اتنا درد ہوتا ہے کہ کام تک نہیں کیا جاتا۔۔ گٹھیا کے درد میں مبتلا افراد کون سے 5 جڑی بوٹیوں کا استعمال کریں؟ جو شدید درد میں آرام دے سکتی ہیں

سردی کے مہینوں میں گٹھیا کے مریض اپنے جوڑوں میں بے پناہ درد کا شکار ہو سکتے ہیں۔ ہزاروں لاکھوں لوگوں کو متاثر کرنے والا گٹھیا ایک دائمی مرض ہے جو جوڑوں میں سوزش، سوجن یا اکڑن کی وجہ سے ہوتی ہے۔

کچھ جڑی بوٹیاں ہیں جو درد کو کم کرنے اور بیماری کو سنبھالنے میں مدد کرسکتی ہیں۔ ماہر غذائیت لَونیت بترا نے اپنے انسٹاگرام پر ان جڑی بوٹیوں کے بارے میں ایک پوسٹ شیئر کی ہے جو جوڑوں کے درد کو دور کرسکتی ہیں۔

غذائیت کے ماہر کے مطابق، اوسٹیو ارتھرائٹس اور ریمیٹائڈ ارتھرائٹس، گٹھیا کی دو بڑی شکلیں ہیں جو جوڑوں کے شدید درد اور زندگی کے کم ہونے سے منسلک ہیں۔

گٹھیا کے ساتھ رہنا اور جوڑوں کی تمام سوجن اور درد کو برداشت کرنا آسان نہیں ہے۔ چلنے پھرنے کی پابندی، کچھ بھاری سامان اٹھانے میں مسئلہ اور ناقابل برداشت درد گٹھیا کے مریضوں کے لیے روزمرہ کے کاموں کو مشکل بنا سکتا ہے۔ خوش قسمتی سے، غذائی تبدیلیاں سوزش کو نمایاں طور پر کم کر سکتی ہیں، ماہرِ غذائیت نے پانچ جڑی بوٹیوں کی فہرست بتائی جو گٹھیا کے مریض کو کچھ سکون فراہم کر سکتی ہیں۔

ایلوویرا:

ایلوویرا میں سوزش کم کرنے کی خصوصیات ہوتی ہیں۔ اور یہ جیل اینتھراکوئنز سے بھری ہوئی ہے جو گٹھیا کو دور کرنے میں مدد کرتی ہے۔

ہلدی:

ہلدی کا بنیادی جزو کرکیومین، سوزش کو دور کرنے کی خصوصیات رکھتا ہے۔

تھائم:

اس میں سوزش اور اینٹی مائکروبیل خصوصیات پائی جاتی ہیں۔

ادرک:

ادرک میں سوزش کے خلاف کام کرنے کی خصوصیات ہیں، بشمول سوزش کے مالیکیولز کو دبانے کی صلاحیت جسے لیوکوٹرینز کہتے ہیں اور پروسٹاگلینڈنز کی ترکیب جو درد اور سوزش کا باعث بنتے ہیں۔

لہسن:

لہسن میں ڈائیل ڈسلفائیڈ ہوتا ہے، جو ایک سوزش آمیز مرکب ہے جو سوزش والی سائٹوکائنز کے اثرات کو کم کرتا ہے۔
ایک انٹرویو میں ڈاکٹر نیول مینڈیرٹا (سینئر کنسلٹنٹ، ریمیٹولوجی) نے کہا کہ، لوگوں کو درد سے راحت کے لیے بہت زیادہ درد کش ادویات نہیں کھانی چاہئیں کیونکہ اس سے گردے متاثر ہو سکتے ہیں۔
جوڑوں کے درد کے لیے اب حیاتیاتی انجیکشن استعمال کیے جا رہے ہیں۔ جوڑوں کو جھکنے سے روکنے میں یہ ایک جدید علاج ہے۔ انہوں نے کہا کہ، تشخیص کے 6 ماہ کے اندر علاج کیا جانا چاہئے۔

By Salwa  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   673 Views   |   22 Feb 2023
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about اتنا درد ہوتا ہے کہ کام تک نہیں کیا جاتا۔۔ گٹھیا کے درد میں مبتلا افراد کون سے 5 جڑی بوٹیوں کا استعمال کریں؟ جو شدید درد میں آرام دے سکتی ہیں and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (اتنا درد ہوتا ہے کہ کام تک نہیں کیا جاتا۔۔ گٹھیا کے درد میں مبتلا افراد کون سے 5 جڑی بوٹیوں کا استعمال کریں؟ جو شدید درد میں آرام دے سکتی ہیں) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.