ہم چاہے جتنا بھی خیال رکھ لیں لیکن ہماری زرا سی غلطی بھی رمضان میں ہمیں پیٹ کے مسائل میں مبتلا کر دیتی ہے، لیکن اس کی وجوہات کیا ہوتی ہیں اس سے ہم میں سے زیادہ تر لوگ لاعلم ہوتے ہیں۔
تو آج ہم آپ کو بتائیں گے ماہِ رمضاں میں پیش آنے والے پیٹ کے مسائل اور ان تمام مسائل کا آسان علاج، تا کہ اس سال آپ کے روزے اچھے گزر سکیں اور آپ کو کسی قسم کی پیٹ کی بیماری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
رمضان میں پیٹ کے کون سے مسائل پیش آتے ہیں؟
رمضان میں کھانے پینے کے اوقات میں تبدیلی اور عام کھانوں سے ہٹ کر چٹ پٹے، مصالحے دار اور چکنائی والے کھانوں کی وجہ سے ہمارے پیٹ کو درج ذیل مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
1. قبض
2. پیٹ درد
3. موشن
4. گیس
5. معدے کی خرابی
یہ وہ تمام مسائل ہین جو عام طور پر لوگوں کو رمضان کے مہینے میں جھیلنے پڑتے ہیں اور ان مسائل کی وجہ ہے کھانا زیادہ کھا لینا، مرچوں کا زیادہ استعمال، کم کھانا وغیرہ۔
ان مسائل کی وجہ بنے والی غذائیں:
بو والی سبزیاں:
اگر ہم ماہِ رمضان کے دوران، بو والی غذاؤں کا استعمال کریں گے تو پیٹ کے مسائل کا سامنا ہوگا، جیسے پیاز، لہسن وغیرہ ان سبزیوں میں فریوکٹانس نامی ایک خاص قسم کا فائبر موجود ہوتا ہے جو اچھی طرح سے ہضم نہیں ہوتا اور پھر پیٹ کے مسائل کی وجہ بنتا ہے۔
تربوز:
گرمی کے موسم میں اگر رمضان ہوں تو پھلوں میں سب سے زیادہ تربوز کا استعمال کیا جاتا ہے، اس میں پانی تو وافر مقدار میں ہوتا ہے مگر اس میں مٹھاس کی ایک ایسی قسم پائی جاتی ہے جو ٹھیک طرح ہضم نہیں ہوتی اور یوں گیس کی شکایت پیش آتی ہے۔
آم:
آم کو دیکھ کر کون اس کو کھانے سے باز رہ سکتا ہے، آپ ایک ایسا پھل ہے جس میں گلوکوز کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے، لیکن اس میں گلوکوز سے دو گنا زیادہ fructose موجود ہوتا ہے جس کے وجہ سے پیٹ کے مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
سیب:
سیب میں آئرن بھرپور ہوتا ہے، لیکن اس میں موجود مٹھاس اگر بروقت ہضم نہ ہوئی تو پیٹ پھولنے، ہیضے اور معدے کے مختلف مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے۔
آلو بخارے:
آلو بخارے میں بھی polyols کی پائی جاتی ہے جو کے معدے میں موجود بیکٹریا پر اثر انداز ہوتے ہیں جس کی وجہ ہم گیس یا پیٹ پھولنے کی شکایت کا سامنا کرتے ہیں اور یوں روزہ بھی متاثر ہوتا ہے۔
ان مسائل کا آسان علاج:
• ایک کپ اُبلے ہوئے پانی میں دو چمچ پسی سونف یا زیرہ ڈال کر اسے پندرہ منٹ ٹھنڈا کریں اور پی لیں۔
• یا پھر ایک کپ اُؒبلے ہوئے پانی میں ایک چائے کا چمچ جوائن ڈال کر اسے ٹھنڈا کریں اور پی لیں ان تمام مسائل سے نجات ملے گی۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Ramadan Main Pait Ke Masail Ka Hal and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ramadan Main Pait Ke Masail Ka Hal to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.