نہانے کے پانی میں کینو کا چھلکا ڈالنے سے کیا ہوتا ہے؟ کینو کے چھلکوں کو بے کار سمجھ کر پھینک دیتے ہیں تو ایک بار اس کے یہ فائدے بھی جان لیں

کینو وٹامن سی کا خزانہ ہوتا پے تو اس کے چھلکوں میں بھی وٹامن سی کے علاوہ بہت سے ایسے اجزاء موجود ہوتے ہیں جو جلد کو چمکدار اور روشن بنانے کے لئے بہت کارآمد ہوتے ہیں۔ کینو کے چھلکوں میں وٹابن بی 2،وٹامن سی، وٹامن اے، فولک ایسڈ، پولی فینول اور فائبر موجود ہوتے ہیں۔ آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ آپ کس طرح کینو کے چھلکوں سے اپنے حسن کو نکھار سکتے ہیں۔

کینو کے چھلکوں کا قہوہ

کینو کے چھلکے اتار کر خشک کرلیں اور ان کو پانی میں ابال کر کچھ دیر پکائیں۔ جب قہوہ بن جائیں تو اسے پی لیں۔ چھلکوں کی یہ چائے افادیت میں کسی طرح پھل سے کم نہیں بلکہ وٹامن سے بھرپور ہے۔ اس چائے کو پینے سے ہاضمہ بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ رنگت صاف اور جلد بھی چمکدار محسوس ہونے لگے گی۔

چہرے پر ابٹن کی طرح ملیں

چھلکوں کو سکھا کر گرائینڈ کرکے پاؤڈر بنا لیں یئا پھر سکھائے بغیر بھی گرائینڈ کیا جاسکتا ہے۔ اب چاہیں تو اس پاؤڈر میں شہد ملا لیں یا پھر اگر جلد خشک ہے تو دودھ ورنہ صرف پانی یا عرقِ گلاب میں ملا کر جلد پر ہلکے ہاتھوں سے ملیں۔ اس سے چہرے کے کیل مہاسے اور ایکنی کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

انفیکشنز سے بچاؤ

کینو کے چھلکوں کو پانی میں ابال کر نہانے کے پانی میں ملائیں اور اسی سے نہائیں تو ناصرف جسم سے خوشبو آنے لگتی ہے بلکہ مختلف الرجیز اور انفیکشنز کم کرنے میں ھی مدد ملتی ہے۔

دانت چمکائیں

کینو کے چھلکوں کے پاؤڈر بنا کر اسے دانتوں پر ٹوٹھ پیسٹ میں ملا کر یا پھر ایسے ہی ملیں تو پیلے دانت سفیدی اختیار کرنے لگتے ہیں اور منہ کی بدبو بھی کم ہوجاتی ہے۔

کینو کے چھلکوں کی نائٹ کریم

کینو کے چھلکوں کو سکھا کر اس میں چند قطرے لائم یا نیمبو کے ڈالیں اور تھوڑا سا صندل کا پاؤڈر ملا کر چہرے پر لیپ کرلیں۔ صبح تازے پانی سے چہرہ دھو لیں۔ چند کے استعمال سے آپ کو چہرے کی رنگت میں واضح فرق محسوس ہوگا۔

Nahany Ke Pani Mein Kenu Ka Chilka

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Nahany Ke Pani Mein Kenu Ka Chilka and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Nahany Ke Pani Mein Kenu Ka Chilka to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   5553 Views   |   04 Feb 2023

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 15 November 2024)

نہانے کے پانی میں کینو کا چھلکا ڈالنے سے کیا ہوتا ہے؟ کینو کے چھلکوں کو بے کار سمجھ کر پھینک دیتے ہیں تو ایک بار اس کے یہ فائدے بھی جان لیں

نہانے کے پانی میں کینو کا چھلکا ڈالنے سے کیا ہوتا ہے؟ کینو کے چھلکوں کو بے کار سمجھ کر پھینک دیتے ہیں تو ایک بار اس کے یہ فائدے بھی جان لیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ نہانے کے پانی میں کینو کا چھلکا ڈالنے سے کیا ہوتا ہے؟ کینو کے چھلکوں کو بے کار سمجھ کر پھینک دیتے ہیں تو ایک بار اس کے یہ فائدے بھی جان لیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔