اگر روٹی توّے پر چپک کر جل جاتی ہے تو اس ایک چیز سے توّا کریں بلکل صاف تاکہ روٹیاں بنیں نرم اور پھولی ہوئی مزیدار

ایک طرف جہاں خواتین کو گھر میں اتنے سارے کام ہوتے ہیں وہیں دوسری طرف مرد حضرات اور بچوں کے کھانے میں نخرے ختم ہی نہیں ہو رہے ہوتے ہیں، کبھی نمک اوپر نیچے ہوجائے تو مسئلہ کبھی روٹی جل جائے یا کچی رہ جائے تو اس میں مسئلہ، عورتیں بچاری اسی فکر میں لگی رہتی ہیں کہ کہیں کچھ گڑ بڑ نہ ہوجائے۔

اکثر دیکھنے میں آتا ہے کہ جب کبھی روٹی جل جائے تو اس جلی ہوئی روٹی کو کوئی ہاتھ نہیں لگا رہا ہوتا اور آخر میں وہ پھینکنے میں یا بھوسی ٹکڑے میں چلی جاتی ہے۔ روٹی جلنے کی سب سے اہم وجہ توّا اور اس پر جمی کالک ہوتی ہے جس سے روٹی چپک کر جل جاتی ہے۔

تو آج ہم آپ کو ایک ایسی ٹپ بتائیں گے جس کو آزمانے کے بعد آپ کا توّا بلکل صاف ہوجائے گا اور روٹی جلے گی بھی نہیں۔

ٹپ:

روٹی بنانے کیلیئے جب بھی آپ توّا گرم کریں تو، گرم توّے پر سب سے پہلے تھوڑا سا نمک ڈال دیں۔ نمک ڈالنے کے بعد آپ اسے کچن کے کپڑے کی مدد سے ایک منٹ تک اچھے سے رگڑیں پھر نمک ایک طرف سے نکال کر توّے کو صاف کرلیں اور اس کے بعد روٹیاں بنائیں۔

اس طریقہ کار پر عمل کرنے کے بعد آپ کی روٹی نہ ہی چپکے گی اور نہ ہی جلے گی۔

By Humaira  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   2290 Views   |   20 Jan 2023
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about اگر روٹی توّے پر چپک کر جل جاتی ہے تو اس ایک چیز سے توّا کریں بلکل صاف تاکہ روٹیاں بنیں نرم اور پھولی ہوئی مزیدار and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (اگر روٹی توّے پر چپک کر جل جاتی ہے تو اس ایک چیز سے توّا کریں بلکل صاف تاکہ روٹیاں بنیں نرم اور پھولی ہوئی مزیدار) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.