اگر آپ کے بھی ساتھ یہ مسائل ہیں کہ جب آپ الماری کے رکھے ہوئے کپڑوں کو نکالتی ہیں تو ان میں نمی ہوجاتی ہے ایک عجیب سے مہک آنے لگتی ہے تو اس کے لئے آج ہم آپ کو کارآمد نسخہ بتانے جارہے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ آپ بھی اس کو ضرور آزمائیں گی:
ٹپ:
کپڑوں کو الماری میں جس طرح سے رکھتی ہیں بلکل ان کو اپنے حساب سے اسی طرح رکھیں۔
لیکن بس ایک چھوٹا سا کام یہ کریں کہ:
ایک پیالے میں کچے چاول رکھیں اور اس کو اپنی الماری میں اندر کی جانب رکھ کر بند کردیں۔
جب بھی آپ الماری کھولیں گی ان چاولوں کے نامیاتی مرکبات کی وجہ سے نہ تو الماری میں کسی قسم کی کوئی بدبو آئے گی اور نہ ہی آپ کے کپڑوں میں نمی ہوگی۔
کپڑے ہر وقت ایسے ہی مہکتے رہیں گے جیسے آپ انھیں رکھیں گی۔