میں اچانک گنجی ہوگئی تھی، لوگوں نے بہت مذاق اُڑایا ۔۔ یہ کون سا سیرم ہے جس کو لگانے سے خاتون کے بال دوبارہ سے اُگنے لگے؟

میرے سر کے بال دیکھتے ہی دیکھتے ختم ہونے لگے، اس قدر بال گرنے لگے کہ مجھے ڈپریشن ہوگئی کہ یہ مجھے کیا ہوگیا ہے؟ ایس الگتا تھا جیسے کسی نے میرے بالوں پر کچھ کردیا ہو یعنی کوئی جادو یا کسی کی بری نظر لگ گئی ہو، لیکن جب میں نے ڈاکٹر سے رجوع کیا تو معلوم ہوا کہ میرے جسم میں وٹامن ڈی اور ای کی کمی کی وجہ سے تمام تر ہارمونز خراب ہو رہے ہیں اور خاص طور پر ہیئر فولیکلز قدرتی طور پر تباہ ہو رہے ہیں۔ اس کے بعد میں نے ڈاکٹری علاج بھی بہت کروایا لیکن اس سے کوئی خاص افاقہ نہ ہوسکا۔

یہ کہنا ہے ایک بھارتی خاتون کا جنہوں نے اپنے گنج پن کا علاج خود گھر میں بیٹھے کیا اور اس سے انہیں 4 ماہ میں ہی فائدہ نظر آیا۔ آئیے آپ کو بھی بتاتے ہیں کہ انہوں نے گھر میں بنے سیرم سے کیسے اپنے بالوں کو دوبارہ اگایا۔

ہیئر سیرم بنانے کا طریقہ:

٭ گائتری کہتی ہیں کہ: " میں نے کلونجی اور روزمیری اسینشل آئل کی مدد سے اپنے بالوں کو دوبارہ اگایا ہے۔"

کلونجی:

کلونجی میں ہر مرض کی شفاء ہے۔ اس میں اینٹی اکسیڈنٹس کے ساتھ بھرپور وٹامنز پائے جاتے ہیں جو جلد کی خوبصورتی اور جسم کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

روزمیری:

روزمیری میں آئرن، کیلشیم، وٹامنز اور اینٹی آکسیڈینٹ، فائبرز اور ضروری معدنیات پائی جاتی ہیں جو اسے ہر طرح کی بیماری میں مفید بناتی ہیں اور ایک خاص بات جو سائنس نے بھی تحقیق کرکے واضح بتائی کہ روزمیری کے کوئی نقصانات نہیں ہیں، خصوصاً روزمیری اسینشل آئل۔

خاتون کا استعمال کردہ ہیئر گروتھ فارمولا:

اجزاء:

٭ ایلوویرا جیل،
٭ روزمیری اسینشل آئل،
٭ کلونجی کا پاؤڈر،
٭ پانی،
٭ گلاب کا عرق۔

طریقہ:

٭ سب سے پہلے 1 کپ آئل میں کلونجی کا پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح پکائیں کہ یہ گاڑھا مکسچر تیار ہو جائے۔
٭ اب ایک پیالے میں ایلوویرا کا جیل اور روزمیری آئل ڈال کر اس کو خوب مکس کریں۔
٭ کلونجی والا گاڑھا مکسچر ایک مرتبہ چھان لیں۔
٭ اب ان دونوں چیزوں کو مکس کریں اور اس کو سپرے بوتل میں بھر کر رکھ لیں۔خیال رہے کہ بوتل شیشے کی ہو۔
٭ اس سپرے کو بالوں میں اس وقت استعمال کریں جب آپ سر دھو کر آئی ہوں، یعنی گیلے بالوں میں اس کو لگا کر 1 گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں اور پھر پانی سے دھو لیں۔
٭ اس ٹپ کو ہفتے یں 3 مرتبہ استعمال کریں۔
٭ کسی بھی غری معیاری شیمپو کا استعمال کرنے سے بہتر ہے بے بی شیمپو کا استعمال کریں۔
٭ اپنے بالوں میں ناریل کے تیل کی مالش کریں اور سردی میں ادرک کا گرم تیل بالوں پر اپلائی کریں۔
اس طریقے سے خاتون نے اپنے بالوں کو دوبارہ اگایا اور اب یہ ایک مشہور یوٹیوبر بن گئی ہیں، اپنے یوٹیوب چینل پر مختلف ویڈیوز بھی بنا کر ڈالتی ہیں۔

Mein Achanak Ganji Ho Gai Thi

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Mein Achanak Ganji Ho Gai Thi and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mein Achanak Ganji Ho Gai Thi to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   6848 Views   |   04 Oct 2022

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

میں اچانک گنجی ہوگئی تھی، لوگوں نے بہت مذاق اُڑایا ۔۔ یہ کون سا سیرم ہے جس کو لگانے سے خاتون کے بال دوبارہ سے اُگنے لگے؟

میں اچانک گنجی ہوگئی تھی، لوگوں نے بہت مذاق اُڑایا ۔۔ یہ کون سا سیرم ہے جس کو لگانے سے خاتون کے بال دوبارہ سے اُگنے لگے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میں اچانک گنجی ہوگئی تھی، لوگوں نے بہت مذاق اُڑایا ۔۔ یہ کون سا سیرم ہے جس کو لگانے سے خاتون کے بال دوبارہ سے اُگنے لگے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔