Goat Milk Benefit And Uses In Urdu
اگر آپ اب تک گائے کے دودھ کو ہی مکمل غذا سمجھتے رہے ہیں، تو تیار ہو جائیں کیونکہ بکری کا دودھ اب اس دوڑ میں سب کو پیچھے چھوڑتا جا رہا ہے۔
ایک تازہ ترین سائنسی تحقیق نے اپنی ریسرچ میں بتایا ہے کہ، بکری کا دودھ نہ صرف سوزش کم کرتا ہے بلکہ پٹھوں کو مضبوط اور جسمانی کارکردگی کو بہتر بنانے میں گائے کے دودھ سے زیادہ مؤثر ثابت ہوا ہے۔
یہ تحقیق ایسے چوہوں پر کی گئی جو سارکوپینیا (عمر کے ساتھ پٹھوں کا زوال) کا شکار تھے۔
محققین نے ان چوہوں کو مختلف گروپوں میں بانٹا، کچھ کو گائے کا دودھ، کچھ کو بکری کا، اور کچھ کو کوئی دودھ نہیں دیا۔
نتیجہ؟
جس گروپ نے بکری کا دودھ پیا، اُن کے پٹھے نمایاں طور پر مضبوط ہوئے، سوزش کم ہوئی، اور قوتِ مدافعت بہتر ہوئی۔
یہ دودھ قدرتی طور پر کیلشیم اور وٹامن ڈی سے بھرپور ہے – وہ بھی بغیر کسی اضافی سپلیمنٹ کے۔ لہٰذا اگر آپ عمر کے ساتھ کمزور پڑتے جسم کو دوبارہ متحرک دیکھنا چاہتے ہیں، یا چربی گھٹانے کے قدرتی طریقے تلاش کر رہے ہیں، تو بکری کا دودھ آپ کی غذا میں انقلاب لا سکتا ہے۔
بکری کا دودھ پینے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟
۔ نیم گرم بکری کا دودھ پینا معدے کے لیے نرم ہوتا ہے اور جلد ہضم ہو جاتا ہے۔ ٹھنڈا دودھ پینے سے بلغم یا ہاضمے کی شکایت ہو سکتی ہے۔
۔ بکری کے دودھ میں تھوڑی سی ہلدی یا شہد شامل کیا جا سکتا ہے، خاص طور پر اگر آپ مدافعتی نظام یا جوڑوں کے درد کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔
۔ دودھ پینے کے بعد فوراً کھانا یا کوئی نمکین چیز کھانا بدہضمی یا الرجی کا باعث بن سکتا ہے۔ کم از کم 30 منٹ کا وقفہ دیں۔
۔ اگر ہاضمہ درست ہے تو صبح خالی پیٹ نیم گرم بکری کا دودھ پینا زیادہ فائدہ مند ہے۔
۔ نیند کو بہتر بنانے، جسمانی تھکن دور کرنے اور قوت مدافعت بڑھانے کے لیے رات کو پینا بھی بہترین وقت ہے۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Goat Milk Benefit And Uses In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Goat Milk Benefit And Uses In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.