شیر خوار بچوں کو سردی کے موسم میں ٹھنڈ لگ جانے سے سینے پر ریشہ ہو سکتا ہے، گھر میں موجود ان اشیاﺀ کے استعمال سے آرام دلائیں

عام طور پر ایسا موسم جس میں مکمل طور پر سردی نہیں آئی ہوتی ہے اور نہ ہی گرمی ختم ہوتی ہے شیر خوار بچوں کے لیے بہت خطرناک ہوتا ہے کیوں کہ اس موسم میں ان کو ٹھنڈ لگنے کا خطرہ سب سے زیادہ ہوتا ہے کیوں کہ یہ بچے گرمی اور سردی کے بارے میں اپنے احساسات بتانے کے قابل نہیں ہوتے ہیں اور والدین اپنی گرمی اور سردی کے اعتبار سے بچوں کو ٹریٹ کرتے ہیں جس کی وجہ سےگرم ٹھنڈے ہونے کی وجہ سے ان کو ہوا لگ جاتی ہے اور ان کا سینہ خراب ہو جاتا ہے -

شیر خوار بچوں کو ٹھنڈ لگ جانا کس طرح خطرناک ثابت ہو سکتا ہے؟

شیر خوار بچے جو کہ کمزور اور نازک ہوتے ہیں ان کو ٹھنڈ لگ جانے کی صورت میں اس بات کا اندیشہ ہوتا ہے کہ اگر بروقت علاج نہ کیا جائے تو یہ ٹھنڈ نمونیا میں بھی تبدیل ہو سکتی ہے اور اس سے بچوں کو سانس لینے میں شدید مشکلات درپیش ہو سکتی ہیں اور بدقسمتی سے سیکڑوں بچے اس بیماری کے سبب جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں ۔ اس کے علاوہ بچے غذا کے طور پر دودھ کا استعمال لازمی طور پر کرتے ہیں جس سے بلغم اور ریشے میں اضافہ ہو سکتا ہے اس وجہ سے بچوں کو لگنے والی معمولی ٹھنڈ کو بھی ہلکا نہ لیں اور اس کے علاج کی طرف فوری طور پر توجہ دیں-

سینے کے ریشے کو ختم کرنے کے گھریلو نسخے

1: بچے کو گرم رکھیں

بچے بہت نازک ہوتے ہیں اور ان کو بڑوں کی طرح گرمی کم ہی لگتی ہے اس وجہ سے سردی کے موسم کے آغاز ہی سے ان کو گرم رکھیں مگر اس دوران اس بات کی احتیاط رکھیں کہ اتنا بھی گرم نہ کریں جس سے بچے کو گھبراہٹ شروع ہو جائے- ایک ہلکی بنیان اس موسم میں لازمی طور پر پہنا کر رکھیں اور اس کو تبدیل کرتے ہوئے اس بات کا اہتمام رکھیں کہ اس کو یک دم نہ اتاریں کہ بچے کو ہوا نہ لگ جائے اس کے علاوہ اس موسم میں بچے کے سر یا پیر میں سے ایک چیز کو گرم رکھیں یعنی اس درمیانے موسم میں یا تو ٹوپی پہنائیں یا جرابیں پہنائیں بیک وقت دونوں چیزیں نہ پہنائیں اس سے بچے کو گھبراہٹ ہو سکتی ہے-

2: وکس کا استعمال کریں

اگر بچے کو ٹھنڈ لگ جائے تو اس کی علامات میں بچے کو سانس لینے میں تکلیف ہوتی ہے اس کا ناک بند ہو جاتا ہے جس سے اس کو دودھ پینے میں مشکل ہوتی ہے اور وہ سوتے ہوئے بے چین ہوتا ہے اور ناک کے بجائے منہ سے سانس لیتا ہے جس کی وجہ سے اس کی بار بار آنکھ کھلتی ہے- اس کے علاوہ کھانسی اور سینے میں ریشے ہونے کے سبب سانس لینے کی صورت میں سیٹی کی آواز آتی ہے مگر بچہ بڑوں کی طرح کھنکھار کر ریشہ باہر نہیں نکال سکتا اس وجہ سے یہ زیادہ تکلیف دہ ہوتا ہے- اس صورت میں وکس کا استعمال مفید ہوتا ہے مگر بچے کی جلد بہت نازک ہوتی ہے اس وجہ سے وکس کو براہ راست بچے کو نہیں لگانا چاہیے بلکہ کسی کپڑے پر لگا کر بچے کے سینے اور سر کے اوپری حصے پر ٹکور کی جا سکتی ہے اس سے بچے کو سانس لینے میں افاقہ ہوتا ہے-

3: شہد اور لہسن کا استعمال

شہد کو ہر بیماری سے شفا کی دوا قرار دیا گیا ہے اس کے علاوہ لہسن بھی اپنی اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کی بنا پر بہت مفید ہے- اس کے لیے لہسن کے دو جوئے لے کر ان کو آگ پر براہ راست اتنا جلائیں کہ وہ کوئلے کی طرح سیاہ ہو جائیں اور ان کو پیس کر ان کی راکھ بنا لیں- اس راکھ کو دو چمچ شہد میں اچھی طرح مکس کر لیں اور انگلی سے معمولی سی مقدار میں دن میں تین بار انگلی سے بچے کو چٹائيں- اس سے سینے میں جما تمام ریشہ پیٹ کے راستے خارج ہو جائے گا اور بچے کے سانس میں بھی بہتری آئے گی یہ نسخہ نمونیا میں مبتلا بچوں اور بڑوں دونوں کے لیے مفید ہے -

4: سرسوں کا تیل اور لونگ

ایک پیالی سرسوں کے تیل میں دس سے بیس لونگ پکا لیں اور اس وقت تک پکائیں جب تک کہ لونگ اچھی طرح اس تیل میں پک جائیں- اس کے بعد اس تیل کو جھان کر ایک بوتل میں ڈال کر رکھ لیں اور اس سے بچے کے سینے ، کمراور کاندھوں پر ہلکے ہاتھوں سے مالش کر دیں اس سے بھی جمع ہوا ریشہ خارج ہو جائے گا اور سانس لینے میں آسانی ہو گی-

یاد رکھیں !

یہ تمام وہ نسخے ہیں جو برسوں سے آزمودہ ہیں مگر یہ استعمال کرنے کا قطعی یہ مطلب نہیں ہے کہ یہ ڈاکٹر کا نعم البدل ہیں اس وجہ سے اس کے ساتھ ساتھ علاج پر بھی توجہ دینی چاہیے-

Bachon Ko Thand Se Bachane Ke Tarikay

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Bachon Ko Thand Se Bachane Ke Tarikay and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bachon Ko Thand Se Bachane Ke Tarikay to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Razia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   6168 Views   |   04 Jan 2022
About the Author:

Razia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Razia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 20 April 2024)

شیر خوار بچوں کو سردی کے موسم میں ٹھنڈ لگ جانے سے سینے پر ریشہ ہو سکتا ہے، گھر میں موجود ان اشیاﺀ کے استعمال سے آرام دلائیں

شیر خوار بچوں کو سردی کے موسم میں ٹھنڈ لگ جانے سے سینے پر ریشہ ہو سکتا ہے، گھر میں موجود ان اشیاﺀ کے استعمال سے آرام دلائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ شیر خوار بچوں کو سردی کے موسم میں ٹھنڈ لگ جانے سے سینے پر ریشہ ہو سکتا ہے، گھر میں موجود ان اشیاﺀ کے استعمال سے آرام دلائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔