چلتی ٹرین میں ویڈیو بناتی لڑکی کو اماں کا کرارا تھپڑ۔۔ صارفین خوش! دلچسپ ویڈیو وائرل

Mother Slapped Her Daughter For Filming Reel In Train

بھارت سے سامنے آنے والی ایک ویڈیو نے پورے سوشل میڈیا کو ہلا کر رکھ دیا۔ ویڈیو میں ایک 21 سالہ لڑکی، جس کا نام صاحبہ بتایا جا رہا ہے، چلتی ہوئی ٹرین کے دروازے پر لٹک کر انسٹاگرام کے لیے ریل ویڈیو بنا رہی تھی۔ مقصد تھا صرف چند سیکنڈز کی ویڈیو اور تھوڑا سا وائرل ہونے کا چانس… لیکن قیمت؟ اپنی جان کا خطرہ!

لڑکی خود کو ٹرین کے کنارے سے جھولتی ہوئی دکھا رہی تھی، جیسے ہی اسٹنٹ شروع ہوا، پیچھے سے اس کی والدہ اچانک نمودار ہوئیں اور پھر جو ہوا، وہ شاید کسی اسکرپٹ میں بھی نہ لکھا ہو۔

ماں نے ایک پل ضائع کیے بغیر، نہ صرف اسے فوراً کھینچ کر دروازے سے ہٹایا بلکہ ایک زوردار تھپڑ رسید کیا اور خوب ڈانٹ ڈپٹ بھی کی۔ صاحبہ کو جیسے ہوش آ گیا ہو، اس نے فوراً معافی مانگی اور شرمندگی کے مارے نظریں جھکا لیں۔

اس ویڈیو نے دیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں لوگوں کی توجہ حاصل کر لی۔ کوئی ہنس رہا تھا، کوئی داد دے رہا تھا، اور کوئی سوچ میں ڈوبا تھا کہ کیا واقعی شہرت اتنی ضروری ہے کہ جان خطرے میں ڈال دی جائے؟

ماں کو سلام، سوشل میڈیا کا ردعمل

۔ ایسی ماں ہو تو اولاد کبھی نہ بہکے

۔ بس سب کی مائیں ایسی بن جائیں تو آدھے مسئلے خود ہی ختم ہو جائیں۔

۔ سچی بات ہے، یہ تھپڑ نہیں، سبق تھا… اور بہت ضروری تھا

کئی صارفین نے اس ویڈیو کو "آنکھیں کھولنے والا لمحہ" قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی حرکتیں دوسرے نوجوانوں کو خطرناک نقل پر اکسا سکتی ہیں، اس لیے والدین کا سخت رویہ اس وقت بالکل درست تھا۔

Mother Slapped Her Daughter For Filming Reel In Train

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Mother Slapped Her Daughter For Filming Reel In Train and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mother Slapped Her Daughter For Filming Reel In Train to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   1692 Views   |   14 Jul 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 14 July 2025)

چلتی ٹرین میں ویڈیو بناتی لڑکی کو اماں کا کرارا تھپڑ۔۔ صارفین خوش! دلچسپ ویڈیو وائرل

چلتی ٹرین میں ویڈیو بناتی لڑکی کو اماں کا کرارا تھپڑ۔۔ صارفین خوش! دلچسپ ویڈیو وائرل ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ چلتی ٹرین میں ویڈیو بناتی لڑکی کو اماں کا کرارا تھپڑ۔۔ صارفین خوش! دلچسپ ویڈیو وائرل سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔