کبریٰ خان نے کس ڈیزائنر کا جوڑا پہنا؟ مکہ میں رخصتی کی ویڈیو سامنے آ گئی

"میں اس سے زیادہ دلکش جوڑے میں رخصت ہو ہی نہیں سکتی تھی!" - کبریٰ خان

پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان کی مکہ میں نکاح کے بعد رخصتی کی ویڈیو منظر عام پر آتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی! مداح پہلے ہی ان کی شادی کی تقریبات کو لے کر بےحد پرجوش تھے، لیکن اب جبل عمر، مکہ میں منعقدہ رخصتی کی جھلک نے سب کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔

کبریٰ خان اور گوہر رشید کی دوستی کے چرچے تو کافی عرصے سے تھے، لیکن کسی نے سوچا بھی نہیں تھا کہ یہ جوڑی حقیقت میں شادی کے بندھن میں بندھ جائے گی۔ دونوں نے شاہ رخ خان کے مشہور جملے "پیار دوستی ہے" کو حقیقت بنا دیا اور خانۂ کعبہ کے قریب 12 فروری کو نکاح کے بندھن میں بندھ گئے۔

اگرچہ شادی کی تقریبات کراچی میں دھوم دھام سے ہوئیں، لیکن کبریٰ خان کی رخصتی کی تفصیلات ایک راز بنی ہوئی تھیں۔ اب انسٹاگرام پر ایونٹ پلانرز 'لکس ایونٹس' کی شیئر کردہ ویڈیو نے سب کچھ واضح کر دیا ہے۔

ویڈیو میں نہ صرف جبل عمر، مکہ کے شاندار مقام کی دلکش جھلکیاں نظر آئیں بلکہ کبریٰ خان کو اپنے حسین عروسی جوڑے میں تیار ہوتے اور تقریب میں انٹری دیتے ہوئے بھی دکھایا گیا۔

اپنی رخصتی کے جوڑے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کبریٰ خان نے کہا: "میں اس سے زیادہ دلکش جوڑے میں رخصت ہو ہی نہیں سکتی تھی!"

انہوں نے اپنے ہلکے گلابی رنگ کے غرارے اور خوبصورت دوپٹے کے ساتھ انتہائی شاہانہ انداز میں رخصتی کا لمحہ امر کر دیا۔

جیسے ہی یہ ویڈیو وائرل ہوئی، مداحوں نے کبریٰ اور گوہر کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا سلسلہ شروع کر دیا۔ کچھ نے اس خوابناک شادی کو ایک خوبصورت مثال قرار دیا، تو کچھ نے مکہ میں نکاح اور رخصتی کو نایاب اور برکت والا لمحہ کہا۔

Kubra Khan Rukhsati Video

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Kubra Khan Rukhsati Video and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kubra Khan Rukhsati Video to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   34 Views   |   24 Feb 2025
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 24 February 2025)

کبریٰ خان نے کس ڈیزائنر کا جوڑا پہنا؟ مکہ میں رخصتی کی ویڈیو سامنے آ گئی

کبریٰ خان نے کس ڈیزائنر کا جوڑا پہنا؟ مکہ میں رخصتی کی ویڈیو سامنے آ گئی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کبریٰ خان نے کس ڈیزائنر کا جوڑا پہنا؟ مکہ میں رخصتی کی ویڈیو سامنے آ گئی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔