نمک کا استعمال ! فوائد یا نقصانات
نمک کا استعمال ہمارے معاشرے میں زیادہ تر کھانوں کو ذائقے دار بنانے کے لئے کیا جاتا ہے اگر کھانوں میں نمک کا استعمال نہ کیا جائے تو اس سے نہ صرف کھانے کا ذائقہ خراب ہوجاتا ہے بلکہ کئی ساری بیماریاں بھی جنم لیناشروع کردیتی ہیں لیکن نمک کا بہت زیادہ استعمال بھی صحت کے لئے زہر ہے اس لئے نمک اعتدال کے ساتھ استعمال کرنا چاہئے ۔
ذیل میں نمک کے چند فوائد و نقصانات بتاے جارہے ہیں اُمید ہے آپ اِن سے ضرور استفادہ کریں گے ۔
نمک کے فوائد :
جسم میں سوڈیم کلورائید یعنی نمک سے ہڈیاں کیلشم جذب کرتی ہے جو کہ ہمارے جسم کے لئے بہت اہم ہے ۔
غذا میں نمک کا ہونا بہت ضروری ہے ۔ اگر کھانے میں نمک کا استعمال نہ کیا جائے تو کھانا بالکل بدمزہ اور بے کار ہوجاتا ہے ۔
ہاضمہ بہتر بناتا ہے ، بدہضمی اور پیٹ کے امراض دور کرتا ہے ۔
بلغمی امراض میں فائدہ مند ہے ۔
موتاپا کم کرنے میں مدد گار ہوتا ہے ۔
نمک کے نقصانا ت :
نمک کا زیادہ استعمال سرطان ،معدے میں خرابی پیدا کرتا ہے ۔ کھانے میں بکثرت استعمال امراض چشم میں نقصان دہ ہے ۔
نمک کی زیادہ مقدار میں استعمال جسم میں موجود بافتوں میں پانی کی مقدار بڑھا دیتا ہے ۔ جسم میں پانی کی یہ مقدار بلند فشار خون کے علاوہ متعدد بیماریوں کا سبب بنتی ہے ۔
بلند فشار خون کی وجہ سے امراض قلب اور فالج جیسی بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔
نمک کی زیادہ مقدار گردوں کے امراض کا سبب بنتی ہے ۔
نمک کا استعمال اعتدال میں رہ کر کرنا چاہیے ۔ زیادہ استعمال نقصان دہ ثابت ہو تاہے ۔
Besides, health benefits of salt, there are side effects associated with it as well. Simply put, use salt not too less and not too much.
Salt is an essential part of our foods. We use it in cooking foods, as seasoning, to adjust the taste of raw and cooked foods, in smoothies and yet there are many similar uses of salt. Passing over the salt in foods not only spoils the taste but also many diseases start taking place. But we must know that using salt excessively is also like using poison. Salt must be consumed with balance.
KFoods.com is discussing salt benefits and risks in the following lines.
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Salt Benefits Side Effects and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Salt Benefits Side Effects to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Aqib Shehzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shehzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.