اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ہم کوئی ایسا کھان کھا لیتے ہیں جس سے ہماری سانس اور منہ سے اس کھانے کی بدبو آنے لگتی ہے، اب اگر اس بدبو کو دور کرنے کے لئے برش یا پھر ماؤتھ فریشنر کا استعمال نہیں کر سکتے تو ہمیں کیا کرنا چاہیئے؟
چلیں آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ اگر سانس کی بدبو س بنا ماؤتھ واش چھٹکارا چاہیئے ہو تو ہمیں کہاں کا رُخ کرنا چاہیئے۔
دراصل ہمارے گھروں میں موجود باورچی خانے میں ہی چند ایسی اشیاء موجود ہوتی ہیں جن کا استعمال ہمیں سانس کی بدبو سے نجات دِلا سکتا ہے، وہ اشیاء کون سی ہیں جان لیتے ہیں۔
باورجی خانے میں موجود سانس کی بدبو سے نجات دِلاے والی چیزیں:
تیز پات کا پتہ:
تیز پات کا پتہ کھانے میں خوشبو بکھیرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے اسے ہر قسم کے کھانوں میں ڈالا جا سکتا ہے اور ساتھ ہی یہ قدرتی ماؤتھ فریشنر کا کام بھی کرتا ہے، یہ منہ سے سلفر مرکبات کو ختم کرنے کے لئے بہت اچھا ہے، اور آپ کی سانسوں کو خوشبودار اور خوشگوار بنانے کے لئے بہترین ہے۔
کڑی پتہ:
کڑی پتہ جہاں کھانوں میں بھگار کے وقت خوشبو کے لئے استعمال کیا جاتا ہے وہیں اس کی خوشبو آپ کی سانسوں کو بھی مہکا سکتی ہے، یہ ایک ایسی جڑی بوٹی ہے جو سالوں سے مختلف دوائیوں اور ہربل علاج کا حصہ رہی ہے، اس کے استعمال سے منہ کی بدبو اور سانس کی بدبو پر قابو پایا جا سکتا ہے۔
لونگ:
لونگ بہت سے کاموں میں مفید ہے اس کے استعمال سے دانتوں کے درد کا علاج اور کھانے میں ذائقہ اور خوشبو لائی جاتی ہے، اگر لونگ کو بنہ میں رکھ لیا جائے تو اس سے بھی منہ اور سانس کی بدبو دور ہوگی۔