قد لمبا اور پیٹ کم کرنا چاہتے ہیں تو سنگھاڑا ضرور کھائیں۔۔ سنگھاڑے کا پاؤڈر بنا کر استعمال کرنے کے حیرت انگیز فائدے جو ڈاکٹر بھی بتاتے ہیں

سنگھاڑا سردی کی موسم میں ملنے والا ایک عام سا پھل ہے جو اپنی سیاہ رنگت اور تھوڑے سے عرصے تک ملنے کی وجہ سے زیادہ مقبول نہیں ہے۔ لیکن اس پھل کے اتنے فائدے ہیں جنھیں جان کر آپ بھی اسے کھانا پسند کریں گے۔

غذائی اجزاء اور سنگھاڑے کا استعمال

سنگھاڑے میں کاربوہائیڈریٹس،وٹامن اے،وٹامن بی،آئیوڈین،میگنیشیم،زنک ،آئرن ،پروٹین ،پوٹاشیم اور کاپر کافی مقدار میں پایا جاتا ہے۔ذائقہ کے لحاظ سے یہ پھل دوسرے پھلوں سے ذرا مختلف ہوتا ہے اگر اس کو کچا کھایا جائے تویہ تھوڑا میٹھا اور خستہ ہوتا ہے اور اسے ابال کر کھایا جائے تو اور بھی مزیدار ہو جاتا ہے ۔اس کا پاؤڈر بھی بنایا جا سکتا ہے اور محفوظ کر کے رکھا جا سکتا ہے یا پھر کھانوں میں استعمال کیاجا سکتا ہے

قد لمبا کرتا ہے

ڈاکٹر عائشہ نے kfoods.com سے گفتگو میں کہا جو والدین بچوں کے چھوٹے قد کی وجہ سے پریشان ہیں انھیں چاہئیے کہ اپنے بچوں کو سنگھاڑے ضرور کھلائیں کیونکہ اس میں موجود غذائی اجزاء بچوں کے قد بڑھانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔

بلڈ پریشر کم کرے

پوٹاشئیم بلڈ پریشر اور دل کے امراض سے بچانے میں نمایاں کرداد ادا کرتا ہے جو کہ سنگھاڑے میں بڑی مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔

وزن میں کمی

جو لوگ ہر وقت کچھ نہ کچھ کھانے کی عادت میں مبتلا ہوکر موٹاپے کی طرف مائل ہیں انھیں سنگھاڑے کھانے سے اپنا وزن کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے کیونکہ اس میں کیلوریز بہت کم ہوتی ہیں اور پیٹ بھی بھر جاتا ہے۔

بالوں کی نشونما کرتا ہے

بالوں کی نشونما کے لئے بنیادی اجزاء جن میں وٹامن ای اور وٹامن بی اور پوٹاشئیم وغیرہ شامل ہیں وہ بھی سنگھاڑے میں موجود ہوتے ہیں اس وجہ سے یہ بالوں کی صحت بہتر کرتا ہے۔

کھانسی اور گلا خراب

سردی کے موسم میں کھانسی ہوجائے تو سنگھاڑے کو سکھا کر اس کا پاؤڈر بنا لیں اور دن میں دو بار استعمال کریں تو یہ کھانسی کم کرنے میں مددگار ہوتا ہے۔

احتیاط

کسی بھی چیز کا اچانک اور بہت زیادہ استعمال نقصان دہ بھی ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ ہمیں اکثر معلوم نہیں ہوتا کہ ہمیں کس چیز سے الرجی ہے۔ اس لئے استعمال سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کرلیں۔ اس کے علاوہ زیادہ سنگھاڑے نہ کھائیں کیونکہ اس سے گیس ہوسکتی ہے اور ہمیشہ تازہ اور اچھے ذائقے والے سنگھاڑوں کا انتخاب کریں

Singhara Ke Fayde In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Singhara Ke Fayde In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Singhara Ke Fayde In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3553 Views   |   29 Jan 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 December 2024)

قد لمبا اور پیٹ کم کرنا چاہتے ہیں تو سنگھاڑا ضرور کھائیں۔۔ سنگھاڑے کا پاؤڈر بنا کر استعمال کرنے کے حیرت انگیز فائدے جو ڈاکٹر بھی بتاتے ہیں

قد لمبا اور پیٹ کم کرنا چاہتے ہیں تو سنگھاڑا ضرور کھائیں۔۔ سنگھاڑے کا پاؤڈر بنا کر استعمال کرنے کے حیرت انگیز فائدے جو ڈاکٹر بھی بتاتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ قد لمبا اور پیٹ کم کرنا چاہتے ہیں تو سنگھاڑا ضرور کھائیں۔۔ سنگھاڑے کا پاؤڈر بنا کر استعمال کرنے کے حیرت انگیز فائدے جو ڈاکٹر بھی بتاتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔