تانبے کے برتن میں پانی پینے کے حیران کن فائدے

قدیم زمانے میں پانی کو تانبے کے برتنوں میں محفوظ رکھنے کا رواج تھا لیکن اس اہم دھات کی جگہ ملاوٹ شدہ زہریلے کیمیکلز سے تیار کردہ پلاسٹک کے برتنوں نے لے لی ہے تاہم تانبے کی افادیت سے انکار ممکن نہیں۔

دور حاضر میں پانی کو صاف اور جراثیم سے پاک بنانے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال ہوتا ہے لیکن ہمارے آباؤ اجداد تانبے کے برتن میں پانی رکھتے اور اسی دھات کے بنے برتن سے پانی پیتے تھے کیونکہ قدرتی طور پر اس میں جراثیم کی افزائش نہیں ہوتی اور نہ ہی اس میں پھپھوندی لگتی ہے جب کہ پانی کا ذائقہ اور رنگ بھی تبدیل نہیں ہوتا۔

ویسے تو تابنے کے برتن میں پانی جمع کرنے کا رواج ختم ہوگیا ہے تاہم حیران کن طور پر یہ پانی کو قدرتی طور پر صاف رکھتا ہے۔ یہ پانی میں موجود مضرِ صحت جراثیم اور پھپھوندی کا ازخود خاتمہ کرکے پانی کو صاف اور تازہ رکھتا ہے۔ تانبے میں ایسی خصوصیات پائی جاتی ہیں جو تندرست اور صحت مند جسم کے لیے انتہائی ضروری ہوتے ہیں۔ تانبا اینٹی مائیکرو بیال، اینٹی آکسیڈنٹ، اینٹی کارسینوجینک اور انفلامیٹری خواص کا مجموعہ ہے جب کہ یہ نباتاتی زہر( ٹاکسن)کو بھی بے اثر کرتا ہے۔

نظام ہاضمہ کو بہتر رکھے:
تانبے میں خطرناک جراثیم کو مارنے اور پیٹ میں ہونے والی سوزش سے محفوظ رکھنے کی صلاحیت ہوتی ہے جوکہ زخموں، انفیکشن اور بدہضمی سے بچنے کے لیے مفید گھریلو نسخہ ہے۔ تانبا پیٹ کو صاف رکھنے اور زہریلی مادوں سے لڑکر گردوں اور معدے کو درست اندازمیں کام کرنے کو یقینی بناتا ہے، یہ کھانے کو ہضم کرکے فضلے کو موزوں طریقے سے خارج کرنے کو بھی یقینی بناتا ہے۔

ماہر ڈاکٹر کے مطابق جب پانی کو تانبے کے برتن میں جمع کیا جاتا ہے تو اس میں فائدے مند اجزا شامل ہوجاتے ہیں۔ جو پیٹ میں کھانے کے اجزاء کو توڑ نے اور نظام ہاضمہ کو بہتر بنانے کا کام کرتے ہیں۔

وزن میں کمی:
اگر آپ اپنا وزن جلدی ہی کم کرنا چاہتے ہیں تو آج ہی پانی کو تانبے کے برتن میں جمع کرلیں۔ تانبے میں محفوظ کیا گیا پانی پینے سے جسم کی اضافی چربی موثر انداز میں ختم ہوجاتی ہے۔ اس لیے تانبے میں رکھا پانی صبح و شام استعمال کرکے اپنے وزن کو گھٹایا جاسکتا ہے۔

جلد کو بڑھا ہونے سے بچائے:
اینٹی آکسیڈنٹ خواص کی وجہ سے تانبا خلیات کو ٹوٹنے سے روکتا ہے، یہ جسم کے اندرونی اور بیرونی خلیات کو محفوظ رکھ کر بڑھاپے کی وجہ بننے والے عوامل کے خلاف لڑتے ہوئے جلد کو جوان رکھتے ہیں۔

زخم کوتیزی سے مندمل کرنا:
تانبے میں بیکٹیریا، وائرس اور دیگر جراثیم کے خلاف خواص ہوتے ہیں ۔ ساتھ ہی اس میں جلن ختم کرنے کی خاصیت بھی ہوتی ہے اور اسی بنا پر یہ زخم کو تیزی سے مندمل کرتا ہے۔ دوسری جانب تانبے کے برتن میں پانی پینے سے جسم کا قدرتی دفاعی نظام بھی قدرے مضبوط ہوتا ہے۔

دل کی بیماریاں/بلڈپریشر:
دل کی بیماریوں سے محفوظ رکھنے اور جان لیوا ہارٹ اٹیک کے خطرات کو کم سے کم رکھنے کا راز بھی تانبے میں پوشیدہ ہے۔امریکی کینسر سوسائٹی کے مطابق تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ تانبا جسم میں خون کی روانی کو متوازی رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے جب کہ دل کی دھڑکن کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ مضر کولیسٹرول کی سطح کم کرتا ہے۔

انفیکشن سے محفوظ رکھے:
تانبے میں جراثیم کو توڑنے کی صلاحیت ہوتی ہے اوراسی خصوصیت کی وجہ سے وہ ماحول میں باکثرت پائے جانے والے جراثیم کی دو اقسام( ای کولی) اور ایس اوری یس سے ہونے والی بیماریوں اور انفیکشن سے محفوظ رکھتا ہے۔
بشکریہ: ایکسپریس نیوز

Hopefully, you have seen an old set of copper jugs and tumblers stored in cupboard of any of your grandparents. In old days, people mostly used to drink water in copper pots. They knew the benefits of copper pot water but unfortunately today's generation does not.

Today, we will tell you some very useful benefits of copper pots. If you find a couple of copper drinking glass or jug in a corner of your home, grab it and start using it for drinking water. And after reading the advantages told below, you will surely do.

Tags: Tanbe Ke Bartan Se Pani Pine Ke Faide Tanbay Ke Bartan Ke Fayde

Copper Pot Water Benefits

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Copper Pot Water Benefits and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Copper Pot Water Benefits to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shehzad  |   In Tips and Totkay  |   2 Comments   |   60666 Views   |   18 Jul 2021

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Aqib Shehzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shehzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 November 2024)

haha hamare ghar me bhi kuch purane bartan pare hain nikalne paren ge.

  • Abidullah,

Before I did not drink water in it but now I will.

  • Salim Uzair,

تانبے کے برتن میں پانی پینے کے حیران کن فائدے

تانبے کے برتن میں پانی پینے کے حیران کن فائدے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ تانبے کے برتن میں پانی پینے کے حیران کن فائدے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔