ڈپریشن کو دور بھگانے اور موڈ کو خوشگوار کرنے والے باورچی خانے کے پانچ مصالحے

یاسیت پسندی کسی بات پر خوشی محسوس نہ ہونا اور ہر کام سے اکتائے ہوۓ رہنا ، ہر وقت موڈ کا خراب ہونا اور ڈپریشن ہونا درحقیقت یہ ایک عارضی حالت نہیں ہے بلکہ اس کا براہ راست تعلق انسان کے دماغ سے ہوتا ہے- اور اس کی وجوہات ہارمون کی تبدیلی ہوتا ہے اور یہ ایک قابل علاج بیماری ہے جس کے بارے میں جاننے کی بہت کم کوشش کی جاتی ہے اور اس بیماری کا علاج ہمارے اپنے باورچی خانے میں موجود ہے ۔ کچھ مصالحوں کے درست انداز میں استعمال سے ہم اس بیماری پر قابو پا کر اپنے اور اپنے گھر کے ماحول کو خوشگوار بنا سکتے ہیں-

ادرک
بھورے رنگ کا ترشی مائل ذائقہ لیے ادرک کو عام طور پر سبزی سمجھا جاتا ہے اور یہی سبزی خشک کرنے کے بعد سونٹھ کہلائي جاتی ہے- اس کی افادیت کے بارے میں سائنس کی تحقیقات جاری ہیں اور ہر روز اس کا کوئی نہ کوئی نیا فائدہ سامنے آجاتا ہے ۔ کبھی تو یہ کھانسی سے آرام پہنچاتی ہے تو کبھی سردی سے بچاتی ہے سردی کے اثرات کو کم کرتی ہے ، ہاضمے کی بہتری کے لیے بھی اس کا استعمال کیا جاتا ہے- اس کے اندر موجود 100 فائدہ مند اجزا اب تک دریافت ہو چکے ہیں جس میں سے 50 اینٹی آکسیڈنٹ ہوتے ہیں- اور جسم کے میٹابولزم کے نظام کو بہتر بنانے کا باعث بننے کے ساتھ ساتھ جسم میں سے زہریلے مادوں کے اخراج میں مددگار ثابت ہوتے ہیں جو کہ دماغ کے بہت سارے امراض کے علاج کے لیے بہت بہتر ثابت ہوتے ہیں- اس سے یادداشت میں بہتری آتی ہے دماغی دباؤ سے نجات ملتی ہے اور موڈ خوشگوار ہوتا ہے-

دارچینی
دارچینی ایک خوشبو دار درخت کی چھال ہے جس کی خوشبو مزاج پر بہت مثبت اثرات مرتب کرتی ہے اور اس کو کئی امراض کے لیے استعمال کیا جاتا ہے- جس میں بد ہضمی اور اپھارے کا خاتمہ بھی شامل ہے مگر ایک چٹکی دارچینی اپنی چائے یا کافی میں ملا کر پینے سے قدرتی طور پر ڈپریشن سے نجات ملتی ہے اور موڈ خوشگوار ہو جاتا ہے-

ہلدی
ہلدی ایک جراثیم کش دوا ہے اس کو خشک و تر دونوں حالتوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے- یہ جسم سے زہریلے مادوں کے اخراج میں بہت معاون ثابت ہوتی ہے یاداشت کو بہتر بناتی ہے اور گرم دودھ میں ہلدی اور شہد ملا کر پینے سے دماغ کو سکون ملتا ہے ڈپریشن سے افاقہ ہوتا ہے-

زعفران
زعفران کی خاصیت یہ ہے کہ اس کو صرف دیکھنے سے بھی دماغ کو سکون ملتا ہے اور اس کا رنگ دماغ کو یکسو کرتا ہے- یہ اگرچہ مہنگا ہے مگر باورچی خانے میں اس کی موجودگی اور غذاؤں میں اس کی شمولیت خوشی دینے کا سبب بنتی ہے اور یاسیت کا خاتمہ کرتی ہے-

لونگ
لونگ کے اندر سائنسدانوں کے مطابق ایسے کیمیا پائے جاتے ہیں جو کہ دماغ کو سکون بخشتے ہیں- ہارمون کے نظام کو بہتر بناتے ہیں دماغ کے دباؤ کا خاتمہ کرتے ہیں اور سکون مہیا کرتے ہیں چھوٹے موٹے دردوں سے بھی آرام پہنچاتے ہیں اور سر درد کے لیے لونگ کا استعمال انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے -

Depression Ka Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Depression Ka Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Depression Ka Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   7092 Views   |   14 Sep 2021
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

ڈپریشن کو دور بھگانے اور موڈ کو خوشگوار کرنے والے باورچی خانے کے پانچ مصالحے

ڈپریشن کو دور بھگانے اور موڈ کو خوشگوار کرنے والے باورچی خانے کے پانچ مصالحے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ڈپریشن کو دور بھگانے اور موڈ کو خوشگوار کرنے والے باورچی خانے کے پانچ مصالحے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔