تل اور گڑ ملا کر کیوں کھانا چاہیے؟ جانیں دودھ سے زیادہ کیلشیم رکھنے والے تل کے زبردست فائدے

پہلے کے دور میں لوگوں کی صحت اس لئے بھی اچھی ہوتی تھی کیوں کہ وہ ہماری طرح چپس بسکٹ کھانے کے بجائے قدرتی چیزیں کھایا کرتے تھے جن سے ان کی وقتی بھوک بھی مٹ جاتی تھی اور دیگر فائدے بھی حاصل ہوتے تھے۔ ایسی ہی ایک چیز تل ہے جسے کبی لڈو تو کبھی پنی کی صورت میں کھایا جاتا ہے۔ آج ہم آپ کو اس کے فائدے بتائیں گے۔

تل اور گڑ کو ملا کر کھانا

سفید تل میں کیلشیم، پروٹین، وٹامن بی،فیٹی ایسڈز اور مختلف معدنیات پائے جاتے ہیں۔ اسی طرح گڑ بھی جسم کو طاقت بخشتا ہے اور نظام ہاضمہ کے علاوہ قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے۔ سفید تل میں ہم وزن پسا ہوا گڑ ملا کر رکھ لیں اور ایک چمچ روانہ کھائیں۔ اس مرکب کو کھانے سے جسم کی اضافی چربی کم ہوگی، نظریں اور حافظہ تیز ہوگا، خون کی کمی دور ہوگی اور جوڑوں کے درد سے نجات ملے گی۔ سردیوں میں اس کو کھانے سے بلغمی کھانسی بھی دور ہوگی اور جسم کو گرمائش ملے گی۔ ان کو گھی میں پکا کر لڈو بنا کر بھی رکھا جاسکتا ہے۔ تل اینٹی آکسیڈینٹس سے بھرپور ہوتا ہے اس وجہ سے جلد کے لئے فائدہ مند ہے۔ اس میں موجود قدرتی تیل جلد کو نمی بخشتا ہے جس سے جلد سے جھریاں ختم ہوجاتی ہیں اور چہرہ ملائم اور چمکدار ہوجاتا ہے۔

دودھ سے زیادہ کیلشیم

دودھ سے زیادہ کیلشیم رکھنے والا تل ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے اور ناخن اور دانتوں کے لئے بھی مفید ہے۔ جوڑوں کے درد میں آرام دیتا ہے۔

خواتین کے لئے ضروری

آدھا چائے کا چمچ پسے ہوئے تل کو نیم گرم پانی کے ساتھ پینا خواتین کے بہت سے مسائل میں مفید ہے۔ اس سے حیض کے درد میں آرام ملتا ہے اس کے علاوہ ماہواری میں بے قاعدگی کے مرض کو بھی دور کرتا ہے۔

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   995 Views   |   20 Jan 2023
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about تل اور گڑ ملا کر کیوں کھانا چاہیے؟ جانیں دودھ سے زیادہ کیلشیم رکھنے والے تل کے زبردست فائدے and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (تل اور گڑ ملا کر کیوں کھانا چاہیے؟ جانیں دودھ سے زیادہ کیلشیم رکھنے والے تل کے زبردست فائدے) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.