ہمیں اب راحت فتح علی خان کو پہلے سے زیادہ عزت دینی چاہیے ۔۔ ریشم نے راحت فتح کی حمایت میں آواز اٹھا دی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریشم نے گلوکار راحت فتح علی خان کی حمایت کردی۔ان کا کہنا ہے کہ لوگوں کو اب گلوکار راحت فتح علی خان کو پہلے سے زیادہ عزت اور محبت دینی چاہیے۔

ریشم نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے راحت فتح علی خان کی ملازم پر تشدد کرتے وائرل ویڈیو کے واقعے سے متعلق بات کی۔

اُنہوں نے کہا کہ راحت فتح علی خان ہمارے ملک کا بہت بڑا نام ہیں وہ جہاں بھی گئے اُنہوں نے ہمیشہ پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ میرے دل میں راحت فتح علی خان صاحب کی ایک بات بہت اچھی لگی کہ جس انسان کا اُنہوں نے دل دکھایا اس سے بھی معافی مانگی، اللّٰہ سے معافی مانگی، پھر ہم سب لوگوں سے بھی معافی مانگی جس کے بعد میری نگاہ میں ان کی عزت پہلے سے زیادہ بڑھ گئی۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں ایسے بہت کم لوگ ہوتے ہیں جو اپنی غلطی کو مانتے ہیں، اس لیے ہمیں چاہیے کہ ہم راحت فتح علی خان صاحب کو پہلے سے زیادہ عزت اور محبت دیں۔

یاد رہے کہ رواں سال 27 جنوری کو سوشل میڈیا پر راحت فتح علی خان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ اپنے گھریلو ملازم پر تشدد کررہے تھے، مذکورہ ویڈیو میں گلوکار اپنے ملازم سے کسی بوتل کا پوچھ رہے تھے۔ جس پر راحت فتح علی خان نے ویڈیو پیغام میں بتایا تھا کہ وہ اس بوتل میں ان کے پیر کا دم کیا ہوا پانی موجود تھا جو ان کے ملازم سے کھو گیا تھا۔

Resham Ne Rahat Fateh Ke Liye Awaz Utha Di

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Resham Ne Rahat Fateh Ke Liye Awaz Utha Di and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Resham Ne Rahat Fateh Ke Liye Awaz Utha Di to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   765 Views   |   28 Mar 2024
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

ہمیں اب راحت فتح علی خان کو پہلے سے زیادہ عزت دینی چاہیے ۔۔ ریشم نے راحت فتح کی حمایت میں آواز اٹھا دی

ہمیں اب راحت فتح علی خان کو پہلے سے زیادہ عزت دینی چاہیے ۔۔ ریشم نے راحت فتح کی حمایت میں آواز اٹھا دی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ہمیں اب راحت فتح علی خان کو پہلے سے زیادہ عزت دینی چاہیے ۔۔ ریشم نے راحت فتح کی حمایت میں آواز اٹھا دی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔