پیاز کے چھلکے پھینکنے کی بجائے ان سے یہ شاندار فوائد اٹھائیں،جانیں وہ بات جو آپ کو آج سے پہلے معلوم نہیں ہوگی

آپ نے پیاز کی افادیت کے بارے میں یقیناًسن رکھا ہوگا لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ اس کے چھلکے بھی انتہائی مفید ہیں۔ان کے استعمال سے آپ کئی طرح کی بیماریوں جیسے ذیابیطس،موٹاپے،کینسر اور معدے کی تکالیف سے بچ سکتے ہیں۔ان میں موجود وٹامن اے،سی اور ای کی وجہ سے جہاں یہ وٹامن کی کمی کو پورا کرتا ہے وہیں یہ فائبر،فلیونائڈس اور انٹی آکسیڈینٹس سے بھی بھرپور ہے۔
آئیے آپ کو ان کے چند فوائد کے بارے میں بتاتے ہیں۔

پرسکون نیند کے لئے

پرسکون نیند کے لئے پیاز کے چھلکے کو کسی جار میں ڈالیں اور اس پر ابلتا ہواپانی ڈالیں۔اس پانی کو 15منٹ تک پڑا رہنے دیں اور نیم گرم ہونے پر چائے کی طرح پی جائیں۔
اس کی وجہ سے آپ کو رات کی نیند میں سکون ملے گا اور بے چینی دور ہوگی۔

جلد کے لئے

جلد کے لئے اگر آپ کو جلد کی تکلیف ہے تو پیاز کے چھلکے کو اس پر ملنے سے یہ تکلیف کم ہوگی۔پیاز کے چھلکے میں موجود انٹی آکسیڈینٹ کی وجہ سے آپ کی جلد ٹھیک ہوجائے گی۔

بالوں کے لئے

بالوں کے لئے اگر آپ چاہتے ہیں کہ ااپکے بال نرم وملائم ہوں تو پیاز کے چھلکوں کو پانی میں ابالیں اور اس پانی سے سر کو دھوئیں۔ایک بار کے استعمال ہی سے آپ کے سر کے بال نرم وملائم ہوجائیں گے۔

بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کے لئے

بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کے لئے پیاز کے چھلکوں میں ’کیورسٹین‘پائی جاتی ہے جو کہ کولیسٹرول کے لیول کوکنٹرول میں رکھنے کے ساتھ بلڈ پریشر کو بھی معتدل رکھتی ہے۔چھلکوںکو گرم پانی میں ہلکا سا ابالیں اور شہد کا ایک چمچ ڈال کر پینے سے یہ آپ کے جسم کو تقویت دے گا۔

Pyaz Ke Chilkon Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Pyaz Ke Chilkon Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Pyaz Ke Chilkon Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   7829 Views   |   26 Dec 2021
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

پیاز کے چھلکے پھینکنے کی بجائے ان سے یہ شاندار فوائد اٹھائیں،جانیں وہ بات جو آپ کو آج سے پہلے معلوم نہیں ہوگی

پیاز کے چھلکے پھینکنے کی بجائے ان سے یہ شاندار فوائد اٹھائیں،جانیں وہ بات جو آپ کو آج سے پہلے معلوم نہیں ہوگی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پیاز کے چھلکے پھینکنے کی بجائے ان سے یہ شاندار فوائد اٹھائیں،جانیں وہ بات جو آپ کو آج سے پہلے معلوم نہیں ہوگی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔