جھوٹی زندگی دکھا کر لڑکیوں کا دماغ خراب کرتے ہیں۔۔ زویا ناصر نے سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو آڑے ہاتھوں لے لیا

معروف شوبز اداکارہ زویا ناصر نے سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو نوجوان لڑکیوں کا دماغ خراب کرنے کا ذمہ دار قرار دے دیا۔

حال ہی میں زویا ناصر نے ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے سوشل میڈیا کے حقیقی زندگی کے اثرات کے حوالے سے بھی بات کی۔

ان سے پوچھا گیا کہ آج کل جو سوشل میڈیا پر لوگ اپنی زندگی سے متعلق جھوٹ بول کر نوجوانوں کو متاثر کر رہے ہیں، کیا ایسا ہونا چاہیے؟

جس پر اداکارہ نے کہا کہ، ایسا بلکل نہیں ہونا چاہیے ان کی وجہ سے نوجوان لڑکیوں کے دماغ خراب ہو رہے ہیں اور ڈپریشن بڑھ رہا ہے۔

بات جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی جھوٹی اور بناؤٹی زندگی دیکھ دیکھ کر نوجوان ذہنی تناؤ کا شکار ہو رہے ہیں، جبکہ انہیں تو صرف اپنے لائیکس اور ویوز کی فکر ہوتی ہے۔

جیسے کہ اگر کوئی ڈاکٹر اپنا چینل بناتی ہے تو وہ کسی مسئلے کے لیئے پہلے کوئی ایک حل تجویز کرتی ہے پھر کچھ دن بعد کوئی اور حل پیش کر رہی ہوتی ہے۔ اس طرح تو وہ جو گائیڈ کر رہی ہیں وہ غلط ہے، وہ صرف اپنا مواد فروخت کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

زویا کا کہنا تھا کہ، سوشل میڈیا انفلوئنسرز ہوں یا معروف شخصیات انہیں اس بات کا دھیان رکھنا چاہیئے کہ جب بھی کوئی مواد تیار کریں تو یہ سچ پر مبنی ہونا چاہیے تاکہ ان کے فالوورز کی زندگی اور ذہنی صحت کو متاثر نہ ہوسکے۔

Zoya Nasir Slams Social Media Influencers

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Zoya Nasir Slams Social Media Influencers and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Zoya Nasir Slams Social Media Influencers to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   671 Views   |   08 Nov 2024
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

جھوٹی زندگی دکھا کر لڑکیوں کا دماغ خراب کرتے ہیں۔۔ زویا ناصر نے سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو آڑے ہاتھوں لے لیا

جھوٹی زندگی دکھا کر لڑکیوں کا دماغ خراب کرتے ہیں۔۔ زویا ناصر نے سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو آڑے ہاتھوں لے لیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ جھوٹی زندگی دکھا کر لڑکیوں کا دماغ خراب کرتے ہیں۔۔ زویا ناصر نے سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو آڑے ہاتھوں لے لیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔