عورتین زبان چلائیں گی تو مرد ہاتھ ہی اٹھائے گا۔۔ ڈاکٹر نبیہا علی کا متنازعہ بیان صارفین کو بھڑکا گیا

Dr Nabiha Blames Women For Marital Domestic Violence

ڈاکٹر نبیہا علی خان، جو ماہرِ نفسیات ہونے کے ساتھ ساتھ اپنی متنازع رائے اور مرد حامی مؤقف کے باعث شہرت رکھتی ہیں، ایک بار پھر سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گئی ہیں۔ مارننگ شوز میں شادی، تعلقات اور ذہنی صحت پر گفتگو کرنے والی ڈاکٹر نبیہا اس بار 'قطب آن لائن' کی مہمان بنیں، مگر اُن کے بیانات نے انٹرنیٹ پر طوفان برپا کر دیا۔

گھریلو تشدد پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ، "مرد اپنی انا اور تنخواہ پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرتا۔ عورت اگر ان میں سے کسی پر ہاتھ ڈالے تو وہ برا مان جاتا ہے۔ چاہے مرد غلط ہو یا سخت مزاج، وہ بیوی پر ہاتھ اُس وقت اُٹھاتا ہے جب جھگڑا حد سے بڑھ جائے۔ عورت اگر تلخ الفاظ کہے تو مرد بھی جواب میں تلخی دکھاتا ہے اور آخرکار تھپڑ مار دیتا ہے۔ اکثر بیویاں اپنے شوہروں کو مارنے پر اُکسا دیتی ہیں۔"

یہ جملے اس وقت سامنے آئے جب حال ہی میں عائشہ جہانزیب اور جیسمین منظور جیسی معروف شخصیات کے ساتھ گھریلو تشدد کے کیسز رپورٹ ہوئے۔

بیان نشر ہوتے ہی سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچ گیا۔ ایک صارف نے لکھا، "لگتا ہے انہوں نے تشدد کو زندگی کا عام حصہ سمجھ لیا ہے، شاید خود کسی وقت متاثر ہوئی ہوں یا ایسی دنیا میں رہی ہوں جہاں حقیقت کا سامنا نہیں ہوا۔" دوسرے نے کہا، "میں گھریلو تشدد کا شکار رہ چکی ہوں، اس عورت کی باتیں قابلِ نفرت ہیں۔" ایک اور کمنٹ آیا، "سوچیں جب ایسی خواتین آئندہ نسل کے مردوں کی تربیت کریں گی تو کیا حال ہوگا۔"

انٹرنیٹ پر بحث جاری ہے، اور ڈاکٹر نبیہا کے الفاظ نے ایک بار پھر یہ سوال کھڑا کر دیا ہے کہ کیا بعض ذہنی صحت کے ماہر بھی معاشرتی رویوں کے قیدی بن جاتے ہیں؟

Dr Nabiha Blames Women For Marital Domestic Violence

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Dr Nabiha Blames Women For Marital Domestic Violence and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dr Nabiha Blames Women For Marital Domestic Violence to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   17 Views   |   13 Aug 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 13 August 2025)

عورتین زبان چلائیں گی تو مرد ہاتھ ہی اٹھائے گا۔۔ ڈاکٹر نبیہا علی کا متنازعہ بیان صارفین کو بھڑکا گیا

عورتین زبان چلائیں گی تو مرد ہاتھ ہی اٹھائے گا۔۔ ڈاکٹر نبیہا علی کا متنازعہ بیان صارفین کو بھڑکا گیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ عورتین زبان چلائیں گی تو مرد ہاتھ ہی اٹھائے گا۔۔ ڈاکٹر نبیہا علی کا متنازعہ بیان صارفین کو بھڑکا گیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔

Get Alerts