خشخاش اور تربوز کے بیجوں کو ملا کر کھانے سے جسم میں کیا حیرت انگیز تبدیلی آتی ہے؟؟ جان کر آپ آزمائے بنا رہ نہ پائیں گے

خشخاش کے بیج سفید اورسیاہ دوقسم کے ہوتے ہیں لیکن عام طورپرسفید بیج زیادہ استعمال کئے جاتے ہیں۔پوست کے اندرسے جونہایت باریک گول بیج نکلتے ہیں انھیں خشخاش کہتے ہیں۔یہ عموماً مختلف پکوانوں میں استعمال کی جاتی ہے۔خصوصاًکوفتے جیسامشہورسالن تو خشخاش کے بغیر ادھوراسمجھاجاتاہے۔اسکے ساتھ ساتھ پیسٹری اورڈبل روٹی کی تیاری میں بھی اس کااستعمال کیاجاتاہے۔
کھانوں میں استعمال کے ساتھ ساتھ اس کے طبی فوائد بھی ہیں۔خشخاش کاتیل بھی نکالاجاتاہے جس کے لگانے سے درد جلد ٹھیک ہوجاتاہے۔
خشخاش میں صحت بخش اجزاء جیسے میگنیشیم،میگنیز،آیوڈین،ذنک،تھیامن ،فولیٹ ،کیلشیم ،آئرن،فاسفورس ،اومیگاتھری فیٹی ایسڈ اورفائبر پائے جاتے ہیں۔اینٹی انفلیمیشن خصوصیات کے باعث دیگربیماریوں میں بھی مفید ہے۔

۱۔بھرپورنیند
خشخاش اورتربوز کے بیج ہم وزن لے کرپیس کررکھ لیں رات سونے سے آدھے گھنٹے پہلے دودھ کے ساتھ ایک چمچ کھالیں ۔

۲۔سوکھی خارش
خشخاش کے پاؤڈر میں چند قطرے لیموں کارس اورحسب ضرورت پانی ملاکرلگانے سے خارش ٹھیک ہوجاتی ہے۔

۳۔دماغی صحت
خشخاش کاحریرہ دماغی صحت کے لئے بے حد مفید ہے۔اگر اسے بادام کے ساتھ پیس کراستعمال کیاجائے تو اس کی افادیت مزید بڑھ جاتی ہے۔

۴۔وزن میں کمی
اومیگاتھری فیٹی ایسڈ خشخاش میں پائے جاتے ہیں جووزن کوگھٹانے میں اہم کرداراداکرتے ہیں اسی لئے روزمرہ اس کے استعمال سے آپ وزن میں نمایاں کمی کرسکتے ہیں۔

۵۔گرمی کاسردرد
خشخاش کوپیس کرپانی ملاکرپیسٹ بناکرپیشانی پرلگائیں تو گرمی سے ہونے والا سردرد دورہوجاتاہے۔

۶۔آنکھ اورکان کادرد
خشخاش کوپانی میں پکاکراس پانی سے سینکائی کرنے سے درد دورہوجاتاہے۔

۷۔نزلہ اورکھانسی
خشخاش کوپانی میں پکاکرایک چٹکی نمک ملاکرجوشاندہ تیارکریں اورٹھنڈاہونے پرچھان کرپی لیں۔نزلہ اورکھانسی ٹھیک ہوجاتی ہے۔

۸۔جوڑوں کادرد
خشخاش جوڑوں کادرد دورکرنے میں مفید ہے اس کاتیل لگانے سے بھی جوڑوں کے درد میں افاقہ ہوتاہے۔اگر آپ پین کلرکی جگہ اسکااستعمال کریں تو زیادہ مفیدرہتاہے۔

۹۔خشک جلد
خشک جلد سے نجات کے لئے اگر خشخاش کوپیس کراسمیں دودھ اورشہد یاپھر خالی دہی ملاکرجلد پرلگائیں تو جلد نرم وملائم ہوجاتی ہے۔

۱۰۔سرکی خشکی
سرکی خشکی ایک اہم مسئلہ ہے کیونکہ اس کے باعث بال جھڑنے کاعمل بھی تیز ہوجاتا ہے۔ اس کے لئے خشخاش کوپیس کردہی ملاکراسکیلپ پرلگانے سے سرکی خشکی دورہوجاتی ہے۔

Khashkhash Ke Beejon Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Khashkhash Ke Beejon Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Khashkhash Ke Beejon Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   5925 Views   |   11 Sep 2021
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 15 September 2024)

خشخاش اور تربوز کے بیجوں کو ملا کر کھانے سے جسم میں کیا حیرت انگیز تبدیلی آتی ہے؟؟ جان کر آپ آزمائے بنا رہ نہ پائیں گے

خشخاش اور تربوز کے بیجوں کو ملا کر کھانے سے جسم میں کیا حیرت انگیز تبدیلی آتی ہے؟؟ جان کر آپ آزمائے بنا رہ نہ پائیں گے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ خشخاش اور تربوز کے بیجوں کو ملا کر کھانے سے جسم میں کیا حیرت انگیز تبدیلی آتی ہے؟؟ جان کر آپ آزمائے بنا رہ نہ پائیں گے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔