میری جلد بہت خراب ہوگئی تھی تو.. ربیکا خان نے منگنی سے پہلے کون سا فیشل کروایا تھا جو چہرہ چمک اٹھا؟ دیکھیں ویڈیو

نٹ کھٹ اور خوبصورت سی ٹک ٹاکر ربیکا خان آج کل اپنی شادی کی تقریبات میں مصروف ہیں. گزشتہ ہفتے ان کی بات پکی کی رسم میں مداح ربیکا کا بے داغ، چمکتا دمکتا چہرہ دیکھ کر حیران رہ گئے. البتہ اس خوبصورتی کا ایک راز رسم سے کچھ دن پہلے ربیکا خان کا کروایا گیا خاص فیشل ہے. یہ فیشل کیسے کیا جاتا ہے اور اس میں کتنا وقت لگتا ہے؟ یہ تمام باتیں ہم آپ کو بتائیں گے آج کے اس آرٹیکل میں.

ربیکا خان نے اپنی بات پکی کی رسم سے چند دن پہلے ہی ڈاکٹر شائستہ لودھی کے ایستھیٹک کلینک سے گلاس اسکن فیشل کروایا ہے جس کی ویڈیو بھی آفیشل پیج نے شئیر کی ہے.

ویڈیو میں ربیکا خان بتا رہی ہیں کہ ان کی جلد کافی خراب ہورہی تھی جس کے بعد وہ ڈاکٹر شائستہ کے کلینک آئیں اور وہاں انھیں گلاس اسکن فیشل تجویز کیا گیا. ربیکا خان کا کہنا تھا کہ اس فیشل کو کروانے میں 2 گھنٹے کا وقت لگا اور ان کی اسکن بہت نرم، صاف اور چمکدار ہوگئی ہے. ربیکا اس فیشل کے بعد کتنی حسین لگ رہی تھیں اس کا ثبوت تو ان کی شادی کی تقریبات میں دیکھا جا ہی سکتا ہے.

جہاں تک گلاس اسکن فیشل کا تعلق ہے تو اس میں سب سے پہلے ماہر جلد سے مشورہ کیا جاتا ہے. فیشل شروع ہوتے ہی معیاری کلینزر سے چہرہ صاف کیا جاتا ہے. جلد کے مردہ خلیوں کو ہٹانے کے لیے ایکسفولینٹ کیا جاتا ہے. جس کے نعد جلد کے پی ایچ کو متوازن کرنے کے لئے ٹونر لگایا جاتا ہے. جلد سے جھریوں، سیاہ دھبوں، یا پانی کی کمی دور کرنے کے لیے بہترین سیرم لگایا جاتا ہے اور اس کے بعد ماسک لگایا جاتا ہے.

گلاس اسکن فیشل میں ضرورت کے تحت مائیکرو نیڈنگ، ایل ای ڈی لائٹ تھراپی، یا ریڈیو فریکونسی جیسی تھیراپیز بھی شامل کی جاسکتی ہیں جس کا فیصلہ ماہر جلد ہی کرتے ہیں. فیشل کے بعد جلد کو نمی پہنچانے اور اس کی حفاظت کے لیے موئسچرائزر لگایا جاتا ہے اور سب سے آخر میں سن بلاک لگایا جاتا ہے.

گلاس اسکن فیشل کے فوائد پر بات کریں تو یہ جلد کو دیرپا ہائیڈریشن فراہم کرنے کے علاوہ پورز کو کم کرتا ہے، جلد کی ساخت کو بہتر بناتا ہے اور جلد کو ہموار کرتا ہے. کولیجن کی پیداوار کو بڑھاتا ہے جس سے باریک لکیروں اور جھریوں کا خاتمہ ہوتا ہے اور رنگت نکھر جاتی ہے. جلد سے سیاہ دھبے ختم کر کے لٹکی ہوئی جلد کو ٹائٹ کرتا ہے جس سے بڑھاپا، جوانی میں بدلا محسوس ہوتا ہے.

ڈاکٹر شائستہ کے کلینک پر اس فیشل کی قیمت 25 ہزاد روپے ہے. البتہ دیگر پارلرز پر مختلف قیمت میں ہوتا ہے لیکن یہ لازمی ہے کہ فیشل کسی ماہر جلد کی نگرانی میں کروایا جائے.

Rabecca Khan Shared Video Of Glass Skin Facial

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Rabecca Khan Shared Video Of Glass Skin Facial and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Rabecca Khan Shared Video Of Glass Skin Facial to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   829 Views   |   06 Jun 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 09 September 2024)

میری جلد بہت خراب ہوگئی تھی تو.. ربیکا خان نے منگنی سے پہلے کون سا فیشل کروایا تھا جو چہرہ چمک اٹھا؟ دیکھیں ویڈیو

میری جلد بہت خراب ہوگئی تھی تو.. ربیکا خان نے منگنی سے پہلے کون سا فیشل کروایا تھا جو چہرہ چمک اٹھا؟ دیکھیں ویڈیو ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میری جلد بہت خراب ہوگئی تھی تو.. ربیکا خان نے منگنی سے پہلے کون سا فیشل کروایا تھا جو چہرہ چمک اٹھا؟ دیکھیں ویڈیو سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔