبردست فائدے

شکرقندی پر لیموں نچوڑ کر کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ شکرقندی اور لیموں کو ایک ساتھ ملا کر کھانے کے زبردست فائدے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ شکرقندی پر لیموں نچوڑ کر کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ شکرقندی اور لیموں کو ایک ساتھ ملا کر کھانے کے زبردست فائدے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔