میں نے 2 سال میں اپنے 2 بچے کھوئے ہیں ۔۔ بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ کی بیوی اپنے اسقاطِ حمل کا بتاتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں

بچہ کھونے کا دکھ ایک ماں کے لیئے دنیا کا سب سے بڑا دکھ ہوتا ہے، جسکی تکلیف لفظوں میں بیان نہیں کی جاسکتی۔ چاہے وہ کوئی عام عورت ہو یا کوئی مشہور شخصیت غم سب کا برابر ہوتا ہے۔

کرکٹر ہربھجن سنگھ اور گیتا بسرا کے گھر 2021 میں دوسرے بچے کا جنم ہوا، اس سے پہلے ان کی ایک بیٹی تھی۔

گیتا نے اپنے بیٹے جوون کو "رینبو بے بی" کہہ کر پکارا، کیونکہ اس کی پیدائش سے قبل گیتا کو دو بار اسقاط حمل ہو چکے تھے۔

ایک انٹرویو میں گیتا بسرا نے بتایا کہ، ان کا پہلا اسقاط حمل 2019 میں اور دوسرا 2020 میں لاک ڈاؤن کے دوران ہوا۔ دونوں صورتوں میں وہ اپنے پہلے سہ ماہی میں تھی۔ وہ کہتی ہیں کہ "وہ وقت بہت تکلیف دہ تھا، بچہ کھونے کا دکھ اس قدر تھا کہ کچھ عرصہ میں بلکل کچھ سوچ نہیں پارہی تھی۔ میں ذہنی طور پر بہت مایوس ہوگئی تھی"

گیتا، جو پانچ سالہ حنایا کی ماں ہیں، نے اپنے ایک مضبوط سپورٹ سسٹم کا ذکر کیا۔ 2020 میں ان کے دوسرے اسقاط حمل کے بعد، وہ اپنے سسرال چلی گئی جہاں ان کی دیکھ بھال ان کے سسرالیوں اور شوہر ہربھجن نے کی، جس کے بعد انھوں نے دوبارہ بچے کے لیئے کوشش کی۔

2021 میں گیتا چوتھی بار حاملہ تھیں اور اس بار انھوں نے کوئی خطرہ مول نہیں لیا۔ پہلے تین مہینے ختم ہونے کا انتظار کیا اس کے بعد، ممبئی آکر یوگا کلاس جوائن کی۔ آخری سہ ماہی میں میری ڈاکٹر نے مجھے بتایا کہ اس بار سب ٹھیک ہو جائے گا۔

گیتا خواتین کو مشورہ دیتی ہیں کہ، وہ امید نہ ہاریں اور وہمت سے کام لیں اور پرسکون ہو کر بچے کیلیئے کوشش کریں۔ کیونکہ اسقاط حمل آپ پر خوفناک اثر ڈال سکتا ہے جس سے نکلنے میں آپ کو کافی وقت لگتا ہے۔

Mene 2 Bachy Khoye

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Mene 2 Bachy Khoye and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mene 2 Bachy Khoye to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In News  |   0 Comments   |   2472 Views   |   17 Dec 2022
About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

میں نے 2 سال میں اپنے 2 بچے کھوئے ہیں ۔۔ بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ کی بیوی اپنے اسقاطِ حمل کا بتاتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں

میں نے 2 سال میں اپنے 2 بچے کھوئے ہیں ۔۔ بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ کی بیوی اپنے اسقاطِ حمل کا بتاتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میں نے 2 سال میں اپنے 2 بچے کھوئے ہیں ۔۔ بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ کی بیوی اپنے اسقاطِ حمل کا بتاتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔