دودھ سے زیادہ کیلشیم رکھنے والا جو کا پانی کیسے بنائیں.. ڈاکٹر بلقیس نے جو کا پانی پینے کے کون سے فائدے بتا دیے؟

جو کا دلیہ کھانا کافی فائدہ مند ہوتا ہے اور یہ ایک بہترین ناشتہ بھی ہے لیکن کچھ لوگ کو یہ کھانا پسند نہیں ہوتا اس لئے آج ہم آپ کو جو کا پانی بنانے کا طریقہ بتائیں گے جسے پی کر آپ جو کے ڈھیروں فوائد حاصل کرسکتے ہیں۔

جو کا پانی بنانے کا طریقہ

ڈاکٹر بلقیس نے جو کا پانی بنانے کا طریقہ بتاتے ہوئے کہا کہ ایک چوتھائی پیالی ثابت جو لیں اور 2 گلاس پانی میں ڈال کر ابالیں۔ اس میں 2 کالی مرچ کوٹ کر ڈالیں اور ایک چٹکی ہلدی اور ایک چٹکی پسی لال مرچ ڈال کر اتنا پکائیں کہ صرف ایک گلاس پانی رہ جائے۔ اس کو چھان کر پی لیں۔

جو کا پانی پینے کے فائدے

جو کا پانی گردے اور مثانے کی بیماریوں میں مفید ہے۔ اسے پینے سے گردے سے پتھری ٹوٹ کر خارج ہوجاتی ہے

جو کا پانی فائبر سے بھرپور ہوتا ہے جس کی وجہ سے اسے پینے سے پیٹ بھرا ہوا محسوس ہوتا ہے اور بھوک نہیں لگتی۔ دوسری طرف اس کے اجزاء پیٹ کی چربی پگھلاتے ہیں۔

جو کے پانی میں اینٹی انفلیمیٹری اجزاء پائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے اسے پینے اور چہرہ دھونے سے جلد سے داغ دھبے صاف ہوجاتے ہیں۔

جو کے پانی میں آئرن، کاپر اور وٹامن بی 12 کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے یہ خون بنانے اور صاف کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

ماہرین کے مطابق جو میں دودھ سے 11 گنا زیادہ کیلشیم موجود ہوتا ہے جو اسے دانتوں اور ہڈیوں کے لیے مفید بناتا ہے۔

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2974 Views   |   06 Feb 2023
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about دودھ سے زیادہ کیلشیم رکھنے والا جو کا پانی کیسے بنائیں.. ڈاکٹر بلقیس نے جو کا پانی پینے کے کون سے فائدے بتا دیے؟ and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (دودھ سے زیادہ کیلشیم رکھنے والا جو کا پانی کیسے بنائیں.. ڈاکٹر بلقیس نے جو کا پانی پینے کے کون سے فائدے بتا دیے؟) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.