بچے کے دانت نکل رہے ہیں؟ جانئیے لونگ کا تیل بچوں کے دانت نکلتےوقت کتنا کام آ سکتا یے

چھوٹے بچے جب دانت نکالتے ہیں تو یہ مرحلہ بچے کے ساتھ ساتھ ماں کے لئے بھی بڑی مشکل کا ہوتا ہے، کیونکہ بچے کے مسوڑھوں میں تکلیف ہوتی ہے اور اسے موشن وغیرہ بھی رہتے ہیں ساتھ ہی بچہ روتا بھی بہت ہے۔
ایسے میں لونگ کا تیل بچے اور ماں کی اس پریشانی کو دور کر سکتا ہے، اس کے کیا فوائد اور طریقہ استعمال ہے آئیے آپ کو بتاتے ہیں۔

دانتوں کے لیے لونگ کا تیل

دانت نکالنے والے بچوں کے لیے مارکیٹ میں کئی مصنوعات دستیاب ہیں لیکن ان مصنوعات میں پیرابین جیسے کئی کیمیکلز شامل ہوتے ہیں جو بچے کی صحت کے لیے مفید نہیں، ایسے میں والدین دانتوں کے لیے لونگ کے تیل کے استعمال کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں کیونکہ یہ بچے کی صحت کے لیے بھی مفید ہوتا ہے اور اس کے کوئی نقصان بھی نہیں۔

دانت نکالنے والے بچوں لونگ کا تیل استعمال کرنے کے فوائد درد دور کرنے کے لیے بہترین

لونگ کے تیل میں دانتوں اور مسوڑھوں کا درد دور کرنے کی خصوصیات موجود ہوتی ہیں، اس کا مطلب یہ ہے کہ لونگ کا تیل دانت نکالنے والے بچوں کے درد کو دور کرنے میں مدد کرتا ہے، بچے کے دانت نکلنا ایک ایسی جسمانی نشوونما ہے جو چھ ماہ کی عمر سے شروع ہوتی ہے یہ اکثر مسوڑوں کی سوزش کا سبب بنتا ہے، جس سے بچوں کو درد ہوتا ہے۔

والدین کی لئے گھریلو اجزاء کا استعمال اکثر تشویش کا باعث ہوتا ہے کیونکہ کوئی بھی غیر متوقع ضمنی اثرات بچے کی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔
لیکن لونگ کے تیل میں ایک قدرتی کیمیکل موجود ہوتا ہے جو کہ درد کم کرنے والی خصوصیات کے لیے جانا جاتا ہے، لونگ کی کلیوں میں تیل کی یہ خصوصیات اسے دانتوں کا بہترین علاج بناتی ہیں۔

اینٹی بیکٹیریل خصوصیات

لونگ کا تیل ایک قدرتی جراثیم کش اثر رکھتا ہے جس کی وجہ سے اسے دانت نکالنے والے بچوں کے لیے دوا کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، اگر آپ بچے کے دانت ظاہر ہونے کے بعد جراثیم کے حملوں سے پریشان ہیں تو لونگ کا تیل آپ بچے کے لیے بہترین حل ہے۔

اس کی اینٹی مائکروبیل خصوصیات دانتوں کے درد میں طویل مدتی راحت فراہم کرتی ہیں، لونگ کا تیل بچوں میں دانتوں کے درد کے لیے ذمہ دار بیکٹیریا کے خلاف لڑنے کے لیے جانا جاتا ہے۔

لونگ کا تیل دانت نکالنے والے بچوں میں درد کو کم کرنے سوزش کو ختم کرنے اور جراثیم دور کرنے میں مدد کرتا ہے جو کہ مارکیٹ میں ملنے والی کیمیکل والی دواؤں سے بہت بہتر ہے اور کئی والدین اپنے دانتوں میں درد کی صورت میں بھی اس کا استعمال اسے استعمال کرتے ہیں، اس طرح آپ بچے کے دانتوں کے لیے بھی لونگ کا تیل استعمال کرسکتے ہیں۔

پرانے زمانے میں بھی ہمیں اکثر بچوں کے لیے لونگ کا تیل استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے کیونکہ نانی دادی بھی سالوں سے یہی استعمال کرتی آ رہی ہیں، لونگ کلیوں کی شفا بخش خصوصیات اسے ایک اچھا متبادل بناتی ہیں۔

لہٰذا جب آپ کا بچہ دانت میں درد کی شکایت کرنے لگے تو دانت کے درد کے لیے لونگ کا تیل استعمال کریں اور اپنے بچے کے دانتوں کے درد سے اور دانت نکلنے کے مرحلے سے باآسانی چھٹکارا حاصل کریں۔

اینٹی سوزش خصوصیات

لونگ کی کلیوں سے نکالے گئے تیل میں اینٹی سوزش خصوصیات ہوتی ہیں جو مسوڑھوں کی سوزش کو روکنے کے لیے اہم کرداد ادا کرتی ہیں مسوڑوں کی سوجن میں یہ کمی بچوں کو درد سے نجات دلاتی ہے۔

بچوں کے دانتوں پر لونگ کا تیل کیسے استعمال کریں؟

دانتوں کے درد کے لیے لونگ کا تیل استعمال کرنا بہت آسان ہے تھوڑا سا لونگ کا تیل اپنی انگلی پر لیں اور اسے اپنے بچوں کے مسوڑھوں پر آہستہ سے رگڑیں پھر اسے تھوڑی دیر کے لیے چھوڑ دیں۔

Clove Oil For Baby New Teeth

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Clove Oil For Baby New Teeth and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Clove Oil For Baby New Teeth to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   7397 Views   |   06 Sep 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

بچے کے دانت نکل رہے ہیں؟ جانئیے لونگ کا تیل بچوں کے دانت نکلتےوقت کتنا کام آ سکتا یے

بچے کے دانت نکل رہے ہیں؟ جانئیے لونگ کا تیل بچوں کے دانت نکلتےوقت کتنا کام آ سکتا یے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بچے کے دانت نکل رہے ہیں؟ جانئیے لونگ کا تیل بچوں کے دانت نکلتےوقت کتنا کام آ سکتا یے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔