سویا بین کے فوائد و استعمالات جو آپ کو بھی معلوم نہ ہوں گے

سویا بین پھلیوں کی طرح ہوتا ہے جس میں چھوٹے چھوٹے بیج ہوتے ہیں۔ اور اس کے پھول بھی دکھنے میں بڑے حسین گلابی، سفید اور جامنی رنگ کے ہوتے ہیں۔ لیکن اس کو پاکستانی کھانوں میں کم ہی استعمال کیا جاتا ہے مگر چائنیز کھانوں میں خوب ڈالا جاتا ہے۔ سویا بین میں کیلشیم، فاسفورس، آئرن، تھایامین ، رائبو فلیوین، لیسیتھین، زنک ،وٹامن اے،بی اور سی موجود ہوتا ہےجو اعصاب اور دماغ کے لیے بے حد مفیدہیں اور یہی غذائیت ہے جو صحت کی بہتری کے لیئے مفید سمجھے جاتے ہیں۔

سویا بین کے فوائد:
• سویابین میں فیٹک ایسڈپایا جاتاہے جوخون کی نالیوں ،جوڑوں اور جسم کے دوسر ے حصوں میں جمع ہوجانے والی اضافی منرلز کے اخراج کا ذریعہ بنتا ہے۔
• سویا کے بیج بخار، سردرد، بے خوابی اور سانس میں رکاوٹ کو ختم کرنے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔
• قبض اور آنتوں کی بیماری میں مبتلا افراد سویا بین کو روزانہ کے کھانوں میں استعمال کریں کیونکہ یہ نہ صرف آنتوں کو خراب ہونے سے روکتا ہے بلکہ پیٹ میں موجود فاضل مادوں کے اخراج کا ذریعہ بنتاہے۔
• کاربوہائیڈریٹ کی مخصوص مقدار سویا بین کو شوگر کے خلاف ایک مضبوط دوا کے طور پر کام کرنے میں مدددیتا ہے۔
• اس میں موجود اومیگا تھری فیٹی ایسڈز اینیمیا اور خون کی دیگر بیماریوں سے بچانے میں مددگار ہیں۔
• سویا بین جسم میں پروٹین کی مقدار اور میٹا بولزم کی کارکردگی بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے ۔
• سویابین آپ کے اضافی کولیسٹرول کو کم کرنے اور دل کی بیماریوں سے بچانے میں مدد دیتا ہے۔
• سویابین میں موجود وٹامن بی اور فولک ایسڈ حاملہ خواتین اور نومولود بچے کی جسمانی نشوونما کے لیے بہتر ثابت ہوتی ہے۔
• اس میں وٹامنز اور منرلز (کیلشیم ،میگنیشیم، سلینیم، کاپر اور زنک) کی خاصی مقدارموجود ہوتی ہے جو ہڈیوں کی نشوونما اور ٓسٹیوٹروپک ایکٹیویٹی کے لئے اہم مانی جاتی ہے۔
• اس میں Lecithin پایا جاتا ہے جوایگزیما اور دیگر جلدی امراض میں مفید ثابت ہوتا ہے۔
• اس کا استعمال اینٹی ایجنگ اثرات کو زائل کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

سویا بین کے استعمالات:
• اس کاآٹا بنا کر بھی استعمال کیا جاتا ہے جس کی بنی روٹی بہت ذائقہ دار اور غذائیت سے بھرپور ہوتی ہے۔
• سویا بین کو دودھ بنا کر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ جوکہ ہڈیوں کے عارضے میں سب سے زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔
• اسی طرح اس کو دہی بناکر بھی کھایا جاتا ہے جو کہ پیٹ کے امراض میں دوائی کا کام کرتی ہے۔
• سویا مکھن بنانا ذرا مشکل کام ہے لیکن اس کا ناشتے میں استعمال کاربوہائیڈریٹ کی وافر مقدار جسم کو فراہم کرتا ہے۔
• کھانے میں سالن کے طور پر اس کو پکا کر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
• اس کا پائوڈر گرم پانی سے پھانکا جاتا ہے تاکہ کولیسٹرول اور ذیابطیس کے مرض میں کنٹرول کیا جاسکے۔

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   8243 Views   |   07 Nov 2020
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about سویا بین کے فوائد و استعمالات جو آپ کو بھی معلوم نہ ہوں گے and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (سویا بین کے فوائد و استعمالات جو آپ کو بھی معلوم نہ ہوں گے) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.