20 دن تک 32 انگور کھانے سے آپ کے جسم میں کیا تبدیلی آئے گی؟ جان کر انگور خرید کر لانے میں دیر نہ کیجیے گا

انگور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں، جو دل کے امراض کے خطرے کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ ان اینٹی آکسیڈنٹس کے ساتھ ساتھ اس میں پولی فینولز بھی پائے جاتے ہیں جو خراب کولیسٹرول اور بلڈ پریشر میں کمی لاسکتے ہیں۔ یہ قلبی بیماریوں کے خطرے کو کم کرسکتی ہیں۔

انگور میں فائبر ہوتا ہے جو نظام ہاضمہ میں مدد کرتا ہے۔ انگور میں پایا جانے والا فائبر زیادہ تر ناقابل تحلیل ہوتا ہے کیونکہ یہ پیٹ کو صحت مند رکھنے کے لیے آپ کی آنتوں میں منتقل ہوجاتا ہے۔ انگور کا رس ایک اہم جزو ہے، جو صحت مند ہاضمے میں مدد کرتا ہے۔ انگور میں کاربوہائیڈریٹ اور خاص سیلولوز شامل ہوتے ہیں، جو قدرتی توانائی میں اضافہ کرتے ہیں۔ مٹھی بھر انگور کھانے سے آپ کو فوری طور پر توانائی ملے گی۔ انگور میں فائبر کی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ سے میٹابولزم کا عمل سست ہو جاتاہے، جس سے آپ کو دیرپا توانائی مل جاتی ہے۔

انگور میں اینتھوسنین کی وجہ سے انگور کا سرخ رنگ جامنی رنگ میں تبدیل ہو جاتا ہے اور اس میں ریسوریٹرول جیسے طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں۔ یہ فاضل مادوں جیسے یورک ایسڈ کو نکالنے کے لئے بھی سخت محنت کرتے ہیں۔ دونوں اینٹی آکسیڈنٹس فری ریڈیکلز،جو گردوں میں انفیکشن اور بیماری کا باعث بن سکتے ہیں، ان سے لڑنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔انگور میں موجود طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس میں کینسر سے لڑنے کی خصوصیات ہوتی ہیں، جو چھاتی کے کینسر سمیت کینسر کی دیگر اقسام سے محفوظ رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔ پولی فینولز جیسے ریسوریٹرول میں اینٹی آکسیڈنٹ کی خصوصیات کے علاوہ سوجن اور جلن کے خلاف اینٹی انفلیمیٹری خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں۔

Angoor Khane Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Angoor Khane Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Angoor Khane Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira   |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2485 Views   |   31 Jul 2023
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

20 دن تک 32 انگور کھانے سے آپ کے جسم میں کیا تبدیلی آئے گی؟ جان کر انگور خرید کر لانے میں دیر نہ کیجیے گا

20 دن تک 32 انگور کھانے سے آپ کے جسم میں کیا تبدیلی آئے گی؟ جان کر انگور خرید کر لانے میں دیر نہ کیجیے گا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ 20 دن تک 32 انگور کھانے سے آپ کے جسم میں کیا تبدیلی آئے گی؟ جان کر انگور خرید کر لانے میں دیر نہ کیجیے گا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔