برتن گندے سب کریں اور دھوئے صرف ایک! خاتون کا گھر والوں کو ایسا سبق جس کے بعد سب ہی اس کی مدد کے لیے تیار ہوگئے

یہ یونیفارم یہاں سے اٹھاؤ اسکول کے جوتے یہاں کیوں اتارے ہیں جرابیں یہاں کیوں اتار دیں برتن دھونے کے لیے تو نوکرانی رکھی ہے نا جو گندے برتنوں کا سنک میں ڈھیر لگا رکھا ہے۔ اف یہ کیچڑ بھرے جوتے یہاں کیوں لے آئے میں نے ابھی صفائی کی تھی۔ یہ نہیں کھانا وہ نہیں کھانا حد سے نخروں کی جو پکا ہے کھا لو یا خود پکا لو-

یہ سب جملے ہر گھر میں ہی گونجتے ہیں مگر ان کا اثر کتنے لوگوں کے کانوں پر ہوتا ہے تو جواب یہی ہوگا کہ کسی کے بھی نہیں کیونکہ ہم سب کے دل میں کہیں نہ کہیں یہ بات بیٹھ گئی ہے کہ یہ ہمارے کرنے کے کام نہیں ہیں بلکہ یہ کام گھر کی عورت کی ذمہ داری ہے-

ایک عورت کا گھر والوں کو سبق دینے کا انوکھا انداز

سوشل میڈيا کی ایک صارف مسز پوٹکن نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک پیغام ان تمام عورتوں کے لیے جاری کیا جس کے ذریعے اس نے اپنے سارے گھر والوں کو گھر کے کام کرنے پر راغب کر لیا-

مسز پوٹکن کے مطابق حد ہی ہوگئی تھی اس کی پوری فیملی میں کوئی بھی گھر کے کاموں میں اس کی مدد کرنے کے لیے تیار نہ تھا- وہ کھانے پکا پکا کر کپڑے دھو دھو کر اور گھر والوں کے بکھرائے ہوئے سامان کو سمیٹ سمیٹ کر تھک چکی تھیں- کسی بات کا بھی کوئی اثر نہ ہو رہا تھا تو انہوں نے خاموش احتجاج کا فیصلہ کیا اور خاموشی سے خود کو سب کاموں سے الگ کرنے کا فیصلہ کر لیا-

تین دن بعد مسائل کا آغاز

پہلے دو دن تو گھر والوں نے ان کے اس احتجاج کا زيادہ اثر نہیں لیا اور کسی نہ کسی طرح اپنے کام کرتے رہے مگر تیسرے دن جبکہ کچن گندے برتنوں سے بھر گیا اور الماریوں میں بھی مزید برتن نہ بچے جو کہ نکال کر استعمال کیے جا سکیں تو گھر والوں کو مسائل ہونے لگے- مگر اس سب کے باوجود ان کے گھر والوں نے اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے ہاتھ ہلانے تک کی کوشش نہ کی-

شوہر کا بچی کے کپ میں چائے بنانا

ان کے شوہر نے جب دیکھا کہ کوئی بھی برتن صاف نہیں بچا تو انہوں نے چائے بنانے کے لیے اپنی بچی کے چھوٹے سے فیڈنگ کپ کا استعمال کیا اور چمچ بھی اس بچی کے کھانے کی استعمال کی- جس کی تصاویر بھی ان خاتون سے شئير کیں-

برتنوں کے ساتھ میلے کپڑوں کے انبار

بات صرف کچن کے گندے برتنوں تک محدود نہ رہی بلکہ وقت کے ساتھ ساتھ گھر میں جگہ جگہ میلے کپڑے بھی بکھرے نظر آنے لگے- مگر مسز پوٹکن کے خاموش احتجاج کا فائدہ اس لیے نظر نہ آرہا تھا کہ ان کے شوہر ابھی بھی ہاتھ ہلا کر گھر کا کوئی کام کرنے کو تیار نہ تھے-

آخر حد ہی ہو گئی

اور بالآخر تین دن بعد جب گندے برتن میں گند جمع ہو کر سوکھ کے پتھر ہو چکا تھا پہننے کو کوئی صاف کپڑا نہ بچا تھا اور کھانا پکانے کے لیے بھی کوئی برتن نہ بچا تھا تو آخر مسز پوٹکن کے شوہر نے گندے برتن جمع کر کے ان کو ڈش واشر میں ڈال دیا مگر اس کا بٹن آن کرنا بھول گئے- مگر چار گھنٹوں کے بعد ان کو خیال آیا کہ اس کا بٹن بھی آن کرنا ہوتا ہے- اس کے بعد انہوں نے ان برتنوں کو دھو ہی ڈالا جس کے بعد انہوں نے پورے گھر کی صفائی کی اور گھر کی حالت کو بدلا-

صرف تین دن احساس دلانے کے لیے کافی

اپنے سوشل میڈيا اکاؤنٹ سے مسز پوٹکن نے سب کو سبق دیا کہ صرف تین دن کا احتجاج زندگی بدل سکتا ہے یقین نہ آئے تو اپنے گھر میں اس طریقے کو آزما کر دیکھیں-

Ghar Walon Ko Sabaq Sikhaya

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Ghar Walon Ko Sabaq Sikhaya and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ghar Walon Ko Sabaq Sikhaya to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shahzad  |   In News  |   0 Comments   |   5582 Views   |   27 Jan 2023
About the Author:

Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

برتن گندے سب کریں اور دھوئے صرف ایک! خاتون کا گھر والوں کو ایسا سبق جس کے بعد سب ہی اس کی مدد کے لیے تیار ہوگئے

برتن گندے سب کریں اور دھوئے صرف ایک! خاتون کا گھر والوں کو ایسا سبق جس کے بعد سب ہی اس کی مدد کے لیے تیار ہوگئے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ برتن گندے سب کریں اور دھوئے صرف ایک! خاتون کا گھر والوں کو ایسا سبق جس کے بعد سب ہی اس کی مدد کے لیے تیار ہوگئے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔