میں اس رمضان کسی کو بھوکے پیٹ روزہ رکھنے نہیں دوں گا ۔۔ کرکٹر سرفراز احمد نے غریب روزے داروں کی مدد کے لیے ایسا کیا کہ سب تعریف کرنے لگے؟

کرکٹر سرفراز احمد عوام کی فلاح و بہبود اور خصوصاً کراچی والوں کی مشکل آسان کرنے کے لیے کام کرتے آئے ہیں۔

حال ہی میں ظفر عباس نے کراچی میں ایک بڑے پراجیکٹ کا افتتاح کیا جس میں مورچری بسیں کراچی میں مگوائی گئی ہیں تاکہ مردوں کو بحفاظت رکھا جائے اور میت تدفین کے عمل میں آسانی ہوسکے۔ کیونکہ کراچی میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ قبرستانوں اور میت کے کفن دفن کے انتظامات غیر ہوتے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر سرفراز احمد ظفر عباس کی بھرپور مدد اور ان کی کوششوں کو سرہانے کے لیے موجود تھے۔

اس کے علاوہ کرکٹر سرفراز احمد نے بھی یہ عزم کیا ہے کہ اپنی طرف سے بھرپور کوشش کریں گے ماہِ صیام میں کسی کو بھوکے پیٹ روزہ نہ رکھنے دیں اور افطار کے لیے بھی کچھ نہ کچھ انتظام کرسکیں۔ رمضان المبارک میں سفید پوش افراد کے گھر سحری پہنچانے کا مشن سربراہ جے ڈی سی ظفر عباس اور کپتان سرفراز احمد نے کراچی کے شہریوں سے اپیل کردی ہے۔ ہر علاقے سے نوجوان ایک کاغذ پر اپنے علاقہ کا نام، ٹیم کا نام، فون نمبر اور پیکٹس کی تعداد درج کردیں جو وہ اپنے محلوں میں موجود سفید پوش گھرانوں تک روزانہ کی بنیاد پر سحری پہنچا سکتے ہیں اور اسے جے ڈی سی تک پہنچادیں۔ روزانہ کی بنیاد پر 30 سے 40 ہزار پارسل شہریوں کی مدد سے سفید پوش گھرانوں تک پہنچائیں جائیں گے۔

By Humaira  |   In News  |   0 Comments   |   572 Views   |   20 Mar 2023
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about میں اس رمضان کسی کو بھوکے پیٹ روزہ رکھنے نہیں دوں گا ۔۔ کرکٹر سرفراز احمد نے غریب روزے داروں کی مدد کے لیے ایسا کیا کہ سب تعریف کرنے لگے؟ and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (میں اس رمضان کسی کو بھوکے پیٹ روزہ رکھنے نہیں دوں گا ۔۔ کرکٹر سرفراز احمد نے غریب روزے داروں کی مدد کے لیے ایسا کیا کہ سب تعریف کرنے لگے؟) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.