گرمی میں پسینے کی بو دور کرنے کا طریقہ

گرمی کا موسم آگیا اور یہ موسم جب گرمی اپنے جوبن پر ہے ، ہر شخص اس کی شدت سے پریشان ہے ۔ ایسے میں سب سے زیادہ تکلیف دہ چیزپسینے سے پیدا ہونے والی ناگوار بو ہے ، ایسے میں لوگوں کا ایک دوسرے کو برداشت کرنا بہت مشکل نظر آتا ہے ۔ پسینے کی بو سے بچنے کے لئے لوگ دن میں کئی کئی بار نہاتے بھی ہیں ، لیکن جو لوگ دفاتر کو جانے والے ہیں ان کے لیے یہ خاصی پریشان کن صورتحال ہوجاتی ہے ۔

جو خواتین باہر نکلتی ہیں وہ بھی اس سیچویشن سے نمٹنے کے لئے اپنے پاس باڈی اسپرے یا پرفیومز رکھتی ہیں ، اس کے لئے بھی آپ کو باڈی اسپرے ایسا استعمال کرنا ہوگا جس کی خوشگوار اور بھینی بھینی خوشبو دن بھر آپ کے ساتھ رہے ، چیختی چنگھاڑتی خوشبو گرمی میں تکلیف دہ ہوجاتی ہے ، اس لیے خوشبو ایسی استعمال کریں جس سے آپ کے اطراف کا ماحول مہک اُٹھے ۔

گرمی کی شدت کو کم کرنا ہمارے بس میں نہیں لیکن اس کے مضر اثرات سے بچنے کے لیے ہم کچھ اقدامات ضرور کرسکتے ہیں ، اس کے لئے ہم آپ کو کچھ گھریلو ٹوٹکے بتاتے ہیں جو آپ کو گرمی میں پسینے کی ناخوشگوار بُو سے بچاسکتے ہیں ۔

۱۔ بیکنگ سوڈا اور کلف پاؤڈر ( کارن اسٹارچ) ملا کر ان جگہوں پر چھڑکیں جہاں پسینہ زیادہ آتا ہے ، یہ دونوں پاؤڈر نمی جذب کرلیتے ہیں ، جس کی وجہ سے بو پیدا نہیں ہوتی، اس کے علاوہ بیکنگ سوڈا پسینے سے پیدا ہونے والے جراثیم کا خاتمہ کرتا ہے ۔

۲۔ ٹی ٹری آئل کو ان جگہوں پر لگائیں جہاں جہاں آپ کو زیادہ پسینہ آتا ہے اگر یہ آپ کی جلد کو موافق آتا ہے ، یہ جراثیم کو ختم کرکے بھینی بھینی خوشبو پیدا کرتاہے ۔

۳۔ ایک کھانے کا چمچ بیکنگ سوڈا اور ایک کھانے کا چمچ لیموں کا رس ملا کر اپنے بغلوں پر لگائیں ایک دو منٹ خشک ہونے دیں پھر پانی سے دھولیں ۔

۴۔ ایک کاٹن بال کو سیب کے سرکہ میں بھگوئیں اور اپنے بغلوں پر لگائیں ، دو سے تین منٹ انتظار کریں ، پھر شاور لے لیں ، یہ دن میں دو دفعہ کریں ایک دفعہ صبح اور ایک دفعہ رات کو سونے سے پہلے یہ عمل کرنے سے آپ کو خود فرق ظاہر ہوجائے گا۔

۵۔ ایک لیموں لیں اس کو دو حصوں میں تقسیم کریں ایک حصہ اپنے زیر بازرو رگڑیں ، اس طرح کہ وہ رس آپ کی جلد پر لگے پھر اس کو کچھ دیرخشک ہونے دیں ، اس کے بعد نہالیں ۔ دن میں ایک دفعہ یہ عمل کریں ، کچھ دن میں یہ بو بالکل ختم ہوجائے گی ۔

۶۔ روزمیری (جڑی بوٹی) کے خشک پتے ڈیڑھ کپ لے کر اس کو چار کپ گرم پانی میں دس منٹ تک بھگوئیں ۔ پھر اس کو اپنے نہانے کے پانی میں ملالیں ۔ا ب اس پانی سے پندرہ سے بیس منٹ نہائیں یا اگر باتھ ٹب ہے تو اس میں پندرہ سے بیس منٹ اس پانی میں رہیں ۔ پھر اپنا جسم خشک کرلیں ، یہ عمل اگر روزانہ ایک دفعہ کرلیں تو روز میری کی مہک سارا دن آپ کے ساتھ رہے گی ۔ یہ کچھ ایسے ٹوٹکے ہیں جو آپ کو اس مسئلے سے مستقل نجات دلاسکتے ہیں جبکہ پرفیوم کا استعمال وقتی طور پر کیا جاسکتا ہے ، لیکن اہم یہ ہے کہ آپ کسی بھی موسم میں کس قسم کا پرفیوم یا باڈی اسپرے استعمال کررہے ہیں ، کیونکہ آپ کی شخصیت کو ابھانے یا اس کو گرانے میں خوشبو کی بہت اہمیت ہوتی ہے اس لئے اس کا استعمال ذرا سوچ کر کریں۔

Reduce Sweat Smell Underarm

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Reduce Sweat Smell Underarm and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Reduce Sweat Smell Underarm to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   4247 Views   |   23 Mar 2021

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

گرمی میں پسینے کی بو دور کرنے کا طریقہ

گرمی میں پسینے کی بو دور کرنے کا طریقہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گرمی میں پسینے کی بو دور کرنے کا طریقہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔